geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بائیڈن انتظامیہ اسرائیل کی سرپرست بن گئی؛ 73۰5 کروڑ ڈالر کا اسلحہ بیچنے کی منظوری

May 18, 2021 0 1 min read
Joe Biden
Share this:

Joe Biden

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا کے صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے اسرائیل کو ساڑھے 73 کروڑ ڈالر مالیت کے گائیڈڈ ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

امریکی کانگریس کے ایک ذرایع نے بتایا ہے کہ قانون سازوں کو اس سودے کے بارے میں مئی کے اوائل میں مطلع کیا گیا تھا۔اس کے ایک ہفتے کے بعد اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان مسلح تصادم کا آغاز ہوگیا تھااوراسرائیلی فوج نے 10 مئی کو غزہ کی پٹی اور غربِ اردن میں تباہ کن فضائی حملے شروع کردیے تھے۔

امریکا کے مؤقراخبار واشنگٹن پوسٹ نے سب سے پہلے اسرائیل کو ہتھیار فروخت کرنے سے متعلق اس سودے کی اطلاع دی تھی۔اس نے ڈیمو کریٹک پارٹی کے ایک رکن کا نام ظاہر کیے بغیر بیان نقل کیا تھا۔انھوں نے بائیڈن انتظامیہ کے اس اقدام پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ اگرجنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالے بغیراسرائیل کو اسمارٹ بم فروخت کیے جاتے ہیں تو اس سے مزید قتل عام ہی ہوگا۔

اس وقت بائیڈن انتظامیہ خود دوعملی کا شکار ہے اور صدر بائیڈن مشکل میں کھڑے نظرآتے ہیں۔ وہ انسانی اور جمہوری حقوق کے علمبردار رہے ہیں اور انھیں اپنی خارجہ پالیسی کا اہم ستون قرار دیتے ہیں لیکن دوسری جانب اسرائیل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تشدد کے خاتمے سے متعلق بیانات کو امریکا سے بلاک کرانے میں کامیاب رہا ہے۔

امریکی قانون کے مطابق مشرقِ اوسط کے خطے میں اسرائیل کی فوجی بالادستی قائم ہونی چاہیے اور صہیونی ریاست کو اس مقصد کے لیے امریکا کی ہنوز سرپرستی حاصل ہے۔

مگر حالیہ ہفتوں میں صدرجوبائیڈن کی ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان اسرائیل کے شدید ناقد کے طور پر سامنے آئے ہیں۔اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت کا نیا سودا منظرعام پر آنے کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان نے تو تنقید کی ہے جبکہ ری پبلکن ارکان نے اس کی حمایت کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کے آئرن ڈوم میزائل نظام کو تقویت پہنچانے کے لیے ہتھیار مہیا کیے جانے چاہییں۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی قانون سازوں نےنئے مجوزہ سودے اور اس کے وقت کے بارے میں سوال اٹھائے ہیں۔انھوں نے یہ تجویز کیا ہے کہ اس سودے کواسرائیل کو جنگ بندی پرآمادہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی غرض سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اخبار کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کانگریس کو ہتھیاروں کی فروخت سے متعلق سرکاری طور پر مطلع کرتی ہے تو اس کے قانون سازوں کے پاس اس سودے پر معترض ہونے کے لیے 20 دن ہوں گے۔وہ ایک غیرپابند قرارداد کے ذریعے اس کو نامنظور بھی کر سکتے ہیں۔

Share this:
Palestinian Children
Previous Post اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں شہید افراد میں ایک تہائی بچے ہیں: فلسطینی وزیر
Next Post ’جرمنی میں سامیت مخالف گروپوں کی سخت نگرانی ضروری‘
Protest

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.