geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 21, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

”چین کا سنکیانگ صوبہ ایک ’کھلی ہوئی جیل‘ ہے“، امریکا

May 14, 2021 0 1 min read
Protest
Share this:

Protest

چین (اصل میڈیا ڈیسک) انسانی حقوق کے گروپوں اور امریکا، برطانیہ اور جرمنی کی قیادت میں مغربی ممالک نے چین پر ایغور اقلیتوں کے خلاف بڑے پیمانے پر جرا ئم کے الزامات عائد کیے ہیں لیکن بیجنگ نے اسے ‘سیاسی اغراض‘ پر مبنی جھوٹ قرار دیا۔

امریکا نے دنیا بھر میں مذہبی آزادی کے حوالے سے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ چین نے اپنے پورے مغربی سنکیانگ صوبے کو ایغور مسلمانوں کے لیے ایک’کھلی ہوئی جیل‘ میں تبدیل کر دیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے متعلق دفتر کے ڈائریکٹر ڈینیل نیڈل نے بدھ کے روز رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت نے ”پورے خطے کو ایک کھلی ہوئی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ یوں تو چین نے ایغوروں کی ”تربیت” اور ”جبری مزدوری” کے لیے پہلے ہی بڑی تعداد میں کیمپ قائم کر رکھے تھے لیکن اس نے اب جبر اور زیادتی کا دائرہ پورے صوبے تک وسیع کر دیا ہے۔

نیڈل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا ”لوگوں کی نقل و حمل کی نگرانی کی جا رہی ہے۔لوگوں کو ایغوروں کے ساتھ رہنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ وہ ان پر ہر وقت نگاہ رکھ سکیں۔”

امریکی عہدیدار نے کہا کہ امریکا چینی حکومت کی جانب سے انسانیت کے خلاف جرائم اور ایغور مسلمانوں نیز سنکیانگ میں دیگر نسلی اور مذہبی اقلیتی گروپوں کی نسل کشی پر آنکھیں موند نہیں سکتا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ نے انسانی حقوق کے حوالے سے اپنی سالانہ رپورٹ میں پہلے ہی کہا تھا کہ چین ایغوروں کی نسل کشی کر رہا ہے۔

مذہبی آزادی سے متعلق امریکی وزارت خارجہ کی بدھ کے روز جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں ایران، میانمار، روس، نائجیریا اور سعودی عرب میں بھی مذہبی آزادیوں پر قدغن عائد کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

چین نے ایک بار پھر ان الزامات کی تردید کی ہے۔چینی وزیر خارجہ وانگ وائی پہلے بھی اس طرح کے الزامات کو ‘بہتان تراشی‘ کہتے ہوئے مسترد کر چکے ہیں۔

وانگ وائی کا کہنا ہے کہ چین کے مغربی علاقے میں چوبیس ہزار مساجد ہیں اور سنکیانگ میں کبھی بھی نہ تو مبینہ نسل کشی ہوئی ہے اور نہ ہی مذہبی آزادیوں پر کوئی قدغن ہے اور نہ ہی لوگوں سے جبراً مزدوری کرائی جاتی ہے۔

لیکن ڈینیل نیڈل کا کہنا تھا کہ چین میں مسلمانوں کے خلاف ظلم و زیادتی دراصل ماضی میں تبت اور دیگر علاقوں میں بودھ مت کے ماننے والوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی ہی توسیع ہے۔ انہوں نے کہا،”آپ اسے بھی تبتی بودھوں سے لے کر فالون گانگ عقیدہ کے حامل مسیحیوں پر دہائیوں تک ہونے والی زیادتیوں کے سلسلے کے طور پر دیکھ سکتے ہیں۔”

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکین نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ چین نے مذہبی آزادی کو جرم میں تبدیل کردیا ہے اور انسانیت کے خلاف مسلسل جرائم اور ایغور مسلمانوں نیز دیگر مذہبی اور نسلی اقلیتی گروپوں کے خلاف نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

غیر ملکی حکومتوں اور محققین کے مطابق چین نے حالیہ برسوں میں سنکیانگ میں دس لاکھ یا اس سے زیادہ لوگوں کو کیمپوں میں بند کر رکھا ہے۔ ان میں بیشتر نسلی اقلیتی ایغور مسلمان ہیں۔

دریں اثنا انسانی اقو ام متحدہ میں منعقدہ ایک میٹنگ میں حقوق کے گروپوں اور امریکا، برطانیہ اور جرمنی کی قیادت میں مغربی ممالک نے چینی حکومت پر ایغور اقلیتوں کے خلاف بڑے پیمانے پر جرا ئم کے الزامات عائد کیے ہیں۔

اقو ام متحدہ میں جرمن سفیر کرسٹوف ہیوس زین نے چین میں انسانی حقوق کے خلاف آواز بلند کرنے والے ملکوں اور تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا،”جب تک ایغور دوبارہ آزادی کے ساتھ زندگی گزارنے نہ لگیں، جب تک انہیں قیدوبند کرنے کا خطرہ ختم نہ ہو جائے، جب تک ان سے جبراً مزدوری کا سلسلہ بند نہ ہو جائے اور جب تک انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روک نہ دی جائیں، جب تک وہ آزادی کے ساتھ اپنے مذہب پر عمل کرنے نہ لگیں اور انہیں اظہار رائے کی آزادی حاصل نہ ہو جائے اس وقت تک ہمیں اپنی آواز بلند کرتے رہنا ہو گا۔”

Share this:
Hospital
Previous Post قاتلانہ حملہ: مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید علاج کے لیے جرمنی میں
Next Post بھارت میں کورونا کا بحران کیسے گمبھیر ہوا؟
India Corona Cases

Related Posts

US-Israel Strikes Escalate as Iran Retaliates, Oil Prices Fluctuate

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ چوتھے ہفتے میں داخل

March 20, 2026
Pakistan Accuses India of Water Weaponization at UN Forum

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بے بنیاد دہشت گردی کے الزامات پر بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کی پالیسی کی سخت مذمت کی

March 20, 2026
Oil Prices Retreat as Hawkish Central Banks Rattle Markets

ایران جنگ کے تناؤ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، بانڈ مارکیٹ میں ہلچل

March 20, 2026
Pakistan's Economy at High Risk from Hormuz Strait Disruption

ہرمز کے آبنائے میں خلل پاکستان کی معیشت کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے، مطالعہ انتباہ

March 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.