geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بنگلہ دیش: مودی کے خلاف مظاہرے اور ہلاکتوں پر ’یوم دعا‘

March 29, 2021 0 1 min read
Bangladesh Demonstrations
Share this:

Bangladesh Demonstrations

بنگلہ دیش (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والے مظاہرے اتوار کو بھی جاری رہے۔ اب تک پر تشدد واقعات میں درجن سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والے پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ اتوار کو تیسرے روز بھی جاری رہا اور پولیس کی فائرنگ میں مزید تین افراد ہلاک ہوگئے۔ سرکاری حکام کے مطابق اب تک 13 مظاہرین ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

لیکن احتجاج کرنے والی تنظیموں کے مطابق ان کے اب تک 17 کار کن ہلاک اور 500 زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے 200 سے بھی زیادہ کارکنان کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

بنگلہ دیش کی مقامی میڈیا کے مطابق حکام نے ان مظاہروں کے پیش نظر متعدد علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی تھیں، جس کے اثرات پیر 29 مارچ کے روز بھی دیکھنے کو ملے اور کئی متاثرہ علاقوں میں انٹر نیٹ پوری طرح سے دستیاب نہیں تھا۔ سوشل میڈیا فیس بک نے پہلے ہی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ بنگلہ دیش میں اس کی سروسز کو محدود کر دیا گيا ہے۔

حکام کے مطابق اتوار کے روز مظاہرین نے پولیس مراکز، سرکاری املاک، حکمراں جماعت کے دفاتر اور ریل سروسز کو نشانہ بنایا ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ میں اس حوالے سے یہ خبر بھی شہ سرخیوں میں ہے کہ مظاہرین نے ایک مندر کے اندر بھی توڑ پھوڑ کی۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بنگلہ دیش کی آزادی کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریبات میں شرکت کے لیے 26 مارچ جمعے کو ڈھاک‍ا پہنچے تھے اور ان کے اسی دورے کے خلاف بنگلہ دیش کے کئی شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ مظاہرین مودی کی مبینہ مسلم مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

پہلے روز مودی کے خلاف مظاہرے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا اور چٹگاوں تک ہی محدود تھے تاہم اس کے دوران سکیورٹی فوسرز کی فائرنگ میں پانچ افراد کی ہلاکت کے بعد غم و غصے کی لہر کے طور پر یہ مظاہرے ملک کے تقریبا تمام شہروں تک پھیل گئے اور دوسرے روز سنیچر کو بھی پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ تیسرے دن اتوار کو بھی یہ سلسلہ جاری رہا ہے اور تین افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق تمام افراد سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں جبکہ مظاہروں کے دوران درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ملک میں اب حالات قابو میں تاہم کشیدہ بتائے جا رہے ہیں۔

مظاہرین کا موقف ہے کہ مودی اور ان کی ہندو قوم پرست جماعت بھارت میں مبینہ طور پر مسلمانوں پر ظلم کر رہی ہے اور اسی طرح سرحد پر بھارتی فورسز کی جانب سے بنگلہ دیش کے شہریوں کو بھی مارا جاتا ہے۔ بھارت کا موقف ہے کہ سرحد میں اسمگلنگ میں ملوث افراد کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں مودی مخالف احتجاج کا سلسلہ ان کے دورے سے ایک ہفتے قبل ہی شروع ہو گيا تھا۔ بعض اسلام پسند تنظیموں اور ڈھاکہ یونیورسٹی کے طلبہ سمیت ہزاروں افراد نے ان کی آمد سے پہلے اس کی ابتدا کر دی تھی۔ تاہم شیخ حسینہ کی حکومت کا کہنا تھا کہ اس نے مودی کی حفاظت کے لیے مکمل بندوبست کیے ہیں اور اس بارے میں فکر کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

یونیورسٹی کی بعض طلبہ تنظیموں کے ساتھ ساتھ مودی کے خلاف مظاہروں کی قیادت ‘قومی مدرسہ’ اور ‘حفاظت اسلام’ جیسی تنظیمیں کر رہی ہیں۔ یہ تنظیمیں ہلاکتوں کے خلاف بطور احتجاج پیر 29 مارچ کو ‘یوم دعا‘ اور ‘سوگ‘ کے طور منا رہی ہیں اور دو اپریل جمعے کے روز مزید ریلیاں کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بنگلہ دیش کی آزادی کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ بنگلہ دیش کی جدوجہد آزادی میں شامل ہونے کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گيا اور جیل جانے کا موقع بھی آگیا تھا۔

مودی کے اس دعوے پر بھارت میں شدید رد عمل ہوا اور حزب اختلاف کی جماعتوں نے نریندر مودی پر جھوٹا دعوی کرنے کا الزام لگا رہی ہیں۔ ان کا موقف ہے کہ بھارت بنگلہ دیش کی آزادی کا حامی تھا اس لیے اس کی حمایت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا کوئی امکان تک نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے زبردست بحث چھڑ گئی اور بہت سے بھارتی شہریوں نے مودی پر “صریحا جھوٹ بولنے” کا الزام عائد کیا۔ اکثر نے ان کے اس دعوے کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا کہ ” مودی نیلسن منڈیلا کے ساتھ بھی جیل میں تھے۔”

Share this:
Angela Merkel
Previous Post انفیکشن روکنے کے لیے ریاستی حکومتیں مزید اقدامات کریں، میرکل
Next Post ہارٹ آف ایشیا کانفرنس، پاک بھارت وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کا امکان کم
India and Pakistan

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.