geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 21, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کمشنر کراچی افتخار شالوانی کا جشن آزادی کے موقع پر کھیل اور کھلاڑیوں کے لئے بڑا اعلان

August 15, 2020 0 1 min read
COMMISSIONER KARACHI SPORTS ORG AWARD
Share this:
COMMISSIONER KARACHI SPORTS ORG AWARD
COMMISSIONER KARACHI SPORTS ORG AWARD

کراچی : کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں مختلف فٹ بال کلبوں کی ٹیمیں جو علاقوں کے نام سے منسوب ہوں گی اُن کے درمیان مقابلوں کا انعقاد کیا جائیگا اور اُن ٹیمیں کو سرکاری اور نجی سطح پر اسپانسر کیا جائیگا اور اس کی سرپرستی کمشنر کراچی آفس کرے گا یہ اعلان انہوںنے پاکستا ن اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور KBBAکے زیر اہتمام منعقدہ ہونے والے یوم آزادی اسپورٹس آرگنازئرز ایوارڈ کی کمشنر ہائوس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شہر قائد کے 30نمایاں اسپورٹس آرگنائزرکو اُن کی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔اس موقع پر PSWAکی صدر شاہدہ پروین کیانی ،PTFکے نائب صدر خالد جمیل شمسی ،SOAکے احمد علی راجپوت اور دیگر موجود تھے کمشنر کراچی نے مزید کہاکہ جب سے میں نے بحیثیت کمشنر اپنے منصب کو سنبھالا ہے میں نے اپنے فرائض منصبی میں شامل دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ کے لئے بھر پور کوششیں کی ہیں COVIDکی وجہ سے جہاں زندگی کے دیگر شعبے متاثر ہوئے وہیں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی ماند پڑ گئیں لیکن اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس مہلک وباسے نجات کافی حد تک ملی ہے انشا اللہ اب جہاں دیگر امور کو بحال کیا گیا ہے وہیں کھیلوں کی سرگرمیوں کو بھی بحال کیا جارہا ہے مگر مکمل حفاظتی انتظامات کے تحت آرگنائزرز اور کھلاڑیوں کو SOP,sکی مکمل پاسداری کرنا ہوگی انہوںنے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کے کسی بھی کھلاڑی کو اُس کے عروج تک پہنچا نے میں آرگنائزر کا بڑا حصہ ہوتا ہے اس موقع پر انہوںنے یہ بھی اعلان کیا کہ کراچی میں باسکٹ بال ،ٹینس ،شوٹنگ بال کے مختلف کورٹس بنا نے کے لئے کراچی کے 6اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کردیئے ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ کراچی میں ایک مقام پر ٹینس کورٹ کو ختم کرکے پارکنگ پلازہ بنا نے کی جو کوشش کی جارہی تھی اس کے خلاف میں نے قانونی جنگ لڑی اور اس میں مجھے فتح حاصل ہوئے اور یہ جنگ میں نے اس لئے لڑی کے اس ٹینس کورٹ سے ملک کو عظیم کھلاڑی میسر آئے ہیں اور جہاں بھی کھیل کے میدانوں پر تجاوزات قائم کرنے کی کوشش کی جائیگی میں اس کے خلاف بھر پور ایکشن لوں گا کمشنر کراچی نے اسپورٹس آرگنائزر سے درخواست کی کہ وہ پاکستان کا نام دنیا کھیل میں بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور اس شہر سے ایک مرتبہ پھر جہانگیر خان،اصلاح الدین ،جاوید میانداد ،علی نواز بلوچ ،توصیف احمد جیسے کھلاڑی پیدا کریں،تقریر کے اختتام پر کمشنر کراچی نے با آواز بلند 3مرتبہ پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگوائے ۔قبل ازیں تقریب کے منتظم غلام محمد خان نے تقریب کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور اعلان کیا کہ جو گولڈ میڈل آج یوم آزادی پر کمشنر کراچی کو دیا جانا تھا وہ 6ستمبر کو ایک عظیم الشان تقریب میں دیا جائیگا۔ اس موقع پر کھیلوں سے وابستہ شخصیات جن میں بیگم اسماء علی شاہ ،ڈاکٹر لبنیٰ ،خالد جمیل شمسی ،محمد اخلاق ،،محمد ارشد ،سلیم خمیسانی ،انجینئر محفوظ الحق ،آصف عظیم ، اسماء کوثر ،اصغر بلوچ ،خالد بروہی ،محمد رفیق ،اعجاز احمد قریشی ،محمد تقی ،نوشاد احمد خان ،زعیمہ خاتون ،زاہد ملک ،اورنگزیب سلطان ،حمیرہ صدیقی ،عروج فاطمہ ،عمیر خان ،سائم ،غلام عباس جمال ایڈوکیٹ ،ایم نسیم ،اسد عباد علی ،شہزاد قاضی ،،محمد حیدر خان ،ذوالفقار عباس خان ،ستارجاوید ،احمر پاشا کو کمشنر کراچی نے ایوارڈ دیئے۔

Share this:
Independence Day
Previous Post یوم آزادی کے موقع پر صدر لبرلینڈ وٹ جڈلیکا کی پاکستانی قوم کو مبارکباد
Next Post آزادی کا استعارہ
Pakistan Independence Day

Related Posts

US-Israel Strikes Escalate as Iran Retaliates, Oil Prices Fluctuate

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ چوتھے ہفتے میں داخل

March 20, 2026
Pakistan Accuses India of Water Weaponization at UN Forum

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بے بنیاد دہشت گردی کے الزامات پر بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کی پالیسی کی سخت مذمت کی

March 20, 2026
Oil Prices Retreat as Hawkish Central Banks Rattle Markets

ایران جنگ کے تناؤ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، بانڈ مارکیٹ میں ہلچل

March 20, 2026
Pakistan's Economy at High Risk from Hormuz Strait Disruption

ہرمز کے آبنائے میں خلل پاکستان کی معیشت کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے، مطالعہ انتباہ

March 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.