geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا عراقی وزیراعظم کا ‘سیاسی جوا‘ کامیاب ہو گا؟

July 4, 2019July 4, 2019 0 1 min read
PMF
Share this:

PMF

عراق (جیوڈیسک) عراقی وزیراعظم کی جانب سے ایران نواز جنگجو تنظیموں کو ملکی عسکری قیادت کے زیر اثر لانے کے فیصلے کو ایک سیاسی جوئے سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ عراق آج کل ایران اور امریکا کے مابین خطرناک کشیدگی میں پھنسا ہوا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق عراق پر امریکا اور ایران دونوں کا اثر و رسوخ ہے۔ اس صورتحال میں کہا جا رہا ہے کہ اگر امریکا اور ایران کے مابین کشیدگی کسی عسکری تصادم کی شکل اختیار کرتی ہے تو عراق میدان جنگ بھی بن سکتا ہے۔

عراق پر امریکا کی جانب سے دباؤ ڈالا گیا ہے کہ وہ ملک میں موجود ملیشیا تنظیموں کو ختم کرے۔ اس کے بعد ہی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے ان گروپوں کے خلاف اپنے سخت موقف کا اظہار کیا ہے۔

عبدالمہدی کی جانب سے ابھی دو دن قبل ہی اس تناظر میں ایک حکم نامہ جاری کیا گیا، جس کا مقصد تمام جنگجو تنظیموں کو ملکی فوجی کمانڈ کے ماتحت لانا ہے۔ عادل عبدالمہدی کا یہ اعلان اس وجہ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ وہ اگلے ہفتوں کے دوران واشنگٹن کا دورہ کرنے والے ہیں۔

عراقی جنگجو تنظیمیں پاپولر موبلائزیشن فورسز(پی ایم ایف)، طاقت ور نیم فوجی دستوں اور ان تمام سیاسی قوتوں کے جھنڈے تلے فعال ہیں، جنہوں نے امریکی حمایت یافتہ ملکی فوج کے ساتھ مل کر اسلامک اسٹیٹ کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لیا تھا۔

عادل عبدالمہدی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، ”پی ایم ایف ان جماعتوں میں شامل ہے، جنہوں نے اسلامک اسٹیٹ کے خلاف کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔موصل کو آزادی دلائی اور ملک میں امن بحال کیا۔ اب انہیں قانونی طور پر منظم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ مطلب یہ کہ کوئی غیر قانونی ہتھیار نہیں۔‘‘

ایک اندازے کے مطابق ان ملیشیا گروپوں کے ارکان کی تعداد ایک لاکھ چالیس ہزار سے زائد بنتی ہے۔ ساتھ ہی پی ایم ایف کے پاس 329 رکنی پارلیمان میں 48 نشستیں بھی ہیں۔

ساتھ ہی مبصرین کے خیال میں اس کا امکان کم ہی ہے کہ وہ ایران نواز ان جنگجو تنظیموں کو ختم کر پائیں گے اور اگر ایسا نہ ہوا تو اس بات کا خطرہ بڑھ جائے گا کہ انہیں ایک کمزور اور بے اثر وزیر اعظم تصور کیا جائے گا۔

Share this:
Marvi Memon
Previous Post ماروی میمن کا 3 سال بعد خاموشی توڑنے اور تہلکہ خیز انکشافات کا عندیہ
Next Post 35 سال اقتدار میں رہنے والوں کا پہلے حساب ضروری ہے: چیئرمین نیب
Javed Iqbal

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.