geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس: فرانس میں پھر سے ملک گیر لاک ڈاؤن نافذ

April 1, 2021 0 1 min read
Emmanuel Macron
Share this:

Emmanuel Macron

فرانس (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس کے سد باب کے لیے فرانس کے متعدد علاقوں میں پہلے سے ہی بندشیں عائد تھیں جنہیں اب ملکی سطح پر نافذ کر دیا گیا ہے۔

فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں نے ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر 31 مارچ بدھ کے روز پورے ملک میں تیسری بار لاک ڈاؤن کے نفاذ کا حکم دیا۔ فرانس میں اس وقت جس تیزی سے نئے کووڈ 19 کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اس سے لگتا ہے کہ بہت ہی جلد اسپتالوں میں جگہ باقی نہیں بچے گی۔

میکروں نے ٹیلی ویژن پر اس سے متعلق اپنے خطاب میں کہا کہ برطانوی قسم کا یہ نیا وائرس، ”وبا کے اندر ایک وبا کی تخلیق کر رہا تھا”، جو کہیں، ”زیادہ متعددی اور اور مہلک تھا۔”

انہوں نے فرانس میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا اس وبا کی وجہ سے، ”بہت ہی جلد تقریباً ایک لاکھ اہل خانہ سوگوار ہو جائیں گے۔ اگر ہم نے اب اقدام نہیں کیے تو پھر یہ قابو سے باہر ہو جائیگا۔ ہم ایک ریس میں داخل ہو رہے ہیں۔”

یکم اپریل جمعرات کو فرانس کے وزیر اعظم زاں کاسٹکس ان نئے اقدامات کے حوالے سے پارلیمان میں بحث کرنے والے ہیں۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس اور ملک کے بعض شمالی علاقے جو وبا سے زیادہ متاثر تھے وہاں شام سات بجے سے صبح کے چھ بچے تک جوکرفیو عائد تھا اس میں توسیع کر دی گئی ہے اور اب اس دوران پورے ملک میں کرفیو نافذ رہے گا۔ غیر ضروری اشیاء فروخت کرنے والے تمام اسٹور اور دکانیں بھی بند رہیں گی۔

اس کے علاوہ نئے اقدامات کے تحت گھریلو سطح پر دو مختلف مقامات کے درمیان اگر بہت ضروری نہ ہو تو سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آئندہ تین ہفتوں کے لیے تمام اسکول بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

صدر میکروں کا کہنا تھا، ”وائرس کی رفتار کم کرنے کا یہ سب سے بہتر طریقہ ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ فرانس اس صورت حال میں بھی اپنے اسکول دیگر پڑوسی ملکوں کے مقابلے میں زیاہ وقت تک کھولنے میں بھی کامیاب رہا ہے۔

ابتداء میں صدر میکروں نے ملک کی گرتی معیشت کی وجہ سے جتنا ممکن ہوسکا کم بندشیں عائد کیں اور صرف زیادہ متاثرہ علاقوں میں ہی کرفیو نافذ کیا تاکہ بد حال معیشت کو سہارا دیا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا یہ فیصلہ کرنے سے قبل، ”ہم سے جتنا ہوسکتا تھا ہم نے کیا اور بالآخر ہمیں یہ اقدامات کرنے پڑے۔” اسی وبا کی وجہ سے فرانس میں گزشتہ برس اکتوبر سے ہی تمام ریستوراں، بار، جم، سنیما ہال اور میوزیم بند پڑے ہیں۔

فرانس میں منگل تک پانچ ہزار سے بھی زیادہ مریض انٹینسیو کیئر یونٹ (آئی سی یو) میں بھرتی تھے۔ گزشتہ گیارہ ماہ کے دوران بیک وقت آئی سی یو کے مریضوں کی یہ تعداد سب سے زیادہ ہے جبکہ فروری کے مہینے سے یومیہ انفیکشن کی شرح دوگنی، یعنی تقریبا ًچالیس ہزار ہے۔

گزشتہ روز ہی ملک میں ڈاکٹروں کی ایک قومی تنظیم نے اپنے ایک مکتوب میں صدر سے، ”جہاں کہیں بھی ضروری ہو حقیقی لاک ڈاؤن کے نفاذ کی سفارش کی تھی۔”

یہ خط ایک مقامی میگزین میں شائع ہوا تھا۔ اس تنظیم کے صدر پیٹرک بوئیٹ نے لکھا، ”ایسا لگتا ہے کہ جیسے وبا پر ہمارا کنٹرول ختم ہو چکا ہے۔ وائرس جیت رہا ہے۔”

پیرس میں یورپیئن اسپتال جارج پامپیڈیو کے پروفیسر فلپ جوئن نے بھی گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ بڑے صحت کے بحران سے بچنے کے لیے شاید اب ایک ہی راستہ بچا ہے کہ ملک میں دوبارہ سخت لاک ڈاؤن نافذ کر دیا جائے۔

Share this:
Karachi Hate Wave
Previous Post کراچی آج بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں
Next Post براڈشیٹ کمیشن کی رپورٹ پبلک کر دی گئی
Justice (retd) Azmat Saeed

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.