geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مریم نواز نے میثاق معیشت کو مسترد کر دیا

June 22, 2019 0 1 min read
Maryam Nawaz
Share this:

Maryam Nawaz

اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے یہ نہ مصر ہے اور نہ نواز شریف کو مرسی بننے دیں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک اور عوام کی خاطر تمام سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا چاہیے، اے پی سی میں ن لیگی وفد کی قیادت شہباز شریف کریں گے۔

اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو میثاق معیشت کی پیش کش کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے میثاق معیشت پر بات کی ہے، میری ذاتی رائے ہے میثاق معیشت مذاق معیشت ہے، جس شخص نے معیشت کا بیڑا غرق کیا اس سے کسی قسم کی بات چیت نہ کی جائے، معیشت کا بیڑا غرق کرنے والے سے میثاق نہیں کرنا چاہیے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نالائق اعظم نے اسٹاک ایکسچنج کو ڈبو دیا، عوام کا جینا دو بھر ہو گیا، میثاق معیشت کا مطلب حکومت کو این آر او دینا ہے، گرتی ہوئی ساکھ کو سہارا دیا گیا تو اپوزیشن برابر کی مجرم ہو گی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا میاں صاحب کی صحت کا معاملہ 22 کروڑ عوام کے سامنے رکھنا چاہتی ہوں، ان کا دل کا عارضہ 20 سال پرانا ہے اور انہیں تین بار ہارٹ اٹیک ہو چکے ہیں۔

مریم نواز نے بتایا کہ میاں صاحب کو تیسرا ہارٹ اٹیک اڈیالہ جیل میں قید کے دوران ہوا جس سے ہمیں لاعلم رکھا گیا، ان کا کیا علاج کیا گیا مجھے علم نہیں لیکن بعد میں معالج نے بتایا کہ میاں صاحب کو اٹیک ہوا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کا بائی پاس ان کی وزارت عظمیٰ کے دوران کیا گیا، انہیں ایک اور بائی پاس کی ضرورت ہے کیونکہ میاں صاحب کی بڑی شریان 95 فیصد بند ہے اور کڈنی کا اسٹیج تھری کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے علاج میں 6 ہفتے یا 6 ما نہیں مہینے سال اور برسوں لگ سکتے ہیں، نہتی لڑکی اور بیٹی بیمار باپ سے کیا بات کر رہی ہے اس پر بھی پہرا ہے، نالائق اعظم کو سمجھنا چاہیے کہ وہ شکست کھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بار بار عدالت کا دروازہ کٹھکھا رہے ہیں، ان شااللہ نواز شریف کو انصاف ضرور ملے گا اور اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو جو لوگ اس میں ملوث ہیں وہ سب اس کے ذمے دار ہوں گے۔

مریم نواز نے کہا نواز شریف کہتے ہیں انہیں ووٹ کو عزت دو کے مؤقف کی سزا مل رہی ہے، نواز شریف سیاسی قیدی ہیں، وہ آئین و قانون اور سویلین بالادستی کی سزا بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ملاقاتوں پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے، نواز شریف کے کمرے میں ہماری باتیں سننے کے لیے ایک شخص کی ڈیوٹی لگی رہی، سلاخوں کے پیچھے نواز شریف کی ملاقاتوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، یہ کون سا اخلاق اور تہذیب ہے؟ ان کو شرم آنی چاہیے، نالائق اعظم شکست کھا گیا، نواز شریف آج بھی طاقتور ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ یہ مصر ہے اور نہ ہی نواز شریف کو مُرسی بننے دیں گے، جعلی حکومت سے ریلیف مانگ رہی ہوں نہ وہ دے سکتے ہیں، آخری حد تک نواز شریف کا مقدمہ لڑوں گی۔

وزیراعظم کی جانب سے اعلیٰ اختیاراتی تحقیقاتی کمیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھ پر تو جے آئی ٹی بن جاتی ہے علیمہ خان پر نہیں، عمران خان اور علیمہ خان نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا اس پر بھی جے آئی ٹی بننی چاہیے۔

مریم نواز نے کہا کہ کمیشن قرضوں کا نہیں گرانٹس کا بھی حساب لے گا، کمیشن کولیشن سپورٹ فنڈز کی بھی تحقیقات کرے گا، سوال ان قرضوں پر بھی ہو گا جو نالائق وزیراعظم کی نااہلی پر خرچ ہو گئے۔

مریم نواز نے کہا کہ عالمی آڈٹ فرم قرضہ کمیشن کی نگرانی کرے، کمیشن ضرور بنے اور 2008 سے نہیں 1999 سے تحقیقات کرے تاکہ عوام کے سامنے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے۔

Share this:
Corruption
Previous Post حکومت لوٹ مار سے مسخ شدہ ملک پاکستان کے چہرے کی سرجری کر رہی ہے
Next Post ہوائی فائرنگ کے باعث علاقہ میں خوف و ہراس۔نوٹس لینے کا مطالبہ
Firing

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.