geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کوئی پوچھے تو کہنا

June 29, 2019 1 1 min read
Inflation
Share this:

Inflation

تحریر : محمد نورالہدیٰ

”کوئی پوچھے تو کہنا خان آیا تھا” … بظاہر یہ ایک فلمی ڈائیلاگ لگتا ہے ، لیکن درحقیقت ہماری موجودہ سیاسی تاریخ پر مرتب ہوتی ایک نئی کتاب ہے ۔ ہر روز اس کہانی میں عام آدمی کی پریشانی ، دکھ ، کرب اور تلخ تجربات پر مشتمل اِک نئے باب کا اضافہ ہو رہا ہے … ”تبدیلی” کو ووٹ دینے پر پچھتاوے کا اظہار زبان زدِ عام ہوتا جا رہا ہے … یہ کہانی کس کروٹ بیٹھے گی ، اس کے نتائج کیا ہوں گے ، اس کا فیصلہ آنے والا وقت ہی کرے گا ۔ گوکہ اس کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔ لوگوں کی معاشی پریشانیاں بڑھ رہی ہیں اور کم تنخواہ دار طبقہ نفسیاتی مریض بننا شروع ہو گیا ہے۔ میرا روزانہ کئی لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے ۔ کئی جگہ جاتا ہوں ۔ ہر شخص مہنگائی کی موجودہ لہر کے ہاتھوں سخت پریشان ہے اور خود کو اذیت میں محسوس کر رہا ہے ۔ پی ٹی آئی کو ووٹ دینا عام طبقے کیلئے طعنہ بن کر رہ گیا ہے۔

٭ ایک صاحب بتا رہے تھے کہ وہ گذشتہ روز ناشتہ لینے گئے تو دکاندار نے پہلے سے کم مقدار میں دیا ۔ صاحب نے اعتراض کیا تو جواب ملا ” بھائی جی کیا کریں ، پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے ، ہر چیز مہنگی ہوتی جا رہی ہے” ۔
٭ اپنے گھر کے باہر ایک شخص نے میرے سامنے اپنی موٹر سائیکل کو یہ کہتے ہوئے آگ لگادی کہ وہ پٹرول کی مسلسل بڑھتی قیمت کو افورڈ نہیں کر سکتا ۔
٭ میں نے راہ چلتے ایک شخص کو ایک ریڑھی والے سے فروٹ کے دام پر بحث کرتے پایا ۔ ریڑھی والا دام گھٹانے سے انکاری تھا اور کہہ رہا تھا کہ ”پا جی تبدیلی نوں ووٹ دتا جے ، بھگتو ہن” …
٭ گیس کی قیمتوں کو آگ لگ گئی … گھریلو صارفین کیلئے گیس 190 فیصد مہنگی کر دی گئی … بجلی کی قیمتیں بھی ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی ہیں … سی این جی ، سیمنٹ ، سریا ، کھاد ، آٹا ، روٹی ، ہر چیز کی قیمتوں کو آگ لگ چکی ۔
٭ ایک سفید پوش خاندان کیلئے اپنے بچوں کی شادی پر زیورات تک رسائی پہلے ہی بہت مشکل تھی ، اب یہ ناممکن ہوتی جا رہی ہے ۔ سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے ۔ گذشتہ دنوں میرے محلے کا مالی آیا اور بیٹی کی شادی کیلئے مدد کی اپیل کی ۔ وہ بتا رہا تھا کہ اس نے آٹھ سال لگا کر بیٹی کی شادی کیلئے رقم جوڑی تھی اور اتنے پیسے جمع کر لئے تھے کہ سادگی سے بیٹی کی شادی کر سکتا ۔ اب جبکہ شادی کا وقت آگیا ہے تو ہر شے کی قیمتوں میں اضافے اور ٹیکسز کی بھرمار کے بعد اس کو جوڑے گئے پیسوں سے تین گنا زیادہ کی ضرورت ہے ۔

٭ چند دن قبل میں دودھ کی دکان پر کھڑا تھا ۔ ساتھ ہی پرچون سٹور تھا ۔ ایک شخص نے کوکنگ آئل خریدا ، تو گذشتہ ماہ کی نسبت 60 روپے اضافی دینا پڑے ۔ اس نے حیرانگی کا اظہار کیا تو دکاندار نے کہا ”بھائی تبدیلی کے مزے لو”۔
٭ آج صبح ہی میں ایک سبزی فروش کی بپتا سن رہا تھا ۔ کہہ رہا تھا کہ جتنی مہنگائی ہو چکی ہے ، اب تو بیچنے کیلئے بھی سبزی خریدنا مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔ اپنی بساط کے مطابق پہلے جتنی سبزی خریدتا تھا ، اب اس سے آدھی خرید پاتا ہوں ۔ اس کے باوجود گھر چلانے کیلئے خرچہ نہیں پورا ہوتا ۔

٭ اسی طرح چند روز قبل میں ایک پٹرول پمپ پر پٹرول ڈلوا رہا تھا ، وہاں کا ملازم کہنے لگا کہ بائو جی ، میری صرف 16 ہزار روپے تنخواہ ہے ۔ جتنی مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے ، اتنا ہی میری پریشانی میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ چھوٹے چھوٹے بچے ہیں جنہیں میں پڑھانا چاہتا ہوں ، بیمار بیوی ہے جس کی دوائی مستقل نہیں خرید پاتا ۔ الیکشن میں خان صاحب کو ووٹ دیا تھا کہ شاید ہماری سنی جائے ، لیکن اب مایوسی کا یہ عالم ہے کہ خودکشی کو جی چاہتا ہے ۔
٭ میں بس میں سفر کر رہا تھا ۔ دو مزدور بیٹھے آپس میں باتیں کر رہے تھے کہ موجودہ حکومت نے ہمارے دھوئیں نکلوا دئیے ہیں ۔ کام ملنا بھی کم ہو گیا ہے ۔ دوسری طرف آٹا تک مہنگا ہو گیا ۔ سمجھ نہیں آتی کہ کہاں جائیں ، کیا کریں ۔ خالی ہاتھ گھر جاتے ہیں تو بچوں کی آنکھوں میں امید دیکھ کر مجھے اپنے زندہ ہونے پر شرم آنے لگتی ہے ۔
یہ تو صرف ایک طبقے کے چند کرداروں کی بات تھی ۔ حکومت کی ”کاوشوں” سے دوسرے درجے کا طبقہ بھی سر دھنتا دکھائی دے رہا ہے ۔

٭ میرا ایک کولیگ اسی طرح ایک روز اپنی پریشانی کا اظہار کر رہا تھا ۔ اس کا کہنا تھا کہ دن گزرنے کے ساتھ ساتھ آمدن کم اور خرچے زیادہ ہوتے جا رہے ہیں ۔ سوچ رہا ہوں بچے کا کالج جانا بند کر دوں ۔ اس نے اپنے بچے کی ملازمت تلاش کے حوالے سے بھی لوگوں سے کہنا شروع کر دیا ہے ۔

یہ سب سچے واقعات ہیں ۔ ایسی مزید بھی بے شمار کہانیاں ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ عام آدمی کی زندگی کتنی بدتر ہوتی جا رہی ہے ۔ تنخواہ دار طبقے کیلئے جینا مشکل تر ہو رہا ہے ۔ حکومت نے اگرچہ کم از کم تنخواہ 17500 مقرر کی ہے لیکن اس کے باوجود ہمارے سفید پوش طبقے کی ایوریج تنخواہ 13 سے 16 ہزار روپے کے درمیان ہے اور بے شمار لوگوں کی تو اس سے بھی کم ہے ۔ ان حالات میں ایک سفید پوش خاندان کے گرد ناامیدی اور مایوسی کا گھیرا کیسے تنگ ہوتا جا رہا ہے ، یہ صرف وہی جانتا ہے ۔

جناب وزیراعظم ! آپ کہتے تھے ، تین ماہ تک گھبرانا نہیں ، اب تو لوگ اتنا پریشان ہو چکے ہیں کہ بات گھبراہٹ سے بھی آگے نکل چکی ہے … آئی ایم ایف کا سہارا گذشتہ حکومتیں بھی لیتی رہی ہیں لیکن کبھی حالات اس نہج پر نہیں پہنچے جہاں آج ہم کھڑے ہیں ۔ سابقہ حکومتوں پر آئی ایم ایف کا پریشر ضرور تھا لیکن انہوں نے وہ پریشر کبھی عوام پر منتقل نہیں کیا تھا ۔ ایسے اقدامات سے آپ کا اعتماد کھو رہا ہے ۔ جہاں آج ہم کھڑے ہیں ، جس بند گلی میں آپ کی قیادت میں ہم داخل ہو رہے ہیں ، یہاں آپ کے فیصلوں کے نتیجے میں بے روزگاری ، بے اطمینانی ، غربت ، افراتفری ، خودکشیوں اور گداگروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا ، احساسِ محرومی اور عدم تحفظ کا احساس بڑھے گا۔ آج لوگ نفسیاتی الجھنوں کا شکار ہورہے ہیں ۔ آپ قوم کو سکون دینے کیلئے آئے تھے … لوگوں کی پریشانیاں دور کرنے کا عزم لیکر آئے تھے … لیکن یہ ہمارے ساتھ کیا کر رہے ہیں آپ ؟ ۔ ذرا صبر ، ذرا ٹھہرو کرتے کرتے آج ہر چیز لوگوں کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے … غریب مزید غریب ہو رہا ہے ۔

یوٹیلیٹی بلز کی لاگت بڑھ چکی ۔ آپ کی مقرر کی گئی کم از کم تنخواہ کے برابر بلز آنے لگ گئے ہیں ۔ آج لوگ پریشان ہیں کہ وہ اپنے گھر چلائیں یا بلز بھریں … بچے پڑھائیں یا رزق کمائیں ۔ جناب وزیراعظم ! آج ”تبدیلی” ایک مذاق بن کر رہ گئی ہے ۔ آپ سربراہِ مملکت ہیں اور آپ کو حکومت بہت طویل جدوجہد کے بعد ملی ہے ۔ اس جدوجہد کا پاس رکھئے … کیونکہ جب میں ”تبدیلی” کو گھر گھر بدنام ہوتے دیکھتا ہوں تو مجھے بالکل اچھا نہیں لگتا ۔ مجھے اپنے ووٹ کی وقعت گھٹتی محسوس ہوتی ہے … جب یہ تبدیلی مجھے سڑکوں پر بھیک مانگتے ، حالات سے مجبور ہو کر خود کشی کرتے نظر آتی ہے … جب لوگ آپ کے بارے میں یوں طنز کرتے ہیں کہ ”تبدیلی کو ووٹ دیا تھا نا؟ بھگتو اب” … یا جب کوئی بیچارگی سے کہتا ہے کہ ”ہم خان صاحب کو ووٹ دینے کی قیمت چکا رہے ہیں” … یا پھر جب کوئی یہ کہتا ہے کہ ”ہم یاد رکھیں گے کہ خان آیا تھا” … ایسے کاٹ دار جملے نہ صرف ہماری امیدوں کو ناامیدی میں تبدیل کر رہے ہیں بلکہ لوگوں کو ان کے ”تاریخی فیصلے” پر بھی سوچنے پر مجبور کر رہے ہیں ۔ ایسی صورت میں ہی اپوزیشن جماعتوں کو موقع ملتا ہے کہ وہ عوام کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کریں ۔ قوم کو بہت مشکل سے شعور آیا ہے اور حکومت مخالف عناصر اگر عوام کے شعور پر کاری ضرب نہ بھی لگا سکیں تو موجودہ حکومت کے ایسے اقدامات ضرور انہیں بے شعوری کی کیفیت میں واپس لے جائیں گے ۔

جناب وزیراعظم ! سابق ارباب اقتدار کی نالائقیوں اور نااہلیوں کا بوجھ عام عوام پر منتقل کرنے سے معیشت بہتر نہیں مزیدخراب ہوتی ہے ۔ نئی حکومت عوام کی توقعات کا خون کر رہی ہے ۔ اس کا ادراک تب ہوگا جب عوام میں مایوسی ، ناامیدی اور احساس محرومی بڑھے گی اور عدم تحفظ کے احساس کو تقویت ملے گی … اور لوگ ایک مرتبہ پھر انہی کی طرف رجوع کرنے پر مجبور ہوں گے ، جن سے وہ ڈسے ہوئے ہیں ۔ پھر جب ان سے کوئی اس ”رجوع” کی وجہ پوچھے گا تو وہ یہی کہتے دکھائی دیں گے کہ ”خان آیا تھا” ۔
Muhammad Noor-Ul-Huda

تحریر : محمد نورالہدیٰ

Share this:
Pakistan Foreign Office
Previous Post پاکستان نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ متعصبانہ قرار دیکر مسترد کر دی
Next Post معیشت کی تباہ کن صورتحال اور یوٹرن …!
Economy

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.