geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

لیبین نیشنل آرمی کے خلیفہ حفتر نے ترکی کو اپنا دشمن قرار دے دیا

June 30, 2019June 30, 2019 0 1 min read
Lebanese National Army
Share this:

Lebanese National Army

لیبیا (جیوڈیسک) لیبیا میں کئی برسوں سے جاری اقتدار کی جنگ اور مسلسل بدامنی کے ماحول میں باغی جنرل خلیفہ حفتر کو خانہ جنگی کے مرکزی فریقین میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ ان کی لیبین نیشنل آرمی کہلانے والی ملیشیا کو بہت زیادہ عسکری طاقت حاصل ہے اور ملک کے کئی علاقے اس کے قبضے میں ہیں۔ اب لیبین نیشنل آرمی یا ایل این اے کے اس سربراہ نے الزام لگایا ہے کہ ترکی لیبیا میں حفتر کے سیاسی مخالفین کی حمایت کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انقرہ حکومت کو اس کی موجودہ ‘سیاسی حکمت عملی تبدیل کرنے پر مجبو رکرنے کے لیے‘ حفتر کا موقف شدید تر ہو گیا ہے۔

خلیفہ حفتر کی فورسز کے ترجمان احمد المسماری کے مطابق ایل این اے کے سربراہ نے حکم دے دیا ہے کہ لیبیا کی سمندری حدود میں موجود ترک بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے۔ اس کے علاوہ ترکی کے مزید کسی بھی بحری جہاز کو لیبیا کی سمندری حدود میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے اور دونوں ممالک کے مابین سمندری کے علاوہ تمام فضائی رابطے بھی منقطع کر دیے جائیں۔ المسماری کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق ترکی اور لیبیا کے مابین ہوائی جہازوں کی تجارتی پروازوں پر بھی ہو گا۔

لیبین نیشنل آرمی کے ترجمان کے مطابق خلیفہ حفتر نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ اب تمام ترک بحری اور ہوائی جہاز اس ملیشیا کے لیے ایسے اہداف ہوں گے، جنہیں دشمن سمجھ کر نشانہ بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ لیبیا میں ہر قسم کی ترک تنصیبات اور اداروں کو بھی حفتر کے دستوں کے دشمن سمجھا جائے گا۔ مزید یہ کہ لیبیا میں اس وقت جتنے بھی ترک شہری مقیم ہیں، ان کو بھی آئندہ گرفتار کر لیا جائے گا۔

مختلف خبر ایجنسیوں کے مطابق بدامنی کے شکار لیبیا میں خلیفہ حفتر کا یہ فیصلہ اس شمالی افریقی ملک میں پہلے سے پائے جانے والے خونریز تنازعے میں یقینی طور پر مزید شدت کا سبب بنے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ترکی کا شمار ان متعدد مغربی ممالک، نیٹو کی رکن ریاستوں اور اقوام متحدہ کے رکن ممالک میں ہوتا ہے، جو لیبیا میں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ وزیر اعظم السراج کی حکومت کی حمایت کرتے ہیں اور یہ بات خلیفہ حفتر کے لیے قابل قبول نہیں۔

اسی پس منظر میں لیبین نیشنل آرمی کے ترجمان نے حفتر کی سوچ کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ الزام بھی لگایا ہے کہ ترکی ‘لیبیا کے داخلی امور میں شرمناک مداخلت‘ کر رہا ہے۔ خلیفہ حفتر لیبیا میں ماضی کے ڈکٹیٹر معمر قذافی کے دور میں ملکی فوج کے ایک اعلیٰ افسر تھے اور ان کی مسلح ملیشیا کے ارکان زیادہ تر مشرقی لیبیا میں کئی علاقوں پر قابض ہیں۔

اس کے علاوہ اسی سال اپریل میں حفتر کی ملیشیا نے السراج کی حکومت کے عسکری مخالفین کے ساتھ مل کر طرابلس پر قبضے کے لیے بڑی کارروائی بھی شروع کر دی تھی۔

لیبین نیشنل آرمی کے سربراہ خلیفہ حفتر کے ترکی کو اب اپنا دشمن قرار دے دینے کے تازہ فیصلے کے بعد بن غازی شہر میں قائم ہوائی اڈے پر حفتر کے اس حکم نامے پر عمل درآمد شروع بھی کر دیا گیا ہے۔ اس لیے کہ بن غازی شہر کا ہوائی اڈہ حفتر کی ملیشیا ہی کے قبضے میں ہے۔

اس ایئر پورٹ سے تجارتی پروازوں کے نگران اعلیٰ ترین اہلکار اسامہ منصور نے بتایا کہ وہاں سے ترکی کے لیے تمام مسافر پروازیں روک دی گئی ہیں۔ لیبیا کے شہر بن غازی سے اس فیصلے پر عمل درآمد سے قبل روزانہ تین مسافر پروازیں ترکی کے شہر استنبول کے لیے روانہ ہوتی تھیں۔

Share this:
Shahbaz Sharif
Previous Post شہباز شریف کا مڈ ٹرم الیکشن کا مطالبہ، پی اے سی سے مستعفی
Next Post وہ خود ہی تماشا ہیں، وہ خود ہی تماشائی
Inflation

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.