geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایک طرف کورونا، دوسری طرف بے روزگاری

June 16, 2020 0 1 min read
Workers
Share this:

Workers

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں لاکھوں محنت کشوں کو دوہرے المیے کا سامنا ہے۔ گھر بیٹھیں تو کھائیں کہاں سے؟ اور باہر جائیں تو ایک طرف کورونا کا خطرہ اور دوسری طرف بے روزگاری۔

کرم دین صوبہ پنجاب میں ڈیرہ غازی خان سے روزگار کی تلاش میں اسلام آباد آئے۔ کہتے ہیں، “میں پچھلے چھ سال سے اسلام آباد میں مزدوری کرتا ہوں اور اپنے خاندان کا واحد کفیل ہوں۔ میری بیوی، چار بچے اور ماں باپ ڈیرہ غازی خان کے قریب ایک گاؤں میں رہتے ہیں۔ پہلے تو روزانہ اجرت پر مزدوری مل ہی جاتی تھی، لیکن پچھلے تین ماہ سے مجھے وبا کے باعث کوئی کام نہیں ملا۔ نہ کوئی سرکاری امداد اور نہ راشن۔ میں اپنے گاؤں بھی نہیں جا سکتا کہ میرے پاس کچھ ہے ہی نہیں۔ اگر گیا بھی تو جانتا ہوں کہ وہاں بھی کوئی کام نہیں ملے گا۔”

اب جبکہ پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے ہلاکتوں میں تیزی آ رہی ہے، محنت مزدوری کرنے والوں کو دہرے المیے کا سامنا ہے۔ اگر گھر میں رہیں تو سب سے بڑا مسئلہ بھوک ہے۔ اگر باہر نکلیں تو کورونا وائرس کا خطرہ اور بے روزگاری کا سامنا ہوتا ہے۔

پاکستان میں محنت کشوں پر تحقیق کرنے والی غر سرکاری تنظیم سینٹر فار لیبر ریسرچ (پائلر) کے مطابق ملک میں روزانہ، ہفتہ وار یا ماہانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کی تعداد تقریباﹰ 26 ملین ہے۔ ان میں سے تقریباﹰ پانچ ملین کو معاوضہ روز کی بنیاد پر ملتا ہے جبکہ چار ملین کو ہفتہ وار۔

ملبوسات کے تجارتی شعبے سے تعلق رکھنے والے مقامی تاجر سید کاشف گیلانی نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”میں نے تین بار کاروبار کرنے کی کوشش کی، ہر بار نقصان ہی اٹھایا۔ اس کی وجہ ہمارا نظام ہے۔ حکومت معیشت کو زیادہ کاروبار دوست بنانے پر توجہ نہیں دیتی۔ ہمارا تو نظام ہی ایسا ہے کہ بہت سے کاروبار بس ایک دو سال بعد ہی بند کرنا پڑ جاتے ہیں۔”

سید کاشف گیلانی کے بقول، ‘‘ہمارے قومی بجٹ میں زیادہ توجہ بھارت کے ساتھ عسکری مقابلے کی صلاحیت پر دی جاتی ہے۔ جب تک مالیاتی اور اقتصادی منصوبہ بندی کا محور عوامی بہبود کو نہیں بنایا جائے گا، کوئی مثبت تبدیلی کیسے ممکن ہو سکتی ہے؟ حکومت نے ترقیاتی بجٹ بارہ کم کر دیا اور دفاعی بجٹ بڑھا دیا۔ پاکستان میں تو بس یہی ایک ادارہ ہے جو ترقی کر رہا ہے۔”

قومی سیاست پر نظر رکھنے والے سماجی تجزیہ کار سجاد انور منصوری کہتے ہیں کہ موجودہ خراب صورت حال صرف کورونا وائرس کی وبا سے پیدا نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا، “یہ وبا تو فروری مارچ میں شروع ہوئی جبکہ ملک میں بےروزگار افراد کی تعداد تو گزشتہ دسمبر میں ہی ڈیڑھ کروڑ تک پہنچ چکی تھی۔ وبا اور لاک ڈاؤن سے حالات مزید خراب ہو گئے۔”

ان کے مطابق، ‘‘موجودہ حکومت کی پچھلے بیس ماہ میں تو کوئی متاثر کن اقتصادی پالیسی نظر نہیں آئی۔ حکمرانوں نے عام آدمی کی زندگی مشکل تر بنا دی ہے۔ اگر انہوں نے کچھ کیا ہوتا، تو وبا اور لاک ڈاؤن کے باوجود شاید حالات ایسے نہ ہوتے جیسے ہیں، بلکہ کچھ تو بہتر ہوتے۔”

اسلام آباد میں قائم غیر سرکاری تنظیم پبلک رائٹس اویئرنیس کے صدر محمد عبدالواحد نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، “پاکستانی معیشت پہلے سے شدید بحران کا شکار تھی۔ ادائیگیوں کے توازن کا فقدان تھا، تجارتی خسارہ بہت زیادہ تھا اور سرمایہ کاری کافی کم۔ رہی سہی کسر کورونا کی وبا اور لاک ڈاؤن نے پوری کر دی۔ سندھ اور پنجاب میں حالیہ دنوں میں بڑی صنعتوں سے وابستہ ہزاروں کارکنوں کو نوکریوں سے نکالنے کے فیصلے بھی کیے گئے۔ صورت حال تشویش ناک حد تک خراب ہوئی ہے۔”

محمد عبدالواحد کے مطابق، “گزشتہ دو برسوں میں پاکستان کے ذمے قرضوں کی مالیت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور روپے کی قدر بھی گر چکی ہے۔ کورونا وائرس کی وبا اور لاک ڈاؤن کے نتیجے میں اپریل میں ملک کی ماہانہ برآمدات اور ان کی مالیت کم ہو کر نصف ہو گئیں۔ یہ پریشان کن حالات صرف چند ہفتوں یا ایک دو ماہ میں تو ختم نہیں ہو جائیں گے۔ اس کے نتائج ملکی معیشت کے ساتھ ساتھ لیبر مارکیٹ اور مزدور طبقے کو بھی بھگتنا پڑیں گے۔”

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اندازوں کے مطابق ان حالات میں پاکستان میں اس سال کے آخر تک تقریباﹰ 13 ملین افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں۔

Share this:
Maria Ressa
Previous Post اپنے حقوق کے لیے نہیں کھڑے ہوں گے، تو کچھ نہیں بچے گا
Next Post سوات کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ
Swat lockdown

Related Posts

French Nationals Detained in Dubai for Filming War Footage

تین فرانسیسی شہریوں کو دبئی میں جنگ کی تصاویر بنانے پر گرفتار کر لیا گیا

March 19, 2026
New Medical Board Examines Imran Khan at Adiala Jail

ایڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ، نئی میڈیکل بورڈ نے رپورٹ تیار کرلی

March 19, 2026
Pakistan Accuses Afghan Taliban of Sheltering Militants in Govt Buildings

افغان طالبان سرکاری عمارتوں میں دہشت گردوں کو پناہ دے رہے ہیں، آئی ایس پی آر چیف

March 19, 2026
Iran Vows Gulf Energy Strikes After Israel Hits Gas Field

خلیج میں توانائی کے ہدفوں پر ایران کے حملوں کی دھمک، اسرائیل کے جنوبی پارس پر حملے کے بعد تناؤ میں اضافہ

March 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.