geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ورلڈکپ: افغان شائقین کا پاکستانی فینز پر دھاوا، سیکیورٹی حکام سے بھی الجھ گئے

June 30, 2019 0 1 min read
Afghan Fans
Share this:

Afghan Fans

لارڈز (جیوڈیسک) پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کا جذبہ بڑھانے ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ لیڈز میں آئے شائقین کرکٹ کی جانب سے میچ کے آغاز سے قبل ہی نعرے بازی عروج پر تھی مگر جوں جوں میچ میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین پاکستانی بولرز کے سامنے وکٹیں گنواتے رہے افغان شائقین کا جوش اور جذبہ غصے میں بدلنے لگا۔

افغان شائقینِ کرکٹ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے حق میں نعرے لگاتے کرکٹ فینز پر غصہ آنے لگا، پہلے اسٹیڈیم کے اندر پاکستانی کرکٹ فینز سے الجھنے پر افغانستان کے شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم سے باہر نکالا گیا، مگر معاملہ یہاں نہ رکا اور افغان کرکٹ فینز نے اسٹیڈیم کے اندر موجود پاکستانی شائقین کرکٹ کو پانی بوتلیں مارنا شروع کردیں۔

پاکستان کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے والے افغان شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم سے باہر نکالا گیا تو انہوں نے ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ کے باہر موجود پاکستانی کرکٹ کی شرٹ زیب تن کیے نوجوانوں پر دھاوا بول دیا اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس تمام کارروائی کے دوران اسٹیدیم میں موجود سیکیورٹی اسٹاف نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے 2 سپورٹرز کو تحویل میں لے لیا، اپنے ساتھیوں کو تحویل میں لیے جانے پر افغان کرکٹ فینز کا سیکیورٹی حکام سے بھی جھگڑا ہوا اور وہ اسٹیڈیم کے جنگلے پھلانگ کر گراؤنڈ میں آنے کی کوشش کرتے رہے۔

اس تمام کاروائی کی عکس بندی کرنے والے پاکستانی صحافیوں پر بھی افغان شائقینِ کرکٹ نے حملہ کردیا اور ان کے موبائل چھننے کی کوشش کرتے رے، موبائل فون دینے سے انکار پر افغانستان کرکٹ ٹیم کے سپورٹرز نے پاکستانی صحافیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں، جس پر اسٹیڈیم سیکیورٹی اسٹاف پاکستانی صحافیوں کو بحفاظت اسٹیڈیم لایا۔

اس تمام صورتحال پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند کرکٹ فینز کے جھگڑے کے بارے میں مکمل آگاہ ہیں، آئی سی سی اسٹیڈیم سیکیورٹی اسٹاف اور ویسٹ یارکشائر پولیس سے مسلسل رابطے میں ہے۔

ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہے کہ چند فینز کی جانب سے ایسے کسی رویہ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، دیگر شائقین کا لطف خراب کرنے والوں کے خلاف جامع کاروائی کریں گے۔

Share this:
Maliha Lodhi
Previous Post عالمی مسائل کا حل نہ ہونا قوانین پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے ہے، ملیحہ لودھی
Next Post شہباز شریف کا مڈ ٹرم الیکشن کا مطالبہ، پی اے سی سے مستعفی
Shahbaz Sharif

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.