geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

معاشی تباہی کے ذمہ دار کون ؟ تجزیہ کار

January 17, 2019 0 1 min read
Pakistani Economic
Share this:

Pakistani Economic

تحریر : سید محسن کاظمی

سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے جے آئی ٹی کا تصور پیش کیا ا سمیں متعلقہ محکمے کے نمائندے شامل ہوکر کسی معاملے کی تفتیش کرتے ہیں، جے آئی ٹی نے بڑی بڑی شخصیات کے بارے میں تفتیش کی اور اسکے نتیجے میں پاکستان کی سب سے زیادہ مقبول سیاسی شخصیت آج دوسرے سزا میں سات سال کی قید کانٹنے پر مجبور ہیں، یہ احتساب آگے بڑھ رہا ہے، موجودہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل باجوہ نے پاکستان کے اندرونی خلفشار کو ختم کرنے میں بڑا اہم کردار ادا کیا، آج پاکستان کے شہروں میں خاص طور پر کراچی میں جو امن بحال ہوا اس کا کریڈٹ پاکستان رینجرز (سندھ) اور پاک آرمی کو جاتا ہے، اب پاکستان کی ترقی کا پہیہ حرکت میں آچکا ہے، نئی حکومت جو عمران خان کی قیادت میں وجود میں آئی ہے وہ بھی بڑی دلجمعی کے ساتھ ملک کی معاشی اور اقتصادی حالات کو بہتر کرنے میں کوشاں ہے اور امید کی جاسکتی ہے مستقبل میں ملک معاشی اور اقتصادی طور پر ترقی کرے گا، اس کام کے مثبت نتائج آنے میں کم از کم ایک سال کا عرصہ لگے گا۔

اگر ہم اپنے وطن کے معاشی اور اقتصادی حالات کا جائزہ لیں تو ہمارے سامنے قومی اداروں سے ہونے والی آمدنی آہستہ آہستہ خسارے کی طرف جانے لگی،اس وقت یہ قومی ادارے705بلین کا خسارہ تین سال میں دیکھ رہے ہیں، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ گذشتہ2007 سے2013تک پی پی پی اور2013سے2018تک مسلم لیگ نواز کی حکومت رہی اس دوران پارلیمنٹ بھی چلتی رہی اور سینٹ بھی مگر کسی وقت بھی اس قومی خسارے سے پر توجہ نہیں گئی حالانکہ اگر ان اداروں کو خسارہ سے بچانے کے اقدامات بروقت کرلئے جاتے تو پاکستان اتنا غریب نہ ہوتا جتنا آج ہے، ہمارے چیف جسٹس آف سپر یم کورٹ جناب ثاقب نثار صاحب نے اتنے اہم سوموٹو نوٹس لیے کہ جس سے قوم کے بنیادی مسائل حل ہوئے انہوں نے بڑی ایمانداری اور غیر جانبداری سے قومی مسائل پر نوٹس لیا اور انہوں نے اپنا نام پاکستان کی تاریخ میں سنہری حرفوں سے لکھے جانے کا حق ادا کردیا، لیکن میں ان کی توجہ اس مسئلہ پر دلانا چاہتا ہوں کی وہ ایک کمیشن ایسا بنوائیں جو ملک میں قومی اداروں کے خسارہ میں آنے کے ذمہ داروں کا تعین کریں۔

ان اداروں میں پی آئی اے، اسٹیل مل، ریلوے،گیس کمپنیاں اور پاور پروجیکٹ شامل ہیں، یہ ا دارے کیوں خسارے میں آئے یا لائے گئے کیونکہ ایک زمانے تک ہر حکومت اس میں جنرل پرویز مشرف کی حکومت بھی شامل ہے اس سے پہلے کی بھی حکومت اور اسکے بعد کی بھی ملک میں PRIVITAZATION کے ذریعے اپنے خزانے میں اضافہ کرتی تھی، کسی ادارے کو پرائیوٹائز کرنے کے لیے اس خسارے میں دکھانا ضروری ہوتا ہے کہیں ایسا تو نہیں ان اداروں کو اقتصادی اور مالی طور پر تباہ کرنے میں یہ اصول اپنایا گیا ہو جو کہ اسے پہلے خسارے میں لایا جائے، کیونکہ پوری دنیا میں معمولی سا کاروبار بھی خسارے میں نہیں آتا اور یہ قومی ادارے اس ملک میں معاشی اور اقتصادی ستون ہیں انہیں کسی قیمت پر فروخت نہ کیا جائے بلکہ ان اداروں کے لیے ایک بورڈ بنایا جائے جن کے ماتحت ان کی مالی معاملات کی نگرانی بھی ہو اور اسے بہتر سے بہتر بنانے کی کاویشیں بھی، احتساب کا سلسلہ کہیں نہ روکنا چاہیے۔

جتنے ادارے احتساب کررہے ہیں چاہے ایف آئی اے ہو، یا ایف بی آر، نیب ہو یا اینٹی کرپشن، ان سب کو خاص طور پر احتساب کا پہلا قدم کہ ملزم کے خلاف ناقابل تردید ثبوت جمع کرنا ہوں گے، کیونکہ اب جو احتساب ہورہا ہے اس میں عدالتیں بھی آزاد ہیں اور نیب بی اور تمام متعلقہ ادارے بھی، عوام کو وزیر اعظم عمران خان پربہت اعتماد ہے کیونکہ ان کی سیاسی فکر کی بنیاد اینٹی کرپشن پر ہے ان سے امید ہے کہ وہ کسی دباؤ کے بغیر احتسابی معاملے کو جاری اور ساری رکھیں گے، یہ پہلی دفعہ ہے کہ احتساب کا آغاز بڑے شخصیتوں سے جن کے پنجے بہت گڑے ہوئے ہیں ان کو گرفت میں لانا بہت مشکل ہے خاص طور پر جب وہ سیاستدان ہو اور ممبر پارلیمنٹ بھی ہوں، موجودہ حکومت کے وزیر قانون بریسٹر فروغ نسیم بہت باصلاحیت قانون دان ہیں انہیں اصلاحی قوانین بنانے کے لئے فری ہینڈ دیا جائے تاکہ تمام احتسابی اداروں میں اصلاحات لائی جائیں۔

خاص طور پر نیب جس پرہر روز ذمہ داری کا بوجھ بڑھ رہا ہے اس لیے بہتر ہے کہ 20کروڑ سے کم کے بدعنوانی کے مقدمے میں نیب کے بجائے اینٹی کرپشن کے ذریعے حل ہوں تاکہ نیب کو اربوں اور کھربوں کے معاملات پر توجہ دینے میں آسانی ہو، اس وقت پولیس کے محکمے میں اصلاحات بہت ضروری ہیں تمام پولیس اسٹیشن کو عوام دوست بنانا ہوگا اور ایس ایچ او اور آئی او کا تعین کم سے کم گریجویٹ اور لاء کی تعلیم رکھنے والوں کو دیا جائے، پولیس کے محکمے میں ایک نگراں ڈپارٹمنٹ ہو جو اپنی پولیس فورس کی بدعنوانی کی خفیہ نگرانی کرے جسکی رپورٹ چیف سیکریٹری اور آئی جی کو دی جائے، عوام کی شکایت پر ایف آئی آر سے پہلے صرف پرچہ درج ہوسکے جسکی مدت20سے25 دن ہو، پھر ایف آئی آر لکھی جائے اور ایف آئی آر کی کاپی متعلقہ مدعی اور مدعا عالیہ کو اسی وقت دی جائے،ہر تھانے میں وکیلوں کو عزت واحترام دیا جائے۔

یہ ہر شکایت کنندہ کا حق ہے کہ وہ قانونی معاملات میں وکیل کرسکے اور تفتیش کا طریقہ کار سائنٹگیک ہونا چاہیے نہ کہ تشدد، کیونکہ تشدد کی اجازت نہ اسلام دیتا ہے نہ پاکستان کا قانون،تشدد سے جو بیانات لئے جاتے ہیں وہ نوئے فیصد جھوٹے ثابت ہوتے ہیں اور عدالتوں میں ایسے لوگ رل جاتے ہیں جو اس جرم کے شریک بھی نہیں ہوتے، سندھ کے موجودہ آئی جی ڈاکٹر کلیم امام ایک پڑھے لکھے، سمجھدار اور تجربہ کار شخص ہیں اور پولیس میں ڈی آئی جی، ایس ایس پی اور ایس پی کی سطح پر اچھے لوگ کام کررہے ہیں مگر ڈی ایس پی سے لیکر عام ہیڈکانسٹیبل تک میں بہت بدعنوانی اور بے جا اختیارات کے استعمال کا دخل ہے ہمیں امید ہے کی عمران خان وزیراعظم پاکستان کے تصور کو عملی جامہ پہنایا جائیگا کہ پولیس کو آزاد ادارہ بنانا ہے تمام اثر و رسوخ سے دور رکھنا ہے۔

یہ اقدام اس لئے ضروری ہے کہ پٹواری سے لیکر کمشنر تک کے عہدیداروں پر سیاستدانوں، زمینداروں کا بہت بڑا اثر ہے وہ سارے فیصلے ان کے دباؤ میں کرتے ہیں، اس کو ہمارے تاریخ میں فیوڈل سسٹم کہتے ہیں، اسی سسٹم کو توڑنا بہت ضروری ہے اور موجودہ حکومت کے لیے ایک چیلنج بھی ہے اسی سسٹم کی یہ خرابی ہے کہ ووٹرز آزاد نہیں ہیں اور سیاست دان اور عوام میں ہمدردی کا رشتہ نہیں بلکہ سیاست دان اور رعایا کا رشتہ ہے ہمیں عوام کو خاص طور پر دیہی عوام کو یہ شعور دینا ہوگا کہ وہ رعایا نہیں ہیں بلکہ اس ملک کے آزاد شہری ہیں جس طرح22سال میں عمران خان نے کرپشن کے خلاف موثر آواز اٹھائی اسی طرح اب پی ٹی آئی کو سندھ اور پنجاب،بلوچستان اور خیبرپختون خواہ کے دیہی علاقوں میں سیاست کو متحرک کرنا ہوگا ورنہ پھر وہی ملک کو لوٹنے والے دوبارہ نئی سیاسی وقت کے ساتھ مسلط ہو جائیں گے۔
Mohsin Kazmi

تحریر : سید محسن کاظمی
mohsin014@hotmail.com
0334-0776192

Share this:
Lahore Bar Association Election
Previous Post ایک نظر لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابی نتائج پر
Next Post الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے صدر حامد اطہر ملک کی نو منتخب صدر این پی سی شکیل قرار سے ملاقات
Alkhidmat Foundation

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.