geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ماس-ٹر

July 4, 2019 0 1 min read
Teacher
Share this:

Teacher

تحریر : مراد علی شاہد

محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری کردہ ”مار نہیں پیار”نوٹیفیکیشن سے قبل ماسٹر (استاد)کو ایسے خطرناک کردار کے طور پر معاشرہ میںپ یش کیا جاتاتھا کہ جس کو دیکھتے ہی طالب علم کے جسم کا ماس(skin)ٹر ،ٹر کرنا شروع کردیتا تھا۔میرا ایک دوست فرخ الحسن بھٹی بچپن سے ہی پختہ عزم کئے ہوئے تھا کہ اسے بڑے ہو کر اس وجہ سے ماسٹر بننا ہے کہ جتنا ماسٹروں نے اسے مارا ہے خود ماسٹربن کربچوں کو مار پیٹ کر اپنا بدلہ لینا ہے،ماسٹر تو نہ بن سکا البتہ محکمہ جنگلات میں آجکل ٹمبر کوخوردبرد کرنے میں کافی ”ماسٹر”ہو گیا ہے۔اپنے ماسٹرپن کی وجہ یہ بتاتا ہے کہ کیا ہوا درخت کٹوا کے پیچ دیا ایک کی بجائے دس درخت لگواتا بھی تو ہوں،کیا فلسفہ ہے کالے دھن کو سفید کرنے کا،اس کے اسی فعل کو دیکھتے ہوئے میں نے اسے کتنی بار سیاست میں آنے کا مشورہ دیا ہے۔اس کے ماسٹر پن کی ایک مثال ملاحظہ ہوکہ ایک بار جوکالیہ بیلا فاریسٹ میں نئے پودے لگانے کا حکم صادر ہوا،موصوف نے کہیں نئی گاڑی خریدنی تھی تو ظاہر ہے پودے نہ لگوا سکا۔

اتفاق سے سیکرٹری فاریسٹ کا دورہ تھا ،جناب انہیںگھنٹہ بھر لانچ میں بیلا کے ارد گرد گھماتا رہا ،سیکرٹری کے پوچھنے پر کہ کیا تم نے پودے لگوائے بھی ہیں کہ ایسے ہی ہمیں گھماتے جا رہے ہو۔فرخ نے نہائت معصومیت سے جواب دیا کہ سر دریائی علاقہ ہے پانی کا کیا بھروسہ ،ہو سکتا ہے کہ دریا کا پانی بہا کے لے گیا ہو۔موصوف برطرف ہوئے اور ماموں کی سفارش سے نوکری پر بحال ہوئے اور انہیں پیسوں سے خرید کردہ گاڑی پر دفتر حاضری دینے پہنچ گئے۔

اب آپ ہی بتائیںکہ اس سے بڑا ماسٹر کوئی ہو سکتا ہے۔مگر جس ماسٹر کی بچپن میں فرخ بھٹی بات کیا کرتا تھا اس سے مراد سکول اساتذہ تھے۔وہ تو ماسٹر نہ بن سکا البتہ میں فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ چھوڑ کر دوحہ قطر میںضرور ایک پاکستانی سکو ل میںماسٹربن گیا۔اب میرے پاس سب کچھ ہے ماسوا پیسے کہ کیونکہ فرخ کا کہنا تھا کہ استاد کا کام پیسہ کمانا نہیں یہ کام دیگر”پیشہ ور ”لوگوں کا ہے۔جب پیسے کی اہمیت کی سوچ اجتماعیت کی سوچ بن جائے گی تو ماسٹر بھی تو ایسا ہی سوچنے والے ہونگے جیسے کہ ایک گائوں میں سکول میںمعائنہ ہورہا تھا اور ماسٹر صاحب بچوں کو cupسپ(سانپ) پڑھا رہے تھے انسپکٹر نے اعتراض کرتے ہوئے ماسٹر نے کہا کہ سر یہ سپ نہیںبلکہ کپ ہوتا ہے تو استاد محترم استادی دکھاتے ہوئے بڑے معصومانہ انداز میں گویا ہوئے کہ سر جب تک میری تنخواہ نہیں بڑھائی جائے گی اس وقت تک cup سپ ہی رہے گا۔

ایک بار مجھے ایک طالب علم نے پوچھا کہ سر یہ استاد اور ماسٹر میں کیا فرق ہے تو میں نے جواب دیا کہ ماسٹر و ہ ہوتا ہے کہ وہ جب بچے کو مارے تو ماس ٹر،ٹر ہو جبکہ استاد مارتے ہوئے بھی ایسی استادی دکھا جائے کہ سانپ بھی مر جائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے۔میرے ایک استاد محترم تھے جن کے پاس ایک سہراب کی سائیکل تھی وہ ہمیشہ سائیکل کی اتنی ہی حفاظت اور صاف ستھرائی کرتے جتنی کہ اپنی زوجہ کی،کہتے تھے کہ میں نے زندگی میں دو چیزوں سے بہت پیار کیا ،بیوی اور سائیکل۔تو پھر سر نوکری کیوں کی؟بولے دوسری شادی کے لئے ،اچھا تو پھر دوسری شادی کیوں نہ کی؟جواب دیتے کہ دوسری نوکری نہیں ملی اس لئے ۔ماسٹر کی تنخواہ تو اتنی قلیل ہوتی ہے کہ پہلی بھی پندرہ روز میکے میں گزار کر آتی ہے ،تب کہیں گھر چلتا ہے۔

گھر چلانے کے لئے وہ پندرہ دن سائیکل پر اور پندرہ دن پیدل سکول آتے ،ویسے ہی پندرہ دن ان کی بیوی میکے اور باقی پندرہ دن سسرال میں گزارتی،کہتے اتنی تنخواہ میں سائیکل اور بیوی ایک ساتھ رکھنا مشکل ہے۔اپنی آخیر عمر میں اکثر بات کرتے کرتے بھول جاتے تھے اور اکثر بچوں سے پوچھتے اچھا تو میںکیا پڑھا رہا تھا یا پھر اچھا بیٹا آپ کا آج نام کیا ہے۔نسیان کے اس مرض کا علاج اپنے ہی کسی شاگرد ڈاکٹر سے کروا رہے تھے،مہینہ بھر دوائی کھانے کے بعد جب شاگرد ڈاکٹر نے مطمئن ہو کر کہا کہ سر آج سے آپ کو دوائی کی کوئی ضرورت نہیں آپ مکمل صحت یاب ہیں،سنجیدگی و متانت اختیارفرماتے ہوئے کہنے لگے کہ وہ توسب ٹھیک ہے پہلے تم بتائوں کہ تم کون ہو؟چائے کا آخری گھونٹ اور سگریٹ آخری کش تک پیتے،فلٹر کے بغیر کبھی سگریٹ نہیں پی ہمیشہ فلٹر بھی ساتھ ہی پی جاتے۔کہتے ماہر سرجن وہ ہوتا ہے جو زیادہ سے زیادہ مریض کو بچانے کی کوشش کرے اور ماسٹر وہ ہوتا ہے جو زیادہ سے زیادہ مریض پییدا کرے،کوشش کریںکہ ایسے ماسٹر سے کتاب اور بچوں کو دور ہی رکھا جائے،کتاب کا اثر ماسٹر پر ہو نہ ہو ماسٹر کا اثر بچے پر ضرور ہوتا ہے۔میری ایک ہمعصر اکثر کہا کرتی ہے کہ میں ڈبل ماسٹر ہوں عرصہ دراز تک ہم سمجھتے رہے کہ شائد محترمہ نے ڈبل ایم اے کیا ہوا ہے۔مگر ایک روز رازافشاں ہوا کہ موصوفہ نے ہیڈماسٹر سے بیاہ رچا رکھا ہے۔یعنی ایک ماسٹر اوپر سے ہیڈ بھی۔یاد رکھئے کہ ہیڈ ہمیشہ اوپر ہی ہوتا ہے اگر اس میں کچھ ہو (دماغ)،اگر ہیڈ خالی ہو تو سمجھ لیجئے کہ حقیقی معنوں میںہیڈ ماسٹر ہی ہے۔
Murad Ali

تحریر : مراد علی شاہد

Share this:
Karachi Tajir Alliance
Previous Post مہنگائی اور ظالمانہ ٹیکس سسٹم کے خلاف ایاز میمن کا انوکھا احتجاج
Next Post الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت تین روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد
Free Eye Camp Islamabad

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.