geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عوامی نیشنل پارٹی کا مہنگائی کے خلاف شدید احتجاج

October 9, 2021 0 1 min read
Protest
Share this:

 Protest

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی نے ملک میں جاری مہنگائی کی لہر کو حکومتی ناکامی قرار دیتے ہوئے قوم سے حکومت کے خلاف میدان میں نکلنے کا مطالبہ کردیا۔

یہ مطالبہ جمعہ کے روز چوک یادگار میں اے این پی کے زیراہتمام دودنوں سے جاری بھوک ہڑتالی کیمپ میں کیاگیا جس میں کیمپ کے روح رواں حاجی غلام احمدبلور نے چوبیس گھنٹوں سے جاری اپنی بھوک ہڑتال بھی ختم کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے مرکزی رہنما حاجی غلام احمد بلور نے کہاکہ آج پاکستان میں صرف اورصرف مہنگائی ہے اورعوام کاجینا ممکن نہیں رہا، لوگ یوٹیلیٹی بل جمع نہیں کراسکتے، ہم میدان میں نکلے ہیں عوام ساتھ دے۔
انہوں نے کہاکہ ملک اناڑی کے حوالے کیاگیاجس نے سب کچھ تباہ کردیاہے، جو قوتیں اس اناڑی کولے کر آئیں وہی اب ملک کی اس سے جان چھڑائیں، پاکستان پرامریکہ کی جانب سے پابندیاں لگیں توملک نہیں چل پائے گا۔

اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک نے کہاکہ اے این پی نے عوام کودرپیش مہنگائی کے خلاف یہ احتجاج کیاہے، پوری دنیا نے دیکھ لیا کہ عوام کس قدرتنگ ہے، مہنگائی اس جگہ پہنچ چکی ہے کہ عوام کاجینا محال ہوچکاہے، ہم پولیٹیکل اسکورنگ کے لیے نہیں بلکہ عوام کے لیے نکلے ہیں۔

سردار بابک نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان کے تجارتی راستے کھولنے چاہئیں تاکہ پختونوں کوروزگارملے، بےحس حکومت ہے جسے عوام کے احتجاج کی کوئی پرواہ ہی نہیں، عوام اپنےحقوق کے لیے میدان میں نکلیں۔

راہ حق پارٹی کے سربراہ ابراہیم قاسمی نے کہاکہ ہم مہنگائی کے خلاف احتجاج میں بھرپور طریقہ سے شریک ہیں۔ انصاف تاجراتحاد کے صدر شاہد خان نے کہاکہ مہنگائی کیخلاف ہم بھی ہیں کیونکہ عوام عاجز آچکے ہیں، ہم اس جنگ میں عوام کےساتھ کھڑے ہیں۔

اس موقع پرحکومت کے خلاف نعرہ بازی بھی کی گئی۔بھوک ہڑتالی کیمپ میں اے این پی کے رہنمائوں سید عاقل شاہ اور فرید طوفان کے علاوہ تاجررہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

Share this:
Corona Vaccination
Previous Post کورونا وبا؛ مزید 29 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے زائد
Next Post کراچی میں افغان گینگ کرکرے نے پولیس کو تگنی کا ناچ نچا دیا
Police

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.