geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس، پاک بھارت وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کا امکان کم

March 29, 2021 0 1 min read
India and Pakistan
Share this:

 India and Pakistan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) حالیہ ہفتوں میں پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے دونوں جانب سے مثبت بیانات دیے گئے ہیں جس کے باعث دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کی امید کی جارہی تھی۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پیر کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں ‘ہارٹ آف ایشیا‘ کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ اس کانفرنس کا مقصد افغانستان پر علاققئی تعاون ہے۔ بھارت بھی اس کانفرنس کا حصہ ہے۔

تاہم دوشنبے روانہ ہونے سے قبل پاکستانی وزیر خارجہ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال ان کی وہاں بھارتی وزیر خارجہ کے ساتھ نہ ان کی کوئی ملاقات طے ہے اور نہ ہی اس کی درخواست کی گئی ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی طرف سے ابھی اس پرکوئی واضح بیان سامنا نہیں آیا۔

دونوں ملکوں کے تعلقات میں حالیہ پیش رفت کے تناظر میں خیال کیا جا رہا تھا کہ شاید ہارٹ آف ایشیا‘ کانفرنس میں شرکت کے دوران دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ ملاقات کریں گے۔ ان اطلاعات کو دفتر خارجہ کے اس بیان سے بھی تقویت ملی تھی جس میں اس نے کہا تھا کہ اس اہم کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی ”اہم علاقائی اور بین الاقوامی پارٹنرز سے مشاورت کریں گے۔”

بھارت نے ابھی دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان ممکنہ ملاقات کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ 26مارچ کو نئی دہلی میں انڈیا اکنامک کانکلیو میں جب بھارتی وزیر خارجہ سے پوچھا گیا کہ آیا وہ دوشنبے میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے تو ایس جے شنکر نے کوئی واضح جواب دینے کے بجائے کہا کہ ”میرا پروگرام ابھی تیار ہورہا ہے۔ابھی تک میں نہیں سمجھتا کہ اس طرح کی کوئی میٹنگ طے ہوئی ہے۔”

جے شنکر سے جب مزید سوال کیا گیا کہ دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان معاہدہ اور سندھ طاس کمشنروں کی بات چیت کو کیا وہ باہمی تعلقات میں بہتری کی علامت سمجھتے ہیں تو بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ”میں سمجھتا ہوں کہ دونوں ملکوں کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) کے درمیان معاہدہ کافی حساس معاہدہ ہے۔”

بھارت اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی آخری ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کی بشکیک میں مئی 2019میں ہوئی تھی۔ اس وقت آنجہانی سشما سوراج بھارتی وزیر خارجہ تھیں۔ لیکن پھر اگست 2019میں مودی حکومت نے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کردی تھی، جس کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔ دونوں ممالک نے اپنے ہائی کمشنروں کوواپس بلالیا تھا اور سفارتی عملے کی تعداد بھی نصف کردی تھی۔

تاہم گزشتہ ماہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی بحالی پر معاہدہ اور پھر وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ کی طرف سے امن کے حوالے سے بیانات کے بعد دونوں ملکوں میں کشیدگی میں کمی کی امیدیں پیدا ہوگئیں۔ جنرل باجوہ نے کہا تھا ”اب ماضی کو دفن کرکے آگے بڑھنے کا وقت ہے۔”

دوسری طرف بھارتی آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے نے گزشتہ جمعرات کو کہا تھا کہ ایل او سی پر اس وقت سکون ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا گزشتہ پانچ چھ برسوں میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔

اس ماہ کے اوائل میں ایک پاکستانی ٹیم دہلی سے ملحق نوئیڈا میں منعقدہ بین الاقوامی نیزہ بازی ورلڈ کپ مقابلے کے کوالیفائنگ میچ میں شرکت کے لیے آئی تھی جبکہ دونوں ملکوں کے سندھ آبی کمیشن کی 116ویں میٹنگ ”خوشگوار ماحول” میں منعقد ہوئی۔

تاہم اسٹریٹیجک امور کے ماہرین دونوں ملکوں کے ان اقدامات کو باہمی تعلقات میں ایک’پیٹرن‘ کے طور پر دیکھتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت او رپاکستان کو اس بات کا ادراک ہے کہ مذاکرات کا فقدان دونوں کے لیے مہنگا ثابت ہوگا۔

انڈین کاونسل آف ورلڈ افیئرز کے ڈائریکٹر جنرل اور پاکستان میں بھارت کے سابق سفیر ٹی سی اے راگھون کا کہنا ہے کہ ”بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں ایک پیٹرن ہے۔ یہ پچھلے ستر برسوں سے زیادہ عرصے سے چلا آرہا ہے۔ میرا خیال ہے کہ دونوں حکومتیں یہ دیکھیں گی کہ انہیں ان کوششوں کو کیسے آگے لے جانا ہے۔” راگھون کا کہنا تھا کہ ”کشمیر بہرحال ایجنڈے میں ہمیشہ موجود رہے گا۔”

Share this:
Bangladesh Demonstrations
Previous Post بنگلہ دیش: مودی کے خلاف مظاہرے اور ہلاکتوں پر ’یوم دعا‘
Next Post اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس: وکلا کے لائسنس بحال کرنے کی استدعا مسترد
lawyers Protest

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.