geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 21, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا سے بچاؤ کی گولی زير آزمائش، ابتدائی نتائج حوصلہ بخش

October 3, 2021 3 1 min read
Medicine
Share this:

Medicine

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) دوا ساز ادارے میرک نے کورونا وائرس کے انسداد کے ليے ايک گولی تیار کی ہے۔ اس دوا کی آزمائش کے نتائج شاندار بتائے گئے ہیں۔ میرک اب اس دوا کی باضابطہ منظوری کے ليے درخواست دينے والی ہے۔

طبی ماہرین نے کورونا وائرس کے انسداد کے ليے تیار کی جانے والی نئی دوا کو حیران کن اور ایک ‘بریک تھرو‘ قرار دیا ہے۔ یہ دوا مشہور امریکی دوا ساز ادارے میرک کی لیبارٹری میں تیار کی گئی ہے۔ اب تک ٹرائل ميں سامنے آنے والے نتائج کو ماہرین نے شاندار قرار دیا ہے۔

ان ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس دوا کو حقیقت میں اس بیماری کا علاج قرار دیا جا سکتا ہے۔ یہ دوا گولیوں کی صورت میں دستیاب ہو گی اور اس کا استعمال جان بچا سکتا ہے۔

میرک کمپنی کی اس دوائی کا نام مولن اپیراویر (molnupiravir) رکھا گيا ہے۔ یہ ایک انتہائی اہم پیشرفت ہے کیونکہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کی یہ پہلی دوا ہے، جو منہ کے ذریعے مریض نگل سکے گا۔

اس دوائی کی تیاری میں میرک فارماسوٹیکل کو ایک اور بائیلوجیکل کمپنی رجبیک بائیو تھریپیوٹکس کا تعاون بھی حاصل ہے۔ میرک نے اب اس دوا کی منظوری امریکا کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) سے حاصل کرنے کی ابتدائی کارروائی شروع کر دی ہے۔ امریکی ادارے کی منظوری کے بعد دوسرے ممالک بھی اس دوا کی منظوری جب دے دیں گے تو پھر یہ دوا ساری دنیا میں دستیاب ہو سکے گی۔

امریکا کے جان ہوپکنز سینٹر برائے ہیلتھ سکیورٹی کی سینئر اسکالر امیش اڈالیجا کا کہنا ہے کہ دوا سے ہسپتالوں پر بوجھ کم ہو گا کیونکہ یہ دوا یقینی طور پر ‘گیم چینجر‘ ثابت ہو گی۔ ایک اور ماہر مائیکل یی کا کہنا ہے کہ لوگ کورونا وائرس سے اتنے خوفزدہ نہیں ہیں جتنے وہ اس کی ویکسین سے ہیں اور اب گولی جلد دستیاب ہو گی تو پھر بیماری کا خوف پوری طرح چلا جائے گا۔

اس وقت انسداد کورونا کے لیے مختلف کمپنیوں کی ویکسینیں ہی دستیاب ہے۔ میرک ادارے کے چیف ایگزیکٹو رابرٹ ڈیوس نے نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتایا اس تناظر میں معاملات کو عملی طور پر آگے بڑھانا بہت ضروری ہے تاکہ کووڈ انیس بیماری کو پوری طرح کنٹرول کیا جا سکے۔

سینئر ریسرچر امیش اڈالیجا کا کہنا ہے کہ اس وقت کووڈ انیس کا ہسپتالوں میں علاج کا سلسلہ تھکا دینے والا اور ہسپتالوں کی انتظامیہ کے لیے مشکل کا باعث بنا ہوا ہے۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ ایک گولی منہ سے کھانا کہیں زیادہ آسان اور قابلِ عمل علاج ہو گا۔

میرک کی تیار کردہ گولی کے ٹرائلز اس وقت تیسرے مرحلے میں ہیں۔ اس دوا کی مثبت خبروں کے عام ہونے سے امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں میرک کمپنی کے حصص کی قدر میں نو فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح کی گولی ایک اور امریکی دوا ساز کمپنی ایٹیا فارماسوٹیکلز بھی تیار کر رہی ہے۔

اب تک سات سو پچھتر مریضوں پر تیسرے مرحلے کے ٹیسٹ کیے گئے۔ ان میریضوں کی ایک بہت قلیل تعداد بیماری سے جانبر نہیں ہو سکی کیونکہ یہ افراد پہلے سے شدید علیل تھے۔ اس دوا کا سب سے بڑا فائدہ یہ بتایا گیا ہے کہ گھر بیٹھ کر بھی دوا کھائی جا سکے گی اور ہسپتالوں کے چکر نہیں کاٹنے پڑیں گے۔

امریکی دوا ساز ادارے میرک نے واضح کیا ہے کہ اس دوا کی باضابطہ منظوری کے بعد یہ دس ملین دوا کے کورسز تیار کر سکے گا۔ ایک مکمل کورس کی قیمت سات سو ڈالر ہے۔ میرک کو امریکی حکومت نے سترہ ملین کورسز فراہم کرنے کا کنٹریکٹ دے دیا ہے۔

Share this:
PPP
Previous Post پیپلز پارٹی کی 17 اکتوبر کو کراچی میں بڑے سیاسی شو کی تیاریاں
Next Post 37 لاکھ گھرانوں کو 14 سو ارب روپے کے قرضے دیے جائیں گے، وزیر خزانہ
Shaukat Tareen

Related Posts

US-Israel Strikes Escalate as Iran Retaliates, Oil Prices Fluctuate

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ چوتھے ہفتے میں داخل

March 20, 2026
Pakistan Accuses India of Water Weaponization at UN Forum

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بے بنیاد دہشت گردی کے الزامات پر بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کی پالیسی کی سخت مذمت کی

March 20, 2026
Oil Prices Retreat as Hawkish Central Banks Rattle Markets

ایران جنگ کے تناؤ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، بانڈ مارکیٹ میں ہلچل

March 20, 2026
Pakistan's Economy at High Risk from Hormuz Strait Disruption

ہرمز کے آبنائے میں خلل پاکستان کی معیشت کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے، مطالعہ انتباہ

March 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.