geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا ہی کورونا

August 8, 2021 0 1 min read
Coronavirus
Share this:

Coronavirus

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

دنیا تو دسمبر 2019ء میں کورونا سے متعارف ہوئی لیکن ہم گزشتہ 70 سالوں سے اِس وائرس سے نبردآزما ہیں۔ نامِ نامی، اسمِ گرامی اِس کورونا کا ”اشرافیہ” ہے جس نے ارضِ وطن کو اندر سے کھوکھلا کر دیا ہے۔ یہ وہی کورونا ہے جس کے نہ صرف پروٹوکول بلکہ حفاظتی انتظامات پر ہر سال کئی ارب روپے صرف ہوتے ہیں بلکہ اِدھر اُدھر مُنہ مارنے میں بھی اِس کاکوئی ثانی نہیں۔ ہم نے پارلیمانی جمہوریت نامی ویکسین آزما لی، صدارتی جمہوریت کی ڈوز دے کر بھی دیکھ لی اور آمریت کے انجیکشن بھی لگائے لیکن تاحال کوئی تیر بہدف نسخہ دریافت ہوسکا نہ علاج۔ جب کچھ بن نہ پڑا تو ہم طعنوں مہنوں پر اُتر آئے کہ کمزور اِس کے سوا کر بھی کیا سکتاہے۔ کسی نے لوٹا کہا تو کسی نے لُٹیرا۔ کوئی گھوڑا کہنے پر مصر ہوا تو کسی نے ادبی رنگ اختیار کرتے ہوئے بھنورا کہہ دیا لیکن اِس کورونا پر ”کَکھ” اثر نہیں ہوتا۔ تاحال اِس کی ڈھینچوں ڈھینچوں برقرار۔ سُنا ہے کہ دنیا میں پھیلنے والا ”ڈیلٹا” نامی کورونا اب ”ڈیلٹا متغیر” کے روپ میں سامنے آرہا ہے۔ اِسی طرح پاکستانی ”کورونے” بھی اپنی ہیٔت بدلتے رہتے ہیں۔ آمریت ہو تو آمر کی قدم بوسی کرتے ہوئے اُسے 10 بار وردی میں منتخب کروانے کے دعوے، جمہوریت آئے تو اُسے بہترین انتقام کا نام دے دیتے ہیں۔ جب یہ صورتِ حال ہو تو اِس کا بھلا کیا علاج، چِت بھی اُن کی، پَٹ بھی اُن کی۔ جمہوریت ہو یا آمریت، حکومت ہمیشہ اِنہی ”کورونوں” کی ہوتی ہے۔ ہم نے چونکہ سیاست کو ٹھونگے مارنا بند کر دیا ہے اِس لیے ”مٹی پاؤ” اور اصلی کورونا کی بات کرو۔

2020ء میں دنیا میں ایلفا، بِیٹااور گیما نامی کورونا کی اقسام کا راج تھالیکن پھر 2021ء میں ڈیلٹا نامی ویرینٹ نے سب کو مات کر دیا۔ یہ قسم بھارت سے نکلی اور پوری دنیا پر چھا گئی۔ محققین کا دعویٰ ہے کہ ڈیلٹا کے شکار افراد میں کورونا کی علامات پرانی اقسام کے مقابلے میں بالکل مختلف ہیں۔ دنیا کی سب سے بڑی کورونا وائرس علامات کی تحقیق کرنے والی ٹیم کے قائد پروفیسر ٹم اسپیکٹرکا دعویٰ ہے کہ ڈیلٹا کی علامات بگڑے ہوئے نزلے جیسی ہوتی ہیں اور یہ دیگر اقسام سے 60 فیصد زیادہ متعدی ہے۔ یہ تحقیق بھی ہوئی ہے کہ ویکسینز سے اِس وائرس سے تحفظ تو ضرور ملتا ہے مگر مکمل نہیں۔ یہ شواہد بھی سامنے آئے ہیں کہ جب ووہان (چین) سے وبائی بیماری کا آغاز ہوا تو اِس کی صلاحیت 2.5 تھی لیکن ڈیلٹا میں اِس کی صلاحیت 8.0 تک ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی میں وائرل ارتقا کا مطالعہ کرنے والے ڈاکٹر ایریس کہتے ہیں ”اِس وائرس نے ہمیں حیرت میں ڈال دیا ہے۔ یہ ہمارے کسی بھی خوف سے بڑھ کر ہے۔ یہ وائرس کس حد تک بڑھ سکتا ہے، اِس کی پیشین گوئی کرنے کا خیال بھی احمقانہ ہے لیکن اندازہ ہے کہ اگلے 2 سالوں میں یہ بہت بڑی چھلانگ لگا سکتا ہے اور اِس کی مختلف خطرناک اقسام بھی دیکھی جا سکتی ہیں”۔ ساری دنیا کے طبّی ماہرین اِس وائرس کے خلاف سرجوڑ کر بیٹھے ہیں۔ اب ایسا بھی نہیںکہ ہم نے تحقیق نہ کی ہو۔

ہمارے ”عوامی طبّی ماہرین” کے مطابق اوّل تو یہ وائرس وجود ہی نہیں رکھتا، بس نزلہ زکام ہے جو ”جوشاندہ” پینے سے ختم ہو جاتا ہے اور اگر یہ کوئی چھوٹی موٹی بیماری ہے بھی تو اِس کے لیے بیشمار جڑی بوٹیاں ہیں۔ کسی نے کہا کہ پیاز اتنے کھاؤ کہ جسم سے پیاز کی بُو آنے لگے، کورونا خود بخود بھاگ جائے گا۔ کوئی لہسن اور ادرک کا تیر بہدف نسخہ سامنے لے آیا تو کسی نے سنامکی اور زیتون کے پتوں کو اپنی زندگی کا حصّہ بنانے پر زور دیا۔سچی بات یہ کہ ویکسینیشن کے خیال ہی سے ہمیں ہول اُٹھنے لگتے تھے کیونکہ ہم تحقیق کر چکے کہ ویکسین کے اندر بِل گیٹس نے ایسی چِپ ڈال رکھی ہے جو اندر داخل ہوتے ہی آپ کو بِل گیٹس کا غلام بنا دے گی اور آپ کا کوئی راز پوشیدہ نہیں رہے گا۔ یہ سوچنے کی کسے فرصت کہ ہمارے اندر آئی ایس آئی یا آئی بی کے ایسے کون سے راز پوشیدہ ہیں جن کی بِل گیٹس کو ضرورت ہے۔ بہرحال جب حکومت نے اعلان کر دیا کہ جو ویکسینیشن نہیں کروائے گا اُس کی تنخواہ اور موبائل سِم بند کر دی جائے گی توہم نے سوچا کہ ہمارے پاس سوائے موبائل کے اور کون سی تفریح باقی رہ گئی ہے جو اِس سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں اِس لیے طوہاََ و کرہاََ ویکسینیشن سینٹر کا رُخ کیا۔ اب ہماری طرح ہر کہ ومہ اپنی تنخواہ اور سِم بچانے کے لیے ویکسینیشن سینٹرکی طرف اور حکومت ”وَخت” میں۔

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے اعلان کیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سواریوں کی گنجائش 50 فیصد ہوگی اور دفاتر میںحاضری بھی 50 فیصد۔ دفاتر میں50 فیصد حاضری تو شاید قابلِ عمل ہو لیکن کیا پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی؟۔ اسد عمر کو یقیناََلاہور میں سڑکوں پر بھاگنے والی ویگنوں اور چنگ چی رکشوں میں سفر کا اتفاق نہیں ہوا۔ اگر ایسا ہوا ہوتا تو وہ پبلک ٹرانسپورٹ میں50 فیصد سواریوں کی گنجائش کا احمقانہ خیال دل سے نکال دیتے۔ چنگ چی رکشے کی تو کل لمبائی بھی 6 فٹ نہیں ہوتی، وہاں 6 فُٹ کا سماجی فاصلہ کیسے برقرار رکھا جا سکتا ہے؟۔ یہی حال ویگنوں کا بھی ہے جن میں اگر گنجائش سے50 چھوڑ 25 فیصد سواریاں بھی بٹھائی جائیں تو سماجی فاصلے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ بسوں میں اگر سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہے تو50 سواریوں والی بَس میں 10 سواریوں سے زیادہ گنجائش نہیں نکل سکتی۔ اِس لیے اِدھر اُدھر کی بونگیاں مارنے کی بجائے بات وہ کریں جو قابلِ عمل بھی ہو۔

پچھلے دنوں ہمیں شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوانے کے سلسلے میں نادرا اور پاسپورٹ آفس جانے کا اتفاق ہوا۔ اِس کا قصہ بھی سُن لیجئیے۔ جونہی ہم گھر سے نکل کر کالج روڈ (لاہور) پہنچے، ٹریفک کے اژدہام نے گھیر لیا۔یہ تو ہمیں پہلے ہی معلوم تھا کہ لاہور کی ٹریفک کنٹرول کرنا ہماری ٹریفک پولیس کے بس کا روگ نہیں لیکن اُس دن ہم نے کچھ زیادہ ہی بے ہنگم ٹریفک کا سامنا کیا۔ موٹرسائیکلوں اور رکشوں کے لیے تو شاید ابھی تک ٹریفک کے اصول وضوابط طے ہی نہیں ہوئے۔ اِسی لیے نوجوان موٹرسائیکل سوار پوری سڑک پر پھیل کر یوں چلتے ہیں جیسے یہ اُن کی ذاتی جاگیر ہو۔ کبھی کبھی ترنگ میں آکر وہ ”وَن ویلنگ” کے کرتب بھی دکھانے لگتے ہیں۔ حیرت ہے کہ کسی بھی حکومت نے کبھی اُن حادثات کی طرف توجہ نہیں دی جو موٹرسائیکل سواروں کی وجہ سے روزانہ پیش آتے ہیں۔ ایک سروے کے مطابق جولائی 21ء میں صرف پنجاب میں موٹرسائیکلوں کے32551 ٹریفک حادثات ہوئے، 35626 زخمی ہسپتال پہنچے، 498 جان سے گئے جن میں سے صرف لاہور میں 150 گھروں میں صفِ ماتم بچھی۔ ہم پہلے بھی عرض کر چکے کہ اگرہر شاہراہ کا ایک مخصوص حصّہ موٹرسائیکلوں اور رکشوں کے لیے مختص کر دیا جائے تو اِن حادثات میں بہت حد تک کمی ہو سکتی ہے لیکن ہماری بھلا سُنتا ہی کون ہے۔

شناختی کارڈ کے آفس پہنچے تو آفس کے باہر ایک چھوٹی سی کھڑکی کے آگے بلا امتیازِ مردوزَن ایک جمِ غفیردیکھا۔ معلوم ہوا کہ یہیں سے اند داخلے کے لیے ٹوکن ملے گا، یہیں سے شناختی کارڈ کے بارے میں معلومات اور یہیں سے نیا شناختی کارڈ۔ اللہ جھوٹ نہ بلوائے ایسا ”کھڑکی توڑ” رَش تو سینما گھروں میں بھی نہیں ہوتا تھا جیسا وہاں نظر آیا۔ جب معلوم ہوا کہ حکومت ”سینئر سٹیزنز” کے لیے خصوصی انتظام وانصرام کر رہی ہے تو ہم نے سوچا کہ چونکہ ہمارے وزیرِاعظم بھی سینئر سٹیزن ہیںاِس لیے اُنہیں کمزوروناتواں بزرگ شہریوں کا خیال آگیا ہوگا۔البتہ ڈیڑھ مرلے کے شناختی کارڈ آفس نے اِسے خواب وخیال میں بدل دیا کیونکہ وہاں جونیئرسینئر تو کجا مردوزَن کی بھی کوئی تمیز نہ تھی۔ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ آفس میں ہم پر کیا بیتی، یہ کہانی کسی اور کالم میں۔ یہاں فقط اتنا ہی کہ اِن حکومتی اداروں میں سماجی فاصلہ تو درکنار، ماسک پہننے پر بھی کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Kashmir Indian Curfew
Previous Post کشمیر میں بھارتی کرفیو کے دو سال مکمل
Next Post واٹس ایپ نے اینڈروئیڈ کے لیے نئے ایموجیز متعارف کرا دیے
Whatsapp

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.