geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی ولی عہد کا دنیا کے سب سے بڑے تیرتے صنعتی کمپلیکس ’آکساگون‘ کا اعلان

November 17, 2021 0 1 min read
Prince Muhammad Bin Salman
Share this:

 Prince Muhammad Bin Salman

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آکساگون کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے نیوم کے ماسٹر پلان کا اگلا مرحلہ پیش کیاہے۔یہ منصوبہ مستقبل کے مینوفیکچرنگ مراکز کے لیے ایک بنیادی نئے ماڈل کی نمایندگی کرتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’’آکساگون نیوم اور مملکت میں معاشی ترقی اور تنوع کا محرک ثابت ہوگا اور وژن 2030 کے تحت ہمارے عزائم کی تکمیل کرے گا۔ آکساگون مستقبل میں صنعتی ترقی کے بارے میں دنیا کے نقطہ نظر کی نئی تعریف ، ماحولیات کے تحفظ جبکہ نیوم میں ملازمتیں پیدا کرنےاورترقی میں اپناکردارادا کرے گا۔اس سے سعودی عرب کی علاقائی تجارت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور عالمی تجارتی بہاؤ کے لیے بھی ایک نیا مرکز دستیاب ہو گا۔‘‘

ولی عہد نے اپنے اعلان میں کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ زمینی سطح پر کاروبار اور ترقی کا آغاز ہو چکا ہے اور ہم شہرکی تیزی سے توسیع کے منتظر ہیں۔

نیوم سعودی عرب کے جنوب مغربی حصے میں واقع ایک بڑے علاقے پر مشتمل ہے۔اس کا بنیادی شہری ماحول بندرگاہ سے مربوط ہوگا اوریہ لاجسٹک مرکز کے اردگرد واقع ہے۔اس میں شہر کے متوقع رہائشیوں کی اکثریت آباد ہوگی۔

اس کا منفرد ہشت پہلو (اوکٹاجونل) ڈیزائن ماحول پر بیرونی اثرات کو کم سے کم کرتا ہے اور زمین کے بہترین استعمال کا آپشن فراہم کرتا ہے۔اس باقی رقبہ قدرتی ماحول کے 95 فی صد کو محفوظ رکھنے کے لیے کھلا ہے۔

اس شہرکی ایک واضح خصوصیت دنیا کا سب سے بڑا تیرتا ہوا ڈھانچا ہے اور یہ نیوم کی بلیواکانومی کا مرکز بن جائے گا اورسعودی عرب کی پائیدار ترقی میں اہم کردار اد کرے گا۔

ولی عہد نے کہا کہ دنیا مینوفیکچرنگ مراکز کو کس نظر سے دیکھتی ہے، آکساگون کے ذریعے اس میں بنیادی تبدیلی آئے گی۔ جو چیز ہماری حوصلہ افزائی کرتی ہے، وہ یہ کہ ہم اپنے متعدد شراکت داروں کا جوش وخروش دیکھیں گے جنھوں نے آکساگون میں اپنے منصوبے شروع کرنے کے لیے بے تابی کا مظاہرہ کیا ہے۔ تبدیلی کے یہ علمبردار مصنوعی ذہانت اورجدید ٹیکنالوجی کے ساتھ تیارکردہ کارخانے قائم کریں گے تاکہ اس دور کے چوتھے صنعتی انقلاب میں نمایاں چھلانگ لگائی جا سکے۔

نیوم کے چیف ایگزیکٹو سی ای او نظمی النصرکا کہنا ہے کہ نیوم کی طرح آکساگون بھی ایک جامع علمی شہر ہوگا جو اپنے مکینوں کوغیرمعمولی رہائش فراہم کرے گا۔ آکساگون(نیوم)کے لیے دنیا کی پہلی مکمل مربوط بندرگاہ اور سپلائی چین ماحولیاتی نظام قائم کیا جائے گا، لاجسٹکس اور ریل کے ذریعے ترسیل کی سہولت کو مجتمع کیا جائے گا جس سے عالمی معیارکی پیداواری سطح کو خالص صفر کاربن کے اخراج تک لانے میں مدد ملے گی۔اس سے ٹیکنالوجی اور ماحول دوست پائیداری کو اپنانے کے لیے معیار وضع ہوں گے۔

Share this:
Sheikh Hamdan bin Muhammad
Previous Post امارت دبئی میں بین الاقوامی کمپنیوں کے ملازمین کے لیے پانچ سالہ ویزا متعارف
Next Post میرے گھر پر حملے سے ثابت ہواہندوتوا کے متعلق جو کہا صحیح تھا، سلمان خورشید
Salman Khurshid

Related Posts

US-Israel Strikes Escalate as Iran Retaliates, Oil Prices Fluctuate

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ چوتھے ہفتے میں داخل

March 20, 2026
Pakistan Accuses India of Water Weaponization at UN Forum

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بے بنیاد دہشت گردی کے الزامات پر بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کی پالیسی کی سخت مذمت کی

March 20, 2026
Oil Prices Retreat as Hawkish Central Banks Rattle Markets

ایران جنگ کے تناؤ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، بانڈ مارکیٹ میں ہلچل

March 20, 2026
Pakistan's Economy at High Risk from Hormuz Strait Disruption

ہرمز کے آبنائے میں خلل پاکستان کی معیشت کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے، مطالعہ انتباہ

March 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.