geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 21, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بیٹیاں پیدا کرنا جرم بن گیا

August 25, 2019 0 1 min read
Daughter
Share this:

Daughter

تحریر : ڈاکٹر امتیاز علی

تقریبا 35 سالہ شادی شدہ لاہور کی رہائشی خوبصورت اچھے کردار کی مالک ہونے کے ساتھ، پڑھی لکھی اور باشعور دوشیزہ، عاصمہ شادی کا رشتہ دیکھتے ہی لڑکے کی ماں نے گرین سگنل دے دیا تھا، اس ما ں کی ممتا جس کا نام عاصمہ تھا اس کی شادی تقریباسات سال پہلے ہوئی تھی شادی کے چند مہینے میں ہی ما ں بننے کے آ ثار پیدا ہو نے لگے، سسرالیوں سمیت سبھی نے مبارک باد دی اور اور سب کا دعوی تھا کہ لڑکا ہو گا لڑکا ہو گا ڈلیوری کا وقت قریب آیا تو شوہر کے ساتھ ساتھ سسرال کے تقریباً سبھی لوگ عاصمہ کو ہسپتال لے کر گئے، ڈلیوری نارمل ہوئی اور ڈاکٹروں نے بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سنائی.یہ سن کر عاصمہ کی ساس کا منہ بن گیا جبکہ دیگر افراد اپنے جذبات چھپانے میں کامیاب رہے عا صمہ دو دن بعد گھر آئی تو معلوم ہوا کہ گھر کے حالات پہلے جیسے نہیں رہے، وہ ساس جو بلائیں لیتی تھی آج اس کے تیور بدلے ہو ئے ہیں وقت گزرتا گیا اگلے ہی سال عاصمہ دوبارہ امید سے ہو گئی، اس بار بھی سسرال والے سبھی لوگ لڑکے کی امید لے کر عاصمہ کی خدمت کرتے رہے۔

خدا کا کرنا کہ اس بار بھی لڑکی ہوئی، اس بار ساس کے ساتھ ساتھ نندوں نے بھی منہ چڑھا لیے اور سسرال والے آپریشن پر اٹھنے والے اخراجات بھی باتیں سنا سنا کر طعنے دیتے رہے دو سال مزید گزرے عاصمہ تیسری بار پھر ماں بننے والی تھی، لیکن اس کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب عاصمہ کے سسرال والوں نے عاصمہ کو یہ کہتے ہوئے میکے بھیج دیا کہ اگر بیٹیاں ہی پیدا کرنی ہیں تو ڈلیوری کے اخراجات بھی تمہارے ماں باپ اٹھائیں.عاصمہ کے ہاں تیسری مرتبہ بھی بیٹی ہوئی تھی، بچی کی پیدائش پر عاصمہ کے سسرال سے کوئی دیکھنے تک نہیں آیا، ڈیڑھ ماہ کی بچی اٹھائے عاصمہ گھر واپس آئی تو اس کے لیے زمین بہت گرم و تنگ ہو چکی تھی سسرالی اٹھتے بیٹھتے پرانی باتیں نکال نکال کر لعن طعن دیتے، کبھی عاصمہ کی بارات کے کھانے کو خراب کہا جاتا، کبھی جہیز پر تنقید کی جاتی، گھر کے ہر کام میں کیڑے نکالے جاتے، اس کے پکائے ہوئے کھانے بھی اب برے لگنے لگے تھے.عاصمہ شریف گھرانے کی بچی تھی چپ چاپ سب کچھ سنتی، مزید محنت اور خدمت کر کے ساس سسر ع نندوںکا دل جیتنا چاہتی، سارے گھر کا کھانا پکانا، کھانا پیش کرنا، برتن اٹھانا، برتن دھونا، کپڑے دھونا، صفائیاں کرنا غرض یہ کہ گھر کا کام اکیلی عاصمہ کی ذمہ داری تھی۔

عید آئی کوئی تہوار و سارے گھر کا سامان نکال کر عاصمہ نے خود ہی سارا گھر صاف و شفاف کرنے کے ساتھ رنگ و روغن کرنا پڑتا تھا، سیڑھی پر چڑھ کر پنکھے صاف کیے اپنا گھر ہے صاف ہو گا گھر والے بھی سب خوش ہوں گے، یہی سوچ سوچ کر عاصمہ دن رات کام میں لگی رہی، روزانہ ساس کے سر میں تیل کی مالش کرنا اور سسر کے پیر دبانا عاصمہ کی ذمہ داری تھی، اتنا سب کچھ کرنے کے باوجود ”اولاد نرینہ” اور ”خاندان کے وارث” کا مطالبہ بدستور جاری تھا عاصمہ کی بڑی پہلی بیٹی پانچ سال، دوسری تین سال اور تیسری ڈیڑھ سال کی ہو گئی تھی عاصمہ کی بیٹیاں بھی اسی کی طرح خوبصورت اور معصوم تھیں لیکن اس گھر میں اب ان کی کوئی وقعت نہیں تھی. اسی دوران عاصمہ چوتھی بار حاملہ ہو گئی، اس بار ہر نسخہ ہر وظیفہ اور ٹو ٹکا آزمایا گیا، طرح طرح کے تعویذ لا کر باندھے گئے۔

عاصمہ خود بھی بہت خوفزدہ تھی، کسی نے کہا صبح فجر کے بعد فلاں سورة پڑھو تو اولا د نرینہ ہوگئی، کسی نے کہا فلاں فلاں آیات لکھ کر ناف پر باندھ لو الغرض ہر اسلامی و غیر اسلامی ٹونہ ٹوٹکا استعمال کیا گیاجوں جوں ڈلیوری کے دن قریب آتے گئے ڈر عاصمہ کے دل میں بیٹھ گیا، وہ ہر وقت یہی دعا کرتی کہ اس کے ہاں لڑکا ہو جائے، وہ ہر وقت یہی سوچتی کہ لڑکی ہو گئی تو کیا ہو گا حسبِ سابق ڈلیوری کے لیے عاصمہ کو اس کے ماں باپ کے گھر بھیج دیا گیا، اس کی ماں اسے لے کر ایک پرائیویٹ ہسپتال پہنچی، لیبر روم جاتے ہوئے بھی عاصمہ بہت ڈری و خوفزدہ تھی۔

ڈلیوری کے بعد لیڈی ڈاکٹر نے ایک ننھا سا وجود عاصمہ کے سینے پر رکھتے ہوئے کہا ”مبارک ہو بیٹی ہوئی ہے” یہ الفاظ عاصمہ برداشت نہیں کر سکی، ، ہارٹ اٹیک ہو گیا اٹیک اتنا شدید تھا کہ وہ پچاس سیکنڈ میں ہی دنیا کو خیر آ باد کہہ چکی تھی.وہ پچاس سیکنڈ عاصمہ پر یوں گزرے جیسے چپاس سال ہوں، ان پچاس سیکنڈ میں عاصمہ سوچتی رہی کہ بیٹی پیدا کرنے میں کیا گناہ ہے، بیٹی پیدا ہونے میں کیا گناہ ہے، میری تین بچیوں نے کیا گناہ کیا، اور یہ جو ابھی پچاس سیکنڈ پہلے ایک بیٹی میری چھاتیوں پر رکھی گئی اس کا کیا گناہ ہے.ان پچاس سیکنڈ میں عاصمہ نے آنے والے پچاس سالوں کے لئے سوچا.بن ماں کی چار بچیاں کون سنبھالے گا؟ اور یہ بچی جس کی عمر ابھی پچاس سیکنڈ ہے یہ بھی اگلے پچاس سال اسی ظلم برداشت کر تی رہے گی. ڈاکٹروں نے عاصمہ کی لاش اور بچی عاصمہ کی بوڑھی ماں کے حوالے کر دی۔
Dr. Imtiaz Ali

تحریر : ڈاکٹر امتیاز علی

Share this:
Moid Anwar Visit
Previous Post چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کا یوسی 26 قائد اعظم کالونی میں سیوریج مسئلے کا معائنہ
Next Post 2008 میں کیانی اور میں نے ق لیگ کو جتوانے کی پلاننگ کی: اعجاز شاہ
Ejaz Shah

Related Posts

US-Israel Strikes Escalate as Iran Retaliates, Oil Prices Fluctuate

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ چوتھے ہفتے میں داخل

March 20, 2026
Pakistan Accuses India of Water Weaponization at UN Forum

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بے بنیاد دہشت گردی کے الزامات پر بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کی پالیسی کی سخت مذمت کی

March 20, 2026
Oil Prices Retreat as Hawkish Central Banks Rattle Markets

ایران جنگ کے تناؤ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، بانڈ مارکیٹ میں ہلچل

March 20, 2026
Pakistan's Economy at High Risk from Hormuz Strait Disruption

ہرمز کے آبنائے میں خلل پاکستان کی معیشت کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے، مطالعہ انتباہ

March 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.