geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم میں 3 جولائی تک توسیع

July 1, 2019 0 1 min read
FBR
Share this:

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت کی جانب سے جاری کردہ اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم میں 3 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے۔

وفاقی حکومت ایک آرڈیننس کے ذریعے اثاثے ظاہر کرنے کی مدت میں تین جولائی تک توسیع کرے گی اور اگلے چند گھنٹوں میں یہ آرڈیننس جاری کیا جائے گا۔

آرڈیننس کے بعد اثاثے ظاہر کرنے کے خواہشمند تین جولائی کی رات 12 بجے تک اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا معاشی ٹیم کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسیٹس ڈکلریشن اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کے لیے 3 روز بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم سے بیرون ملک مقیم پاکستانی ضرور استفادہ حاصل کریں، اس اسکیم سے لوگ 3 جولائی تک بینکنگ اوقات میں فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مشیر خزانہ نے عوام سے اپیل کہ اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں اور اسکیم میں حصہ لے کر ٹیکس نیٹ میں لائیں۔

حفیظ شیخ نے عوام کو خبردار کیا کہ اسکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کے خلاف بے نامی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی، بے نامی جائیداد کے لیے قانون پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے اور بے نامی جائیدادوں کی ضبطگی کا کام شروع ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 50 لاکھ روپے کی جائیداد کو تھوڑا سا ٹیکس ادا کرکے اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اثاثوں کی ایمنسٹی اسکیم کا بہت اچھا نتیجہ نکلا ہے، ہزاروں لوگ ہر گھنٹے کے حساب سے ڈیکلیریشن کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 3دن کا وقت بڑھایا ہے، اس کے اندر بہت سارے اور لوگ آئیں گے لیکن اب بھی کافی لوگ اسکیم سے فائدہ اُٹھاچکے ہیں اور اس بارے میں 3 دن بعد معلومات جاری کی جائیں گی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ٹیکس نظام بوسیدہ تھا جس میں اصلاحات لارہے ہیں اور نان فائلرز کو فائلر بنا رہے ہیں، قومی شناختی کارڈ نمبر اگست کے بعد سے این ٹی این نمبر بن جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ ریفارمز لانے کے لیے کچھ تبدیلیاں بھی کرنی پڑیں گی، سیلز ٹیکس میں کوئی انسانی مداخلت نہیں ہوگی، ہراساں کرنے والوں کے اختیارات کم کردیے ہیں جس کے بعد اب ایف بی آر افسران ٹیکس ادائیگی کرنے والے کو ہراساں نہیں کرسکیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسکیم میں 80 ہزار سے ایک لاکھ افراد آرہے ہیں اور پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ بازاروں، منڈیوں اور مڈل کلاس سے لوگ ٹیکس نیٹ میں شامل ہورہے ہیں۔

اس سے قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کی مدت میں توسیع کے امکان کو مسترد کر دیا تھا۔

دوسری جانب شہریوں نے شکوہ کیا کہ ویب سائٹ پر معلومات کی ترسیل میں مشکل پیش آرہی ہے جب کہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ویب سائٹ اپ گریڈ کر رہے ہیں، کسی کو مسائل پیش آرہے ہیں تو ایف بی آر اسے حل کرے گا۔

خیال رہے کہ حکومت کی اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کی ڈیڈ لائن 30 جون تک تھی جس میں اب توسیع کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے 14 مئی 2019 کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دی تھی۔

اسکیم کے تحت ملک اور بیرون ملک موجود رقوم اور جائیدادیں ظاہر کرنے پر 4 فیصد رقم جمع کرانی ہوگی، رقم ہر صورت میں بینکوں میں جمع کرانی ہوگی، پیسا پاکستان نہ لانے پر 6 فیصد رقم قومی خزانے میں جمع ہو گی۔

Share this:
Rajab Tayyip Erdoğan
Previous Post پی کے کے، DHKP-Cاور فیتو کے درمیان کوئی فرق نہیں: ایردوان
Next Post غرور عشق کا بانکپن
Muhammad Mursi

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.