geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 21, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا کا نیا ویرینٹ: شادی کی تقریبات، مزارات اور دفاتر کیلئے این سی او سی کا نیا ہدایت نامہ

December 1, 2021 3 1 min read
Pakistan Coronavirus
Share this:

Pakistan Coronavirus

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) جنوبی افریقا سے سامنے آنے والے کورونا کے نئے ویرینٹ ’اومی کرون‘ کے باعث نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے شادی ہالز، مزارات اور دفاتر کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے ویکسی نیشن کرانے میں پاکستان کے 40 شہروں کو بہترین یا بہتر قرار دیا گیا ہے۔ نارووال، جہلم، اسلام آباد، منڈی بہاوالدین، پشاور، بھمبر، باغ، میرپور آزاد کشمیر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، غذر اور شگر کو 50 فیصد سے زیادہ ویکسی نیشن کے باعث بہترین قرار دیا گیا ہے۔

این سی او سی نے 40 سے 50 فیصد سے زائد ویکسی نیشن کرنے والے 27 شہروں کو بہتر قرار دیا گیا ہے، ان شہروں میں راولپنڈی، ملتان، سرگودھا، گجرات، سیالکوٹ، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، چکوال، حافظ آباد اور لودھراں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ وہاڑی، رحیم یار خان، کراچی، سکھر، سانگھڑ، صوابی، چترال، چارسدہ، اورکزئی، کرم، مظفر آباد، نیلم، حویلی، گھانچے، نگر اور کھرمنگ کو بھی بہتر ویکسی نیشن والے شہر قرار دیا گیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک کے دیگر شہروں میں ویکسی نیشن 40 فیصد سے کم ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق بہترین ویکسی نیشن والے شہروں میں کوئی مخصوص کورونا ایس او پیز لاگو نہیں ہوں گی اور زندگی معمول کے مطابق بحال رہے گی تاہم ان شہروں میں ماسک، سماجی فاصلہ اور سینیٹائزیشن ضروری ہو گی۔

این سی او سی کے مطابق بہترین ویکسی نیشن والے شہروں میں ڈائننگ، شادی کی تقریبات، مزارات، دفاتر اور جم کیلئے مکمل ویکسی نیشن لازمی ہو گی اور ٹرانسپورٹ 100 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جا سکے گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ بہتر ویکسی نیشن والے شہروں میں ان ڈور تقریبات میں 500 تک افراد کی اجازت ہو گی جبکہ آؤٹ ڈور تقریبات میں 1000 افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔

این سی او سی کے مطابق بہتر ویکسی نیشن والے شہروں میں ان ڈور ڈائننگ کیلئے 70 فیصد گنجائش کی اجازت ہو گی اور ان ڈور آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 12 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت ہو گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ بہتر اور کم ویکسین شدہ شہروں میں رات 10 بجے تک کاروبار کی اجازت ہو گی اور ملک بھر کے سنیما گھروں میں صرف ویکسین شدہ افراد کو جانے کی اجازت ہو گی جبکہ مسافر ٹرینیں 80 فیصد ویکسینیٹڈ مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں لاک ڈاون کیلئے کوئی دن مخصوص نہیں ہو گا تاہم ملک کے بارڈرز پر لاک ڈاون برقرار رہے گا، سیاحتی علاقوں کیلئے ویکسین شدہ افراد کی پالیسی برقرار رہے گی اور بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کیلئے نئی پالیسی کا اطلاق ہوگا۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی نئی پالیسیوں کا اطلاق یکم دسمبر سے 15 دسمبر تک نافذالعمل رہے گا جبکہ ملک میں کورونا کی صورتحال کا آئندہ جائزہ اجلاس 14 دسمبر کو ہو گا۔

Share this:
Kanwar Dilshad
Previous Post کوئی ادارہ الیکشن کمیشن کے فنڈز نہیں روک سکتا: سابق سیکرٹری کنور دلشاد
Next Post روس کو حملے سے روکا جائے، یوکرائن کی اپیل
Foreign Minister of Ukraine

Related Posts

US-Israel Strikes Escalate as Iran Retaliates, Oil Prices Fluctuate

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ چوتھے ہفتے میں داخل

March 20, 2026
Pakistan Accuses India of Water Weaponization at UN Forum

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بے بنیاد دہشت گردی کے الزامات پر بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کی پالیسی کی سخت مذمت کی

March 20, 2026
Oil Prices Retreat as Hawkish Central Banks Rattle Markets

ایران جنگ کے تناؤ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، بانڈ مارکیٹ میں ہلچل

March 20, 2026
Pakistan's Economy at High Risk from Hormuz Strait Disruption

ہرمز کے آبنائے میں خلل پاکستان کی معیشت کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے، مطالعہ انتباہ

March 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.