geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغانستان سے امریکی انخلا کا منصوبہ کیسے ناکام ہوا؟ دستاویز میں انکشاف

February 3, 2022 2 1 min read
US Withdrawal from Afghanistan
Share this:

US Withdrawal from Afghanistan

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) طالبان کے ہاتھوں سقوط کابل سے ایک دن پہلے وائٹ ہاؤس کے سیچویشن روم کی میٹنگ سے لیک ہونے والی دستاویزات نے بائیڈن انتظامیہ کی امریکی اور افغان شہریوں کو نکالنے میں عدم دلچسپی کو اجاگر کیا۔ یہ وہ افغان تھے جنہوں نے طالبان کے خلاف 20 سالہ جنگ میں امریکا کی مدد کی تھی مگر مشکل وقت میں امریکا انہیں طالبان کے رحم وکرم پر چھوڑ گیا۔

پندرہ اگست 2021 کو طالبان کے افغان دارالحکومت کا کنٹرول سنبھالنے سے چند گھنٹے قبل بائیڈن انتظامیہ کے اعلیٰ حکام بڑے پیمانے پر شہریوں کے انخلاء سے متعلق بنیادی طریقہ کار پر تبادلہ خیال اور انتظامات ترتیب دے رہے تھے۔

ان کے قریبی لوگ مایوس اور شکوک وشبہات میں مبتلا تھے کہ انتظامیہ بہت زیادہ میٹنگز کر رہی ہے لیکن بیورو کریسی جمود کا شکار ہے اور فیصلہ سازی میں عجلت کا فقدان ہے۔

دوسری طرف افشا ہونے والی دستاویزات میں لفظ “فوری طور پر” ظاہر ہوتا ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ اہلکار 14 اگست کی دوپہر کو طالبان کے دارالحکومت کابل پر قبضہ کرنے سے ایک دن پہلے اپنے منصوبوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ہچکچاہٹ میں تھے۔

مثال کے طور پر حکام نے فیصلہ کیا کہ انہیں مقامی افغان عملے کو مطلع کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ امریکا منتقل ہونے کے لیے اپنا اندراج شروع کرے۔ جیسا کہ دستاویز میں بتایا گیا ہے اور یہ واضح نہیں کیا کہ کون سے ممالک انخلاء کے لیے ٹرانزٹ پوائنٹس کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔

’ایگزیئز‘ ویب سائٹ کے جائزے کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کا اندازہ آخری لمحات کے افراتفری کے مناظر کے بارے میں درست نہیں تھا کیونکہ افغان فوجی طیاروں سے گرے اور ایک خودکش بم حملہ ہوا جس میں حامد کرزئی ہوائی اڈے کے دروازے کے باہر 13 امریکی فوجی اور درجنوں افغان ہلاک ہوئے۔

اسی ضمن میں ’دی اٹلانٹک‘ نے اس ہفتے رپورٹ کیا کہ ہزاروں افغان اب بھی افسر شاہی کے جہنم میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اس ڈر سے کہ وہ طالبان جن سے وہ برسوں سے لڑ رہے ہیں ان کا شکار ہو جائیں گے۔ اس ماہ کے آخر میں کانگریس 12 افراد پر مشتمل دو طرفہ کمیٹی کے ارکان کا تقرر کرے گی جو جنگ کا مطالعہ کرے گی اور 9/11 کمیشن کو اسی طرح کی رپورٹ جاری کرے گی۔

ایگزیئز نے قومی سلامتی کونسل سے نمائندوں کے چھوٹے گروپ کی میٹنگ کے حوالے سے “نتائج کا خلاصہ” حاصل کیا ہے۔ یہ گروپ وزراء کے مختلف ارکان کے سینیر معاونین پر مشتمل ہے اور عام طور پر نائبین یا ڈائریکٹرز کے اجلاسوں کی بنیاد رکھتا ہے یا ان کے اعلیٰ افسران کے ذریعے پہلے سے لیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے عملی تفصیلات پیش کرتا ہے۔

دستاویز “افغانستان سے انخلا” سے متعلق تھی اور یہ ملاقات واشنگٹن کے وقت کے مطابق 14 اگست کی سہ پہر 3:30 سے 4:30 بجے تک ہوئی۔

اس وقت طالبان جنگجو کابل میں اتر رہے تھے۔ اس اجلاس کی صدارت قومی سلامتی کونسل کے ایک اہلکار لز شیروڈ رینڈل نے کی اور اس میں جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے ڈپٹی چیئرمین جنرل جان ہائٹن سمیت کئی ایجنسیوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

میٹنگ کے نوٹوں میں آخری لمحات کی ان اہم کارروائیوں کی تعداد کو اجاگر کیا گیا ہے جو بائیڈن انتظامیہ کابل کے سقوط اور سابق افغان صدر اشرف غنی کی ان کے محل سے ہیلی کاپٹر میں پرواز سے چند گھنٹے قبل کر رہی تھی۔
اجلاس میں کن کارروائیوں کی نشاندہی کی گئی؟

“ریاست ٹرانزٹ پوائنٹس کے طور پر کام کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ ممالک کے تعین کے لیے کام کرے گی۔ کراسنگ پوائنٹس کو امریکی شہریوں، افغان شہریوں، تیسرے ملک کے شہریوں اور دیگر انخلاء کے لیے جگہ دینے کے قابل ہونا چاہیے۔

یہ بھی قابل غور ہے کہ امریکی سفارت خانہ مقامی طور پر بھرتی کیے گئے اہلکاروں کو مطلع کرے گا کہ وہ امریکا جانے میں اپنی دلچسپی کا اندراج شروع کریں اور روانگی کے لیے فوری طور پر تیاری کریں۔

اوباما انتظامیہ کے دوران افغانستان میں نیٹو کے نائب نمائندے مارک جیکبسن نے Axios کو بتایا کہ اتنی زیادہ منصوبہ بندی، ترجیح اور اہم سوالات کو حل نہیں کیا گیا، یہاں تک کہ جب کابل طالبان کے ہاتھ جانے والا تھا تب بھی کوئی ٹھوس منصوبہ بندی دکھائی نہیں دی گئی۔

Share this:
Recep Tayyip Erdogan
Previous Post ہم نے دہشت گردوں کو فرار ہونے تک کا موقع نہیں دیا، صدر ایردوان
Next Post بائیڈن انتظامیہ کا حوثی رہ نماؤں پر دوبارہ پابندیاں عاید کرنے پر غور
Joe Biden

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.