geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کھیل یا جنگ

July 1, 2019 3 1 min read
Pakistan, Afghanistan Fan Fight
Share this:

Pakistan, Afghanistan Fan Fight

تحریر : ذوالقرنین ہندل

بعض مقام پر کھیل اور جنگ دونوں میں ’توانا دماغ‘ اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔مگر اس کا ہر گز مطلب یہ نہیں کہ کھیل اور جنگ ملتے جلتے ’الفاظ‘یا ’عمل‘ہیں۔میرے نزدیک تو’شطرنج‘ کو بھی مختلف فورمز پر بدنام کیا گیا ہے۔یہ ایک قسم کا کھیل ہے، جس میں دماغ کا بے جا استعمال ہوتا ہے۔اس کھیل کا کسی بھی لحاظ سے دشمنی، تناؤ یا بدلوں کی چال سے کوئی تعلق نہیں۔کھیل تو محض تفریح کے لئے کھیلے جاتے ہیں۔جبکہ جنگ ذاتی دشمنی،مفادات اور بدلے سے جڑی ہوتی ہے۔کھیل کا مقابلہ،امن اوربھائی چارے کو فروغ دیتا ہے۔جنگ کا مقابلہ غصے،جبر اور تناؤ کی علامت ہے۔جنگ ہمیشہ تباہی کو فروغ دیتی ہے۔چلو مانتے ہیں کہ، جنگ کے بھی کچھ اصول ہوتے ہیں۔مگر جنگ میں ہمیشہ قوانین کی دھجیاں ہی اڑتے دیکھی ہیں۔جنگ کسی قانون کی محتاج نہیں۔جنگ میں قوانین کی پاسداری صرف کمزور پر لازم ہوتی ہے۔جبکہ کھیل کے قوانین ہر گروہ و ٹیم کے لئے یکساں ہیں۔کھیل انسانی زہن کی نشونما کا باعث بنتا ہے۔بلکہ جسمانی نشونما میں بھی اہم کردار نبھاتا ہے۔دوسری طرف جنگ ہمیشہ انسانی جانوں کے ضیاع کا ہی باعث بنی ہے۔کھیل زہنی کنٹرول اور جنگ بد حواسی کی علامت ہے۔ ایسے مزیدفرق ہیں جو ثابت کرتے ہیں کہ، کھیل کسی لحاظ سے بھی جنگ سا نہیں۔

’فٹ بال‘ کے بعد’کرکٹ‘ دنیا میں دوسرا بڑا دیکھا اور کھیلا جانے والا کھیل ہے۔اس کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔کھیل میں غم و غصہ تو عام سی بات ہے۔تاہم بات ہاتھا پائی تک پہنچ جائے تو یہ کھیل کے اصولوں کے منافی ہے۔حد سے زیادہ تنقیدا ور غم وغصہ کھیل کے شوق کی نفی کرتا ہے۔سیاست کے حریف پاکستان اور بھارت کرکٹ میں بھی روایتی حریف ہی کہلاتے ہیں۔پوری دنیا میں موجود دونوں ٹیموں کے شائقین کے دل اپنی ٹیم کے لئے دھڑکتے ہیں۔دوسری ٹیموں کے مقابلے،ان روایتی حریفوں کے کرکٹ مقابلے میں شائقین کی امیدیں کچھ زیادہ ہی ہوتی ہیں۔

تاریخ اور سیاست کی دھاک کھیلوں پر بھی بیٹھ چکی ہے۔یہی وجہ ہے کہ دونوں طرف کے شائقین کرکٹ میچ کو کسی صورت جنگ سے کم نہیں سمھتے۔اب کھیل میں کسی ایک ٹیم کی ہار تو ضروری ہوتی ہے۔جنگ میں شاید ہارنے والوں سے اتنا برا برتاؤ نہ کیا گیا ہو جتنا کرکٹ میچ میں ہارنے کی صورت میں، کھلاڑیوں کے ساتھ ہوتا ہے۔تنقید،طعنوں اور گالیوں سے جی نہ بھرے تو; ٹماٹروں، انڈوں اور چپلوں سے بھی تواضح کی جاتی ہے۔جو کھلاڑیوں کے لئے زہنی اذیت کا باعث بنتا ہے۔مانتے ہیں کہ، اس خطے کے لوگ جنونی ہیں۔مگر کھیل میں بھی انتہا پسندی!جذبات پر کوئی کنٹرول ہی نہیں۔تحمل و بردباری معاشرے کو تشکیل دیتی ہے،اور بے جا انتہا پسندی معاشرے کو افراتفری کی آگ میں دھکیل دیتی ہے۔کھیل میں ہار کو ذاتی انا کا مسئلہ بنا لیا جاتا ہے۔چیزوں کی توڑ پھوڑ اورکھلاڑیوں پر ذاتی حملے، نفسیاتی مریضوں کو عیاں کر دیتے ہیں۔

پاکستان کی بنگلہ دیش اور افغانستان سے خراب تعلقات کی چھاپ بھی کرکٹ جیسے کھیل پر چھپ رہی ہے۔پاکستان سے کرکٹ میچ کی صورت میں افغانیوں اور بنگالیوں کا رویہ بھی ویسا ہی ہوتا ہے جیسا پاک بھارت شائقین کا۔ گزشتہ روز پاکستان کے مخالف میچ کو افغانیوں نے ذاتی انا کا مسئلہ بنا لیا تھا۔یہاں تک کہ’، افغانستان کرکٹ بورڈ‘ کی طرف سے ’پاکستان کرکٹ بورڈ‘کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔میچ سے قبل افغانی شائقین نے گراؤنڈ کے باہر تصادم برپا کر دیا۔سیاسی چھاپ کا اندازہ لگانے کی لئے افغان شائقین کے بھارت سے ہارنے کے بعد کے پیغامات کا جائزہ لیں،جو بھائی چارے کی علامت ہیں۔جبکہ پاکستان سے ہارنے کے بعد افغان شائقین کی جانب سے گراؤنڈ میں موجود پاکستانی کھلاڑیوں پر حملے کی کوشش جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنادیا تھا کا جائزہ لیں۔ افغانستان کے کپتان گلبدین نائب کی خراب کارکردگی کے باعث،اسے صرف افغانیوں کی طرف سے پاکستانی ایجنٹ کا خطاب نہیں دیا گیا بلکہ بھارتی شائقین نے بھی اس الزام میں پیش پیش رہے۔

کھیل کو ذاتی انا کا مسئلہ اور جنگ سمجھنے والے کبھی بھی کھیل کے مداح نہیں ہو سکتے۔کھیل پر تنقید ضروری ہے،لیکن مثبت تنقید!اور کسی حد تک۔حدودکو تجاوز کرنے والے انتہا پسند لوگ صرف زہنی مریض ہو سکتے ہیں،کھیل کے مداح کسی صورت نہیں۔ایسے لوگ پاکستان میں کثرت سے پائے جاتے ہیں۔جبکہ بھارت اور افغانستان تو ایسے لوگوں کا گڑھ بن چکا ہے۔اس کی مثال بھارت کے طرف سے ’آرمی کیپ‘ کا استعمال اور افغانی انتہا پسندوں کے کرکٹ پر گزشتہ حملوں سے باخوبی ہوتا ہے۔

جیسے پانچ انگلیاں برابر نہیں،اسی طرح کھیل کے کچھ حقیقی مداح بھی موجود ہیں۔جو کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہیں،نہ کہ اسے جنگ سمجھتے ہیں۔تنقید کرتے ہیں لیکن مثبت انداز میں۔کھیل ان کے لئے تفریح سے بڑھ کر کچھ نہیں۔کھیل کو کھیل سمجھ کر جیو نہ کہ جنگ۔اگر ایسا ممکن نہیں تو براہ کرم نفسیاتی ماہروں ملئے۔
Zulqarnain Hundal

تحریر : ذوالقرنین ہندل

Share this:
Urs Mubarak
Previous Post معروف صوفی بزرگ حضرت محمد نقیب اللہ شاہ کا 25واں سالانہ عرس کے موقع پر محفل سماع
Next Post انگریزی ہم پر جبراً مسلط کی گئی ہے اردو زبان کے نفاذ کے لئے کسی قانون سازی کی ضرورت نہیں۔ عطاء الرحمن چوہان
Group Photo

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.