geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا کا فیصلہ: تجارت میں بھارت کے لیے ترجیحی حیثیت ختم

March 6, 2019March 6, 2019 0 1 min read
Narendra Modi
Share this:

Narendra Modi

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت ابھی پاکستان کے ساتھ جنگ کی صورتحال سے پوری طرح نکلا بھی نہیں ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے تجارت کے شعبے میں ترجیحی ملک (جی پی ایس) کی حیثیت کے خاتمے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

امریکا کے اس فیصلے کو بھارت کے لیے ایک بڑا دھچکہ قرار دیا جا رہا ہے تاہم نئی دہلی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور بالخصوص باہمی تجارت پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔

امریکا نے پلوامہ حملے اور پھر پاکستان کے علاقے بالا کوٹ میں جیش محمد کے مبینہ ٹھکانوں پر بھارتی فضائی حملے کے معاملات پر بھارت کے موقف کی تائید کی تھی، جس پر نئی دہلی نے مسرت کا اظہار کیا تھا لیکن جی پی ایس کی حیثیت کو ختم کرنے کے تازہ فیصلے سے بھارت کو بڑا دھچکہ لگا ہے۔ سن 2017 میں امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت کے خلاف اسے سب سے بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی صدر نے کانگریس کو ارسال کردہ ایک خط میں آگاہ کیا ہے، میں یہ قدم اس لیے اٹھا رہا ہوں کیونکہ امریکا اور بھارت کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ نئی دہلی انتظامیہ نے واشنگٹن انتظامیہ کو یہ یقین دہانی نہیں کرائی ہے کہ وہ اپنی مارکیٹ تک منصفانہ اور مناسب رسائی دے گی۔ ٹرمپ کے اس خط کے بعد امریکا کے تجارت سے متعلق دفتر نے ایک بیان میں وضاحت پیش کی کہ واشنگٹن جی پی ایس کے تحت بھارت اور ترکی کو دی گئی ترجیحی حیثیت ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے کیونکہ دونوں ممالک اس حیثیت کے لیے معیارات پر پورا نہیں اترتے۔ بیان کے مطابق بھارت یہ یقین دہانی کرانے میں ناکام رہا ہے کہ وہ امریکا کو اپنی مارکیٹ تک رسائی دے گا۔ بھارت نے کئی تجارتی رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں جن کی وجہ سے امریکا کی تجارت پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی حکومت نے امید ظاہر کی ہے کہ اس امریکی فیصلے سے ملکی معیشت پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔ بھارت کے کامرس سیکریٹری انوپ وادھوا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، جی پی ایس حیثیت ختم کرنے سے امریکا کو کی جانے والی بھارتی برآمدات پر کوئی زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔ ہمارے امریکا سے بہت گہرے تعلقات ہیں۔ امریکا آئندہ ساٹھ دنوں کے اندر جی پی ایس کی حیثیت ختم کر دے گا لیکن اس کے باوجود، واشنگٹن کے ساتھ ہمارے تعلقات بنے رہیں گے اور ہم بات چیت جاری رکھیں گے۔

وادھوا کا مزید کہنا تھا، امریکا نے محصول میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا جسے پورا نہیں کیا جا سکتا۔ بھارت کو اپنی ترقی اور عوامی بہبود کے لیے چوکنا رہنا ہوگا۔ ہماری کوشش ہے کہ عوامی مفادات کو نقصان پہنچائے بغیر سستی قیمت کے توازن کو برقرار رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت تمام متعلقہ امور بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے عہد بند ہے اور انہیں اتفاق رائے سے سلجھا لیا جائے گا۔ کامرس سیکریٹری نے یہ بھی بتایا کہ بھارت میں کسٹم ڈیوٹی اوسطا سات اعشاریہ چھ فیصد ہے جو دیگر ترقی پذیر ملکوں میں لاگو کسٹم ڈیوٹی کے برابر ہی ہے۔

امریکا کے تازہ ترین فیصلے پر بھارتی اپوزیشن جماعتو ں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ کانگریس پارٹی نے کہا کہ یہ بھارت کے خلاف امریکا کی تجارتی جنگ ہے۔ کانگریس نے جی پی ایس ختم کیے جانے کو مودی حکومت کی ایک اور سفارتی ناکامی قرار دیا۔ کانگریس کے ترجمان اور سابق وفاقی وزیر منیش تیواری نے ٹوئیٹ کر کے کہا، ہر معانقہ کام نہیں کرتا مودی جی! ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ تجارتی جنگ شروع کر دی ہے۔ پہلے او آئی سی میں ناکامی اور اب یہ۔ بلا شبہ، یہ نہایت شاندار سفارت کاری ہے۔

امریکا نے جی پی ایس کا آغاز سن 1976میں ترقی پذیر ملکو ں میں اقتصادی ترقی میں اضافے کے لیے کیا تھا۔ اس کے تحت چند اشیا کو ڈیوٹی فری یا معمولی محصولات پر درآمد کی اجازت دی جاتی ہے۔ ابھی تک تقریبا 129ملکوں کی لگ بھگ 4800 اشیا کو جی پی ایس کے تحت فائدہ مل رہا ہے۔ امریکا اور برطانیہ کے علاوہ یورپی یونین بھی جی پی ایس کے تحت کچھ چیزیں ترقی پذیر ملکوں سے درآمد کرتے ہیں۔ اس کا ایک اور مقصد ترقی پذیر ملکوں کی معیشت کو بہتر بنانا اور غربت ختم کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

امریکا کی طرف سے ترجیحی تجارت کی سہولت کی وجہ سے بھارت ہر سال امریکا کو پانچ ارب ساٹھ کروڑ کی مصنوعات بغیر محصولات کے برآمد کرتا ہے، جس سے اسے سالانہ انیس کروڑ ڈالر کا منافع حاصل ہوتا ہے۔ بھارت امریکا کے ساتھ ٹریڈ سرپلس والا گیارہواں سب سے بڑا ملک بھی ہے۔ سن 2017 اور سن 2018 میں بھارت کا امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس اکیس ارب ڈالر کے قریب تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کئی بار یہ کہہ چکے ہیں کہ بھارت امریکی مصنوعات پر کافی زیادہ ٹیکس وصول کرتا ہے۔ انہو ں نے یہ بھی کہا تھا کہ جب امریکا بھارت کو موٹر سائیکل بھیجتا ہے، تو اس پر ایک سو فیصد محصول لگایا جاتا ہے لیکن جب بھارت امریکا موٹر سائیکل برآمد کرتا ہے تو امریکا کوئی محصول عائد نہیں کرتا۔

امریکی صدر کا یہ فیصلہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب بھارت میں عام انتخابات ہونے والے ہیں اور یہ وزیراعظم نریندر مودی کے لیے مشکلات میں اضافہ کر سکتا ہے۔ وہ دوبارہ منتخب ہونے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ ملک کی اقتصادی ترقی کے سلسلے میں اپوزیشن انتخابی ماحول میں کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہی۔

Share this:
China Defense Budget
Previous Post چین نے دفاعی بجٹ بڑھا دیا، ہمسایہ ممالک کو تشویش
Next Post تضحیک آمیز بیان پر صوبائی وزیر اطلاعات سے استعفی لے لیا گیا
Fayyaz ul-Hassan Chohan

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.