geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تاریخ میں پہلی بار امریکی صدر شمالی کوریا میں، اُن سے مصافحہ

July 1, 2019 0 1 min read
Donald Trump - Kim Jong Un
Share this:

Donald Trump - Kim Jong Un

پانمنجوم (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریائی سرزمین میں داخل ہو کر چیئرمین کم جونگ اُن سے مصافحہ کیا۔ امریکی صدر نے شمالی کوریائی لیڈر سے جزیرہ نما کوریا کے غیر فوجی علاقے پانمنجوم میں ملاقات کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اُن کے ساتھ جزیرہ نما کوریا کے غیر فوجی علاقے پانمنجوم میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پرجوش مصافحہ کیا اور تصاویر بھی بنوائیں۔ کم جونگ اُن سے ملاقات کی تجویز خود ٹرمپ نے ہی جی ٹوئنٹی سمٹ کے اختتام پر اور اپنے جنوبی کوریائی دورے سے قبل پیش کی تھی۔

مصافحے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا کو منقسم کرنے والی اس حد کو عبور کرنا اُؑن کے لیے ایک اعزاز ہے اور یہ تعلقات کو بہتر بنانے کی جانب بھی ایک بڑا قدم ہو گا۔ انہوں نے اس ملاقات کو بہترین دوستی سے بھی تعبیر کیا۔ بارہ جون سن 2018 کے بعد ٹرمپ اور اُن کی یہ تیسری ملاقات تھی۔

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات کے بعد کم جونگ اُن نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے ساتھ شمالی کوریا میں اس مختصر ملاقات سے دو طرفہ تعلقات میں یقینی طور پر بہتری پیدا ہو گی۔ شمالی کوریائی لیڈر نے اس ملاقات کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیا اور کہا کہ اس کے مستقبل میں کیے جانے والے اقدامات پر بھی بہترین اثرات مرتب ہوں گے۔

جزیرہ نما کوریا کے غیر فوجی علاقے میں پانمنجوم کے مقام پر ہونے والی اس ملاقات کے بعد کم جونگ اُن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کے ساتھ تعلقات کو شاندار قرار دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا وہ یقین رکھتے ہیں کہ انہی تعلقات کی بدولت مختلف امور میں پائی جانے والی مشکلات اور رکاوٹوں کو عبور کیا جا سکے گا۔

یہ ملاقات اس لیے بھی ایک تاریخی واقعہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایسے پہلے امریکی صدر بن گئے ہیں، جنہوں نے اپنے دور اقتدار میں ہی شمالی کوریائی سرزمین پر قدم رکھا ہے۔ ٹرمپ سیئول سے ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے اس ملاقات کے مقام کی جانب روانہ ہوئے تھے۔ ٹرمپ کے ساتھ جنوبی کوریائی صدر مُون ژے یِن بھی تھے۔

غیر فوجی علاقے کی جانب روانہ ہونے سے قبل امریکی صدر نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ یہ ملاقات بہت مختصر ہو سکتی تھی۔ ٹرمپ اور کم جونگ اُن کے درمیان رواں برس ویتنام کے دارالحکومت ہنوئے میں بھی ایک ملاقات ہو چکی ہے۔ دونوں لیڈروں کی ہنوئے سمٹ بغیر کسی پیش رفت کے ہی ختم ہو گئی تھی۔

Share this:
Carola Rakete
Previous Post سمندر میں مہاجرین کو بچانے والی جرمن کپتان، ہیرو یا مجرم؟
Next Post سرگودھا پولیس ٹریننگ سینٹر حملے میں ملوث 3 دہشت گرد ہلاک
Sargodha Police

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.