geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکی ریاست مسیسیپی نے اپنا پرچم بدلنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

July 2, 2020 0 1 min read
Flag
Share this:

Flag

مسیسیپی (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا سے شروع ہو کر کئی ممالک تک پھیل جانے والے نسل پرستی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا ایک بہت غیر معمولی نتیجہ نکلا ہے۔ نسل پرستی کے موضوع پر بحث کے دوران امریکی ریاست مسیسیپی نے اب اپنا پرچم بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مختلف ممالک اور خطوں کے پرچموں سے متعلق علوم کی جرمن سوسائٹی کے مطابق یہ اقدام امریکی تاریخ کا ایک بہت ہی غیر معمولی واقعہ ہے، جس کا سبب امریکا ہی میں افریقی نژاد شہری جارج فلوئڈ کی ایک پولیس کارروائی کے نتیجے میں موت بنی۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا اور امریکا کے اس وبائی مرض سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہونے کے باوجود اس سیاہ فام امریکی شہری کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت اتنا بڑا واقعہ ثابت ہوئی، جس کے خلاف کئی روز تک امریکا کے مختلف شہروں کے علاوہ دنیا کے بہت سے دیگر ممالک میں بھی وسیع تر احتجاجی مظاہرے ہوتے رہے۔

یہ اسی بحث کا نتیجہ ہے کہ امریکی ریاست مسیسیپی نے اب اپنا پرچم بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بارے میں جرمنی کی سوسائٹی برائے فلیگ سٹڈیز کی مجلس عاملہ کے رکن ژورگ ماژیوسکی کہتے ہیں کہ ریاست مسیسیپی نے اپنا اسٹیٹ فلیگ بدلنے کا فیصلہ اس لیے کیا کہ اس میں موجودہ امریکا کے ریاست ہائے متحدہ بننے سے پہلے کے کنفیڈریشن دور کی باقیات اور نشانیاں موجود ہیں۔ یہ علامات اس دور کی باقیات ہیں، جب امریکا کی جنوبی ریاستوں میں ابھی غلامی کا دور تھا اور ماضی کی اس یادگار کو آج کے دور میں زندہ رکھنا اب سیاسی ا ور سماجی طور پر ناقابل قبول ہوتا جا رہا ہے۔

ژورگ ماژیوسکی نے ڈی ڈبلیو کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا، ”اس طرح کی تنقید مختلف علاقوں میں مختلف طرح کی ہوتی ہے۔ کئی ریاستوں نے تو اپنے جھنڈے صدیوں سے نہیں بدلے۔ مثال کے طور پر ڈنمارک کے قومی پرچم کی اولین تصویر، جس کا باقاعدہ ریکارڈ موجود ہے، 800 سال سے بھی زیادہ عرصہ پرانی ہے۔ دوسری طرف ایسی ریاستیں بھی ہیں، جنہوں نے بار بار اپنے پرچم بدلے ہیں۔ مثلاﹰ ہندوکش کی ریاست افغانستان جہاں یہ بھی دیکھنے میں آیا کہ ایک نئے سربراہ حکومت کے اقتدار میں آتے ہی قومی پرچم بھی بدل گیا۔‘‘

ژورگ ماژیوسکی کے مطابق مغربی دنیا میں بالعموم اور امریکا میں بالخصوص کسی ریاست کا پرچم ہی بدل دینے کا مسیسیپی میں کیا جانے والا فیصلہ بہت ہی غیر معمولی ہے۔ ریاست ٹیکساس نے بھی میکسیکو سے آزادی حاصل کرنے کے بعد کئی مرتبہ اپنا جھنڈا بدلا تھا۔ اب مسیسیپی نے اپنا جو پرچم بدلنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ 120 سال سے اسٹیٹ فلیگ چلا آ رہا تھا۔

فلیگ سٹڈیز کے اس جرمن ماہر کے الفاظ میں، ”ریاست مسیسیپی کا تو پرچم بدلنے کا طریقہ کار بھی بہت غیر معمولی تھا۔ عام طور پر ایسی تبدیلی کا فیصلہ کر کے عام لوگوں یا ماہرین کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اپنی تجاویز اور ڈیزائن پیش کریں، پھر نئے پرچم کے بارے میں ریاستی سینیٹ فیصلہ کرتی ہے۔ مسیسیپی میں یہ فیصلہ براہ راست اور خود اسٹیٹ سینیٹ نے کیا۔‘‘

اب مسیسیپی کا جو پرچم بدل دیا جائے گا، اس کی خاص بات یہ تھی کہ اس کے بالائی بائیں کونے میں امریکی خانہ جنگی کے دور کا وہ کنفیڈریشن فلیگ بھی موجود تھا، جسے جنوبی ریاستوں کے عوام کافی پسند کرتے ہیں۔ لیکن بہت سے ماہرین کے مطابق عوام کی ایک بڑی تعداد کی نظر میں امریکا میں ماضی کی جنوبی ریاستوں کی کنفیڈریشن کا یہی جھنڈا اپنے اندر نسل پرستی اور غلامی کے دور کی کئی علامات بھی لیے ہوئے ہے۔

ڈوئچے ویلے کے ساتھ انٹرویو میں ژورگ ماژیوسکی نے کہا، ”مسیسیپی کا پرچم بدلنے کا ریاستی سینیٹ کا فیصلہ اس لیے کیا گیا کہ اس کے ساتھ جڑے ہوئے تاریخی بوجھ کے احساس سے نجات حاصل کی جائے۔ یعنی جو بات آج کے دور میں ماضی کی نسل پرستی اور غلامی کے عہد کی یاد دلاتی ہے، خود کو اس سے آزاد کرایا جائے۔‘‘

تجزیہ کاروں کے مطابق ایسا اس بحث کی وجہ سے ممکن ہوا، جو اس وقت پوری دنیا، خاص کر امریکا میں جاری ہے اور جس کا موضوع اعلانیہ یا غیر اعلانیہ نسل پرستانہ رویے ہیں۔ نسل پرستانہ رویوں کے خلاف یہ بحث جارج فلوئڈ نامی اس افریقی نژاد امریکی شہری کی موت کے بعد شروع ہوئی، جو خود تو پولیس کی ایک کارروائی کے نتیجے میں انتقال کر گیا لیکن مرتے مرتے امریکا میں بہت کچھ تبدیل بھی کر گیا۔

Share this:
Hassan Rohani
Previous Post اگر امریکہ ایران کے جوہری معاہدے کو سیاسی آلہ کار بناتا رہا تو اس کا سخت جواب دیا جائیگا، ایرانی صدر
Next Post دنیا کی دوسری سب سے بڑی پارلیمان کتنی بڑی اور کتنی مہنگی؟
Parliament

Related Posts

US-Israel Strikes Escalate as Iran Retaliates, Oil Prices Fluctuate

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ چوتھے ہفتے میں داخل

March 20, 2026
Pakistan Accuses India of Water Weaponization at UN Forum

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بے بنیاد دہشت گردی کے الزامات پر بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کی پالیسی کی سخت مذمت کی

March 20, 2026
Oil Prices Retreat as Hawkish Central Banks Rattle Markets

ایران جنگ کے تناؤ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، بانڈ مارکیٹ میں ہلچل

March 20, 2026
Pakistan's Economy at High Risk from Hormuz Strait Disruption

ہرمز کے آبنائے میں خلل پاکستان کی معیشت کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے، مطالعہ انتباہ

March 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.