geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نظریاتی سب سے آگے

June 22, 2019 0 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

تحریر : شاہ بانو میر

آپ نے کبھی سیاست میں نہیں جانا
یہ میرے ڈیڈی جان کے سنہری الفاظ تھے
ان کا کہنا تھا
آپ کی طبیعت میں دو ٹوک بات کرنا ہے بے لاگ انداز میں
آپ ہر شعبہ میں کامیاب ہو سکتی ہیں
ماسوا سیاست کے
کبھی سوچا بھی نہیں تھا
کہ ان کی نصیحت سےا نحراف کر سکتی ہوں
والدین کے الفاظ عمر بھر کا نچوڑ لئے ہوتے ہیں
انہیں کبھی نظر انداز نہ کریں یہ کہہ کر
کہ آپ کا زمانہ اور تھا
زمانہ اور اس کے انداز ہر دور میں وہی ہیں
جو آدم کے وقت میں تھے
صرف
لباس رہن سہن کا فرق زمانہ ڈالتا ہے
یہ بات ذہن سے محو ہو گئی
وقت گزرا اور
فرانس میں پی ٹی آئی کی بنیاد ڈالی گئی
اس وقت کے پڑہے لکھے کریم بچے تھے
جن کے اصرار پر انہیں جوائن کیا
ان کا کہنا تھا
یہ سیاست نہیں ہے
بوسیدہ گلے سڑے پرانے نظام سے نجات کی تحریک ہے
ہم نے کوشش کر کے بنانا ہے
نیا پاکستان
سامنے نام آیا رہنما کے طور پر
عمران خان
میں عرصہ سے پاکستان کے لئے لکھ رہی تھی
سامنے کوئی تبدیلی نہیں تھی
تحریر میں ملک کے لئے سوچ
دعا اور اللہ سے التجا پر بات مکمل ہوتی
وہ خیال وہ سوچ وہ بات جو اس سے پہلے آپ کو کہیں نہیں ملی
جب آپ کواپنے مقصد کیلئے سامنے معتبر انسان نظر آ جائے
تو لگتا ہے
دعائیں قبول ہو گئیں
مثال کے طور پر جیسے میں لکھ رہی تھی
عمران خان کے آنے سے پہلے ہی
پاکستان کے جانبدارانہ نظام کے بارے میں
جہاں عام انسان دن بدن غریب ہو رہا تھا
ایسے میں “” آئی کے “” پی ٹی آئی کے ساتھ سامنے آئے
ان کا پیغام دل کو چھو گیا
پی ٹی آئی کے زہین پڑہے لکھے مہذب بچے ملے تو اور سکون ہوا
کیمسٹری ملی تو ملک کے لئے اپنا حصہ ڈالنے کا
تحریر سے باقاعدہ آغاز ہوا
صرف سوچنے سے
پاکستان کو عظیم نہیں بنایا جا سکتا تھا
خاص طور سے
جب آپ ملک میں رہائش پزیر بھی نہیں ہیں
اس کے لئے عملی جدو جہد کی ضرورت تھی
جو قلم کی صورت اللہ کی عطا تھی

خون جگر دے کر نکھاریں گے رخ برگ گلاب
ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے

دن رات کا فرق مٹ گیا
اور
کامیاب تحریک کا آغاز ہوا
نئے پاکستان کے لیے یورپ سارا متحد ہوا
یورپ بھر سے تحریروں پر تبصرہ ملتا
تو ذہن کو سکون ملتا
کہ
کچھ فائدہ ہو رہا ہے
پی ٹی آئی والے کہتے ہیں
کہ
فرانس کی پارٹی
باقی یورپی ممالک کی نسبت بہت زیادہ مقبول ہوئی ہے
اس کی بڑی وجہ
ویب پر آپ کی تحا ریر کا تسلسل سے شائع ہونا ہے
اور
پارٹی کی مصروفیات کو منظر عام پر لانا ہے

یوں یہ پارٹی اتنی بڑہی کہ
سونامی کی شکل اختیار کر گئی
ملک میں مدتوں سے موجود روایتی سیاسی سوچ کو
خس و خاشاک کی طرح بہا لے گئی
یوں اللہ کی مدد آئی اور
سال 2018 میں عمران خان وزیر اعظم پاکستان بن گئے
دم توڑتی معیشت وراثت میں ملی
تباہ حال ادارے ڈھانچوں کی صورت صرف کھڑے تھے
ملک آج گرا کل گرا
بے شمار افواہوں کے باوجود
الحمدللہ
پاکستان نے بہت خطرناک اور ناقابل یقین اقدامات اٹھا لیے
سیاسی مخالفین کی مخالفت کے باوجود
ملک ترقی کے راستے کی طرف رواں دواں ہے
اس ملک اور اس خطہ ارض کے لوگوں کا مقدر بدلنے جا رہا ہے
دوسری جانب
تلخ سچ ہے کہ
معاملات بے انتہاء مشکلات میں الجھے ہوئے ہیں
لیکن
ایسے میں خان کی آنکھوں کے چمکتے آنسو لہجے کا درد
مجھ سمیت ُان سب کو واپس لے آیا
جو پارٹی کے بدلے ہوئے نا پسندیدہ انداز سے دور جا چکے تھے
پارٹی سے اختلاف دراصل اس راستے سے ہٹنے کی وجہ سے تھا
جس پر ہم نے چلنا سیکھا تھا
ہم نظریاتی لوگ فخر کرتے تھے
کہ
خان سب سے اعلیٰ معیاری سب سے جدا رہنما ہے
پڑھا لکھا مہذب سلجھا ہوا بلند پایہ انسان
اس لئے بدلی ہوئی زبان پر خاموشی ناقابل تلافی جرم تھا
زبان کی بد لحاظی ہماری نسلوں کی تباہی تھی
نسلوں کو بچانے کیلئے تونیا پاکستان بنانا تھا
مگر
یہ طرز سیاست تو
تو
نسلوں کی بربادی کی ابتداء تھی
ایسے کسی بھی مرحلے پر نظریاتی لوگ مفاہمتی کمزور انداز نہیں اپناتے
انہیں اپنی محنت اور اپنے اخلاص کا یقین ہوتا ہے
وہ اختلاف کرتے ہیں
ابن الوقت بن کر
ادہر سے اُدہر پارٹیاں نہیں بدلتے
فخر ہے کہ
ہر غلط بات پر حق کے ساتھ
اختلاف کیا اور ڈٹ کر کیا
کیونکہ
بات وہ کرنی ہے جو اللہ کو راضی کرے
ملک کا قوم کا فائدہ ہو
اور
جس سے ملک آگے بڑہے
چاپلوسی سے پارٹی عہدہ داران کو خوش کر کے
گڈ بک میں رہنا نہیں سیکھا
اللہ کے ہاں”” گڈ بُک”” میں اندراج کروانا ہے
آج زبان پھر سے مدہم اور مہذب ہو چکی ہے
اس وقت جب تحریک انصاف بہتر ہو رہی ہے تو
مخالفین پاکستان کو پھر سے دھکیل کر
پیچھے لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں
سیاست سے ہٹ کر
محب وطن پاکستانی بن کر
سوچیں
ملک کا قوم کا
ملک میں انتشار آخری ہوگا
دوسری طرف پاکستان کا روشن مستقبل ہے
کل کا شاندار پاکستان
جو
آج آپ سب کے تعاون کا منتظر ہے
اس ملک کو
اس بار تو
حقیقی کامیابی سے ہمکنار کر دیں
اور
ایسا تب ہوگا
جب سیاسی جماعتوں میں ابن الوقت نہیں ہوں گے
جو پارٹی کو مشکل میں دیکھ کر
کسی بھی کامیاب جماعت کا پلو تھام لیتے ہیں
اس وعدے پر کہ
انہیں اقتدار میں آکر بھیک کا ٹکڑا کسی وزارت کی صورت ملے گا
ایسے لوگوں کو مسترد کیا جانا چاہیے ٌ
نظریاتی اراکین کی قربانیاں تسلیم کر کے
اُنہیں نوازا جائے
جو نظریاتی ہوں
(یہاں میں شامل نہیں ہوں
بلکہ
ان کی بات ہے جو
پی ٹی آئی کے محنتی ورکرز ہیں
جن کو خود دیکھا
بھوکے پیاسے کام کرتے ہوئے )
یہی وہ لوگ ہیں جو سردی گرمی سکھ دکھ عروج زوال میں
اپنی اپنی جماعت کے لئے سیسہ ہلائی دیوار بنتے ہیں
اسے خطرات سے مشکلات سے نکال کر کامیاب کرواتے ہیں
موجودہ مشکل ترین صورتحال سے
ملک کو کامیابی سے نکالنے کیلئے
ہر محب وطن کی طرح
الحمد للہ
میرا قلم ایک بار پھر متحرک ہو چکا ہے
کیوں؟
اس لئے کہ اس بار
آگے کھائی پیچھے گڑھا ہے
نجات کی کوئی صورت نہیں
سوائے
عمران خان کے ساتھ مفاہمت کے اور حکومتی وقت کو برداشت کے
ملک اس وقت اندرونی بیرونی محاذ آرائی سے
نجات حاصل کر کے
ترقی کی شاہراہ عبور کر لے
تو پھر
سیاستدان سیاست کریں جم کر
اس وقت دنیا پاکستان کو معتبر
مستحکم کامیاب معیشت کا حامل
ملک تسلیم کر چکا ہو گا
آپکی سیاست کی بھی اہمیت ہوگی اور آپ کی رائے کی بھی
مگر
اس وقت عمران خان قدرت کی
ملکی اداروں کی قوم کی متفقہ امید ہے
جس پر اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی رضا کی مہر شعور والے دیکھتے ہیں
اس وقت جس مشکل ترین دور میں سے
پی ٹی آئی گزر رہی ہے اسے نکالنے کیلئے
قلم چلے گا
اور
درست انداز سے رہنمائی بھی کرنے کی سوچ ہوگی
اور
مثبت سوچ بانٹ کر ماحول کا تناؤ کم کرنے کی
مکمل کوشش بھی جاری رہے گی
ہمیں نہ تو کسی سے
لکھنے کا معاوضہ ملتا ہے اور نہ ہی لینا ہے
کتنے سال ہو گئے
اس ملک کی عوام کی بیچارگی اور لاچاری پر لکھتے ہوئے
اس دن رات کی سوچ اور محنت کا صلہ صرف اور صرف
اپنے اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے لینا ہے
کیونکہ
نظریاتی لوگ مشکل دور میں پیچھے بھی ہوں
تو مشکل وقت میں
بڑھ کر سب سے آگے آجاتے ہیں
اس لئے
کہ
وہ جب کسی ادارے میں شمولیت اختیار کرتے ہیں
ان کے پیش نظر ملکی قومی بڑا مقصد ہوتا ہے
اور
مقصد کی راہ میں حائل چٹانیں دیکھ کر
وہ خاموش نہیں رہ سکتے
پھر سے نئے عزائم کے ساتھ
اخلاص کے ساتھ آگے بڑہتے ہیں
بکھرے ہوئے منتشر اجزاء کو یکجا کرتے ہیں
اور
بکھرے ہوئے لوگوں کو
ایک سوچ اور ایک نظریہ پر لے آتے ہیں
ا نحیف پاکستان
معذور معیشت کے ساتھ لڑکھڑا رہا ہے
لیکن
اب سب کی دعائیں قبولیت کی توفیق حاصل کریں گی
ایک بار پھر قائد کا دور زندہ ہوگا
ناممکن کو میرا رب ممکن کرے گا
اور
یوں ایک بار پھر بنائیں گے
کامیاب طاقتور مضبوط مستحکم
پاکستان
زندہ باد
انشاءاللہ
Shah Bano Mir

تحریر : شاہ بانو میر

Share this:
Muzaffargarh Bus Accident
Previous Post مظفرگڑھ: بس نے موٹرسائیکل رکشے کو روند دیا، 5 افراد جاں بحق
Next Post پارلیمنٹ، عدم برداشت اور غیراخلاقی رویوں کی آماجگاہ
Parliament

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.