geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

زرداری کو اب اللہ کے سوا کوئی نہیں بچا سکتا: شیخ رشید کا دعویٰ

January 26, 2019 0 1 min read
Asif Zardari - Sheikh Rasheed
Share this:

Asif Zardari - Sheikh Rasheed

کراچی (جیوڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے متعلق دعویٰ کیاہے کہ زرداری کا کیس نواز اور شہباز سے ایک لاکھ گنا زیادہ خطرناک ہے جب کہ زرداری کو اللہ نہ بچائے تو کوئی مخلوق نہیں بچا سکتی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کر رہے ہیں، کراچی سرکلر ریلوے اب نہیں بنی تو قیامت تک نہیں بنے گی، وی آئی پی ٹرین میں مسافروں کو بھرپور سہولت دی جائے گی۔

معاشی حالات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہونے جارہا تھا، عمران خان نے دوست ممالک کے تعاون سے ملک کی معیشت بچائی، اب پاکستان میں ایسی سرمایہ کاری ہوگی کہ لوگ حیران رہ جائیں گے، آئی ایم ایف شرائط کم کرنے میں عمران خان نے کردار ادا کیا۔

وزیر ریلوے نے ایک بار پھر شہبازشریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر نہ صرف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا بلکہ اسے حکومتی غلطی بھی قرار دیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ چور مچائے شور کی فلم لگی ہوئی ہے اور دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھایا گیا ہے، یہ شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے پر ساری عمر پچھتائیں گے، شہباز کو کرپشن کے کیسز میں نوازشریف سے زیادہ ملوث دیکھتا ہوں، شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا اخلاقی جواز نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس این آر او کی کوئی گنجائش نہیں، جب کسی کے پیر میں موچ اور پٹھا چڑھ جائے تو سمجھ جائیں اس شخص کی اب کیا خواہش ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ زرداری کا کیس نوازشریف اور شہبازشریف سے ایک لاکھ گنا زیادہ خطرناک ہے، آصف زرداری کو اللہ نہ بچائے تو کوئی مخلوق نہیں بچا سکتی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب سے درخواست ہے وائٹ کالر کرائم کے خلاف کام تیز کریں اور مقدمات تیزی سے نمٹائے جائیں، جس پر کرپشن کے 8،8 کیسز ہیں وہ پارلیمنٹ میں پالیسی بیان دیتے ہیں، منسٹر کالونی میں جہاں وزیر رہتا ہے وہاں ساتھ میں چور بھی رہتے ہیں۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ جس عمران خان کو میں جانتا ہوں وہ مجرموں کو کبھی نہیں چھوڑے گا، ان لوگوں کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنا زیادتی ہے، عام آدمی جیل میں ہو تو پروڈکشن آرڈر نہیں ملتا، چوروں کے آئی جی کے پروڈکشن آرڈر جاری ہو جاتے ہیں۔

Share this:
USA Shutdown l Proteste in Washington
Previous Post امریکی حکومت کی جزوی بندش عبوری مدت کے لیے ختم
Next Post تجاوزات آپریشن: شادی ہال مالکان کا اتوار سے کراچی کے ہال بند کرنے کا اعلان
Karachi Wedding Hall

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.