geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مسلح تنازعات اور بچے

July 1, 2021 0 1 min read
Kashmir Issue
Share this:

Kashmir Issue

تحریر : روہیل اکبر

گزشتہ 60 سے 70 برس میں کوئی قوم مشکلات سے گزری ہے تو وہ مسلم امہ ہے جس کی لاکھوں جانیں عالمی طاقتوں کی دشمنی میں قربان ہوئیں دنیا کے فورمز اس وقت اقتدار سے عاری اور اپنے مفادات، خواہشات اور ضروریات کی بنیاد پر اکٹھا ہوتے ہیں جس میں اخلاقیات کا کوئی ذکر نہیں ہے نہیں یقین تو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی رپورٹ ”مسلح تنازعات اور بچے“ پڑھ لیں جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں بچوں کے خلاف پیلٹ گن کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیری بچوں کے خلاف بھارتی فوج نہ صرف مہلک ہتھیار بلکہ کئی دوسرے غیر انسانی ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے جن کا بین الاقوامی برادری کو نوٹس لینا چاہے بھارتی فوج کی درندگی کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ گزشتہ تیس سالوں میں مقبوضہ جموں کشمیر میں ہزاروں کشمیری بچوں کے ایک یا دونوں والدین کو شہید کر کے انہیں یتیم کیا گیا، سینکڑوں بچوں کو شہید، زخمی یا معذور کیا گیا، انہیں تعلیم و صحت کے حقوق سے محروم کیا گیا اور اگست 2019 کے بعد بھارتی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے طول و عرض سے جن چودہ ہزار سے زیادہ شہریوں کو گرفتار کر کے مقبوضہ ریاست اور بھارت کے جیلوں میں بند کیا ان میں دس، گیارہ اور بارہ سال کے بچے بھی شامل ہیں سیکرٹری جنرل کی اس رپورٹ پر سلامتی کونسل عام بحث کرے اور مقبوضہ کشمیر میں بچوں پر ہونے والے ظلم و بربریت کو منظر عام پر لانے کے علاوہ اس کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرنے کی سفارش اور اقدامات تجویز کرے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی اس رپورٹ میں انتالیس کشمیری بچوں کا ذکربھی کیا گیا ہے جن میں 33 لڑکے اور چھ لڑکیاں شامل ہیں جن میں سے نو کو شہید اور تیس کو معذور کیا گیا۔ ان بچوں میں گیارہ ایسے بچے بھی شامل ہیں جن کے خلاف پیلٹ گن استعمال کر کے انہیں بینائی سے محروم کیا گیا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں بچوں کے خلاف بھارتی فوج کے تشدد کے واقعات کی محض ایک معمولی جھلک ہے جبکہ اصل صورت حال اس سے کہیں زیادہ ہولناک ہے حقیقت یہ ہے کہ ریاست جموں و کشمیر میں بھارت کے ناجائز اور غیر قانونی قبضے سے سب سے زیادہ بچے اور خواتین متاثر ہوئی ہیں جس کی ایک جامع اور مفصل تحقیقات کی ضرورت ہے اقوام متحدہ اپنے انسانی حقوق کمیشن کی 2018 اور 2019 کی رپورٹس کی روشنی میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین پامالیوں کی جامع تحقیقات کے لیے ایک بین الاقوامی کمیشن آف انکوائری تشکیل دے کر اسے مقبوضہ کشمیر روانہ کرے تاکہ وہاں بچوں پر تشدد سمیت ہر قسم کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے ایک مفصل رپورٹ تیار کر کے اسے عالمی ادارے میں پیش کیا جا سکے۔

گذشتہ روزبھارت نواز کشمیری لیڈروں کی بغیر ایجنڈے کے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات اور ملاقات میں کشمیری عوام کے موقف کو جراتمندانہ طور پر پیش نہ کرنے پر افسوس کا اظہارہی کیا جاسکتا ہے بھارت 5 اگست 2019 کے اقدامات واپس لے کر کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرے جیلوں میں قید یا گھروں میں نظر بند، سید علی گیلانی، یاسین ملک، شبیر شاہ، آسیہ اندرابی، مسرت عالم سمیت تمام کشمیری لیڈروں کو رہا کیا جائے،تمام اضافی افواج کو واپس بلا کر لاک ڈاؤن ختم کیا جائے،انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور ساتھیوں کو کشمیر کے اندر جانے کی اجازت دی جائے، نہتے کشمیری عوام پر تشدد نوجوانوں کو اغوا کرنے اور جعلی مقابلوں میں میں قتل کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، خواتین کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

کشمیر کے اندر ہر ریفرنڈم کرا کر کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جا ئے اس وقت کشمیر کے لوگوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے ہے اور مقبوضہ کشمیر کے لیڈرز ز وزیر اعظم مودی سے ملاقات میں اپنے اقتدار کے لیے دست بستہ نظر آ رہے تھے جبکہ آزاد کشمیر کے لیڈرز بھی ابھی اپنے اقتدار کی جدوجہد میں مشغول ہیں ہیں ایسے حالات میں میں دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کایہ فرض بنتا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم لوگو ں کی آواز بنیں اور ان کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کریں جس طرح سربراہ کشمیر لبریشن سیل راجہ طارق محمود کی سربراہی میں سردار ساجداور انکی ٹیم کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے میں مصروف ہے جن کی کوششوں سے آج دنیا بھر میں مظلوم مقبوضہ کشمیرکی حمایت میں آوازیں اٹھ رہی ہیں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی آپ بیتی بھی اسی کوششوں کا نتیجہ ہے میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت دنیا کو انسانیت والی لیڈرشپ کی ضرورت ہے، جیسا انقلاب نبی کریمﷺ لے کر آئے جس میں ماحولیات، انسانیت کو اہمیت دی گئی اخلاقیات، انصاف اور انسانیت مسلمان معاشرے کی بنیاد بنی تھی جیسے جیسے مسلمان معاشرے نے اس بنیاد کو چھوڑا تو دیگر اقوام نے ہمارے ساتھ وہ کیا جو ترقی یافتہ قومیں کمزوروں کے ساتھ کرتی ہیں اس وقت کشمیر اور فلسطین سمیت دنیا بھر کے مسلمان دہشت گردی سے گزرہے ہیں ہم نے انتہا پسندی کا سامنا کیا ہے جس میں مذہب کی تشریح میں شدت پسندی اختیار کی گئی اور دنیا کو اسلام کا وہ رخ دکھایا گیا جو حقیقت سے دور تھا۔
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر

Share this:
Karachi Corona Cases
Previous Post کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.70 ریکارڈ
Next Post کرونا کی تبدیل شدہ شکل 12 سے 18 سال کی عمر کے افراد کے لیے خطرناک ہے: وزارت صحت
Corona Vaccination

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.