geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکہ بہادر کی افغانستان سے واپسی اور آج کا پاکستان

August 14, 2021 0 1 min read
Pakistan
Share this:

Pakistan

تحریر: فیصل خالد

یہ جولائی کے آخری عشرے کی خبر ہے کہ طالبان نے جنوب میں اپنے روایتی گڑھ سے دور دیہی علاقوں بالخصوص شمالی اور مغربی افغانستان میں کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔قطر معاہدے کے مطابق امریکی افواج نے اگست کے آخری ہفتے تک افغانستان سے اپنا انخلاء مکمل کرلینا ہے۔ سوال یہ ہے کہ آخر وہ کون سے اہداف تھے جن کیلئے امریکہ بہادر نے افغانستان میں اپنی بہادری کے جوہر دکھائے اور 20سالہ طویل دور میں افغانستان میں آگ و خون کا بازار گرم کئے رکھا؟؟۔ ادھر ابھی افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کی خبریں سامنے ہی آئیں تو افغانستان بھر میں طالبان کی پیش قدمی کی خبریں بھی آنا شروع ہوگئیں۔ اطلاعات کے مطابق 407 اضلاع میں سے 200 سے زائد پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہے اور باقی علاقے بھی افغان حکومت کے ہاتھ سے نکلتے دکھائی دے رہے ہیں کہ طالبان اس حوالے سے پوری طاقت کیساتھ سرگرم دکھائی دے رہے ہیں۔

افغانستان میں امریکی دخل اندازی کے معاملہ کو دیکھیں تو اس کی بنیاد اسامہ بن لادن اور دہشت گردی کو بنایا گیا کہ افغانستان جیسے ملک میں بیٹھے طالبان سے امریکہ کو خطرہ نظر آرہا تھا جس نے نائن الیون جیسے واقعے کو بنیاد بنا کر میڈیا کے ذریعے اپنے حق میں فضا کو ہموار کیا اور پھر امریکہ بہادر نے طاقت کے زور پر دنیا بھر میں اپنے اتحادی بنائے اور سات سمندر پار افغانستان میں آکر گولہ بارود سے درودیوار ہلا کر رکھ دیئے۔ اب بیس سال بعد
صدر بائیڈن نے افغان جنگ کو ناقابل فتح قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا مقصد اسامہ بن لادن کو سزا دینا اور دہشتگردی کو امریکا کے لیے خطرہ بننے سے روکنا تھا اگر اس بات کو سچ بھی مان لیا جائے تو افغانستان سے طالبان کی حکومت کا خاتمہ تو برسوں قبل ابتداء میں ہی ہوگیا تھا اور ان کا جرم تھا القاعدہ کی طرف داری۔ 10سال قبل ایبٹ آباد پاکستان میں ڈرون حملے کرکے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کا چرچا بھی ہوگیا اور عجلت میں امریکہ بہادر نے اسامہ بن لادن کی نعش بھی سمندر برد کردی۔ اور کسی کو دیکھنے تک کی مہلت نہ دی۔

آخر ایک نعش کی منہ دکھائی سے امریکہ بہادر کو کیا خطرات لاحق ہوسکتے تھے۔؟ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ اس جدید دور میں ایسے مطلوب ترین شخص کی نعش کو انٹرنیٹ،ویڈیو لنک سیٹیلائٹ کے ذریعے دنیا بھر میں دکھایا جاتا مگر ایسا نہ کیا گیا۔ مجال ہے جو کسی مہذب ملک نے بھی ایسا نہ کرنے پر امریکہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہو۔ ہاتھی کے پاؤں میں سب کا پاؤں کے مصداق سب نے امریکی کہانیوں کو من و عن حق سچ حرف آخر تسلیم کیا۔ “جو تم کو ہو پسند وہی بات کہیں گے، تم دن کو اگر رات کہو رات کہیں گے” والا معاملہ ہوا امریکہ کمزور ملکوں کی محبوبہ بن گیا اور اب بیس سال تک ایک کمزور ملک پر اپنی حاکمیت جتلا کر بالآخر واپسی کے موقعہ پر امریکی صدر سے جو افغانستان کی تعمیر و ترقی اور افغان عوام کے معیار زندگی جو بہتر بنانے کی جانب جو سوال ہوا اس میں انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہہ دیا کہ یہ ان کی ذمہ داری نہ ہے جس کا واضح مطلب مہذب اقوام کو بھی سمجھ لینا چاہئے کہ ہمارے نزدیک انسان اور انسانی جانوں کی کچھ اہمیت نہ ہے۔

امریکہ کے خطے سے چلے جانے کے بعد مستقبل میں حالات کچھ اچھے دکھائی نہیں دے رہے کہ دنیا بھر کیلئے چوہدراہٹ کا شوق رکھنے والے اپنے پیچھے بھی کسی کیلئے امن کا شوق نہیں پالتے۔ امریکہ بہادر افغانستان سے نکل رہا ہے، طالبان افغانستان میں آرہے ہیں یا جارہے ہیں اس میں اگر بائیس کروڑ پاکستانیوں کو دیکھا جائے تو ان کی ایسے معاملات میں خاص دلچسپی نہ رہی ہے۔ آج کا نوجوان جہاد کے نام پر مخصوص گروہوں کا ترنوالہ بھی نہیں بننا چاہتا آج کا نوجوان اس حوالے سے اپنے اچھے اور برے کو بخوبی سمجھتا ہے۔ ایسے میں پاکستان دشمن ممالک بالخصوص انڈیا، اسرائیل اور پاکستان دشمن افغانی وطن میں موجود غداروں کو استعمال کر کے سوشل میڈیا کے سہارے پاکستان کو طالبان کی مداخلت کے حوالے سے بدنام کررہے ہیں۔
US Army in Afghanistan

یہ امر بعید از قیاس نہیں کہ امریکہ بہادر ہی ایسے معاملات کی پشت پناہی کررہا ہو کہ پاکستان کو عالمی سطح پر پابندیوں کا شکار اور مرہون منت رکھا جائے۔ اسی لئے وطن دشمن طاقتوں کی طرف سے سماجی روابط کی ویب سائٹس فیس بک، ٹویٹر اور یو ٹیوب پر افواج پاکستان کو بدنام اور منفی پروپیگنڈا سے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ گو کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستانی حکومت اس حوالے سے الرٹ بھی ہے مگر معاملہ اتنا معمولی نہ ہے کہ نظر انداز کردیا جائے۔

ایسے میں حکومت کو وطن دشمن غداروں کا سر ڈسنے سے قبل کچلنا ہوگا اور سوشل میڈیا پر چلائے جانے والے ٹرینڈز کا بھرپور جواب دینا ہوگا کہ 2021 کا پاکستانی نوجوان کسی دوسرے ملک کے معاملات سے زیادہ وطن عزیز سے محبت کرتا ہے آج کا جوان ملک میں امن و امان کے استحکام، مضبوط معیشت، سائنس، تعلیم و طب کے میدان میں بہتری کا خواہاں ہے۔ اور کسی کا آلہ کار بننے کی بجائے ملکی دفاعی اداروں کیساتھ ملکر وطن دشمن طاقتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے ہمہ وقت تیار بھی ہے۔ دنیا کو آج کے پاکستانی کو بے جا پابندیاں لگے حالات سے پہلے جون ایلیاء کے شعر سے جان لینا چاہئے کہ

وہ شور حشر ہے اس کی گلی میں
میری فریاد ماری جا رہی ہے

تحریر: فیصل خالد

Share this:
Vegetables
Previous Post ادھیڑ عمر خواتین بھی سبزیاں کھا کر دل صحتمند رکھ سکتی ہیں
Next Post آزادی کی قیمت
Pakistan Freedom Day

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.