geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا نون لیگ کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے؟

July 2, 2019 1 1 min read
Nawaz Sharif
Share this:

 Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) لگتا ہے کہ پاکستان میں سیاسی وفاداریاں بدلنے کا موسم پھر سے شروع ہو گیا ہے اور کچھ حلقوں کی طرف سے نون لیگ میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش شروع ہو گئی ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ عمران خان سے نون لیگ کے ارکان پارلیمان کی ملاقاتیں نواز لیگ کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ نون لیگ کے کئی ارکان پارلیمان نے عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما نون لیگ میں مزید ٹوٹ پھوٹ کی پیش گوئی بھی کر رہے ہیں۔

دوسری طرف کئی ناقدین صوبہ پنجاب میں نون لیگ کے اہم رہنما رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کو بھی ایک پیغام قرار دے رہے ہیں۔ ان کے خیال میں اس گرفتاری سے وہ ایم پی ایز، ایم این ایز اور سینیٹر وفاداری تبدیل کرنے کا سوچ سکتے ہیں جن پر مخلتف نوعیت کے الزامات ہیں یا ان پر سول یا فوجداری مقدمات درج ہیں۔

مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے ایک نون لیگی رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈوئچے ویلے کو بتایا، ”مسلم لیگ کو کمزور کرنے کا عمل فرشتوں کی طرف سے شروع ہوگیا ہے۔ امکان ہے کہ 30 سے 40 ارکانِ پنجاب اسمبلی اپنی وفاداری کسی وقت بھی بدل سکتے ہیں۔ وہ انتظار کر رہے ہیں کہ مقتدر حلقوں اور نواز شریف میں کوئی صلح صفائی ہوجائے لیکن اگر ایسا نہیں ہوتا اور ایم پی ایز اور ایم این ایز کو اسی طرح پرائیوٹ نمبروں سے کالیں آتی رہیں تو پھر ان کے پاس وفاداری تبدیل کرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہوگا۔ فرشتے نون لیگ کو کمزور کرنا چاہتے ہیں اور ان کے آگے کسی کی بھی نہیں چلتی۔‘‘

کئی ناقدین صوبہ پنجاب میں نون لیگ کے اہم رہنما رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کو بھی ایک پیغام قرار دے رہے ہیں۔

نون لیگ کا اصرار ہے کہ ان کی صفوں میں اتحاد قائم ہے اور کوئی بھی طاقت ان صفوں میں دراڑیں نہیں ڈال سکتی۔ پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیرِ ماحولیات مشاہد اللہ خان کا کہنا ہے کہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنے کے لالے پڑے ہوئے ہیں، یہ یا کوئی اور قوت ہماری پارٹی کو کیسے توڑ سکتے ہیں: ”مہنگائی اپنے عروج پر ہے۔ بے روزگاری نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ ہر طرف افراتفری ہے۔ ایسے میں کون پی ٹی آئی میں شامل ہو کر خودکشی کرے گا۔ خود پی ٹی آئی کو لانے والے پریشان ہیں تو وہ کیوں نون لیگ کے بندوں کو توڑیں گے۔‘‘

ماضی میں سیاسی جماعتوں میں ٹوٹ پھوٹ ہمیشہ مقتدر قوتوں کے اشاروں پر ہی ہوئی۔ مشرف کے دور میں نون لیگ کو توڑ کر ق لیگ بنائی گئی جب کہ پی پی پی کو توڑ کر پی پی پی پیٹریاٹ بنائی گئی۔

معروف تجزیہ نگار سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹوٹ پھوٹ کے مختلف محرکات ہیں: ”میرے خیال میں مقتدر قوتوں والی بات ایک فیکٹر ہو سکتا ہے لیکن ماضی میں بھی فاروڈ بلاکس بنتے رہے ہیں۔ پھر جن لوگوں کے بارے میں یہ آ رہا ہے کہ وہ وفاداریاں تبدیل کر رہے ہیں، ان کا تعلق وسطی یا شمالی پنجاب سے نہیں ہے۔ وہ کوئی ہارڈ کور نون لیگی نہیں ہیں اور ماضی میں بھی وہ وفاداریاں تبدیل کرتے رہے ہیں۔ ان کی اپنے حلقے کے حوالے سے شکایات ہوتی ہیں اور حزبِ اختلاف میں رہ کر لوگوں کے کام کرانا مشکل ہوتا ہے۔ اس لیے ممکنہ طور پر وہ پارٹی چھوڑنا چاہتے ہیں۔‘‘

سہیل وڑائچ کی اس بات کو نون لیگ کے کچھ رہنما بھی تسلیم کرتے ہیں۔ مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے رہنما نصیر ہنجرا کا کہنا ہے کہ انتخابی سیاست میں اگر آپ کو ایس ایچ او اور ڈی ایس پی بھی نہ تنگ کرے تو یہ بھی بڑی بات ہوتی ہے: ”میرے بھائی ملک یار خان اور قاسم ہنجرا کے حوالے سے افواہ ہے کہ وہ وزیرِ اعظم سے ملے ہیں لیکن میں یہ وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ ہم نون لیگ میں ہی رہیں گے۔ ہمارے صرف بزدار فیملی سے مراسم ہیں، جو اب بھی قائم ہیں۔ ہاں ہمارے علاقے کا ایک اور ایم پی اے اظہر چانڈیا ملا ہے۔ وہ پہلی مرتبہ انتخابات جیتا ہے تو اس کو حلقے کی عوام کی خدمت کرنے کے لیے وسائل چاہییں، جو حزبِ اختلاف میں رہتے ہوئے حاصل کرنا مشکل ہیں۔‘‘

تاہم لاہور میں ذرائع کا دعویٰ ہے کہ قاسم ہنجرا اور اظہر چانڈیا سمیت کم از کم پانچ ایم پی ایز نے عمران خان سے ملاقات کی تھی اور بقیہ لوگ ان کے دوست تھے، جو ان کے ساتھ گئے تھے۔ پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا: ”ان ایم پی ایز کو کلب روڈ لاہور لایا گیا اور بعد میں وہ جہاز میں بیٹھ کر اسلام آباد گئے۔ زیادہ تر ایم پی ایز اپنے علاقوں کے لیے ترقیاتی کام چاہتے ہیں اور ان کی رائے میں نون لیگ نے ماضی میں ان کے علاقوں کو نظر انداز کیا اور کوئی ترقیاتی کام نہیں کرائے۔ اس لیے وہ پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔‘‘

ناقدین کا کہنا ہے کہ اگر سیاسی جماعتوں میں ٹوٹ پھوٹ کا سلسلہ شروع ہوا تو یہ صرف نون لیگ پر ہی نہیں رکے گا۔

Share this:
Rana Sanaullah
Previous Post رانا ثناء اللہ کی گرفتاری پر وزیر مملکت شہریار آفریدی کی وضاحت
Next Post ایوانکا ٹرمپ پر رکن کانگرس کی تنقید، وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا منہ توڑ جواب
Sarah Sanders

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.