لغمان (جیوڈیسک) افغانستان کے صوبے لغمان کے کرغائی قصبے میں ایک دھماکے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
ضلعی انتظامیہ کے ترجمان اسد اللہ دولت زئی نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کر غائی کے مہاجر کیمپ کے قریب سڑک کنارے نصب بم ایک گاڑی کے گزرنے کے دوران پھٹ گیا۔
اس حملے میں 6 شہری ہلاک ہو گئے۔
