ایئر فرانس نے طویل عرصے بعد دوبارہ پاکستان کی فضائی حدود سے پروازوں کا آغاز کیا ہے۔ 24 اپریل کو پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان نے بھارتی ایئر لائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کردی تھی، جس کے بعد کئی بین الاقوامی ایئر لائنز نے بھی پاکستانی فضائی حدود کا استعمال ترک کردیا تھا۔
تاہم اب حالات معمول پر آنے کے بعد متعدد غیر ملکی ایئر لائنز نے پاکستان کے فضائی راستے بحال کردیے ہیں، جن میں ایئر فرانس بھی شامل ہوگئی ہے۔ ایئر فرانس کی پروازیں پیرس سے دہلی، ممبئی، بینکاک، سنگاپور، منیلا اور ہوچی منہہ کے لیے پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر منزل تک پہنچتی ہیں۔
اس سے قبل ایئر فرانس کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی وجہ سے طویل فاصلے طے کرنے پڑ رہے تھے، جس سے ان کی پروازوں کی لاگت اور وقت میں اضافہ ہوا تھا۔ اب اوور فلائنگ شروع ہونے سے ایئر فرانس کی پروازوں کی روانگی میں بہتری آئے گی۔
