geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تعلیم کی اہمیت۔۔۔

April 10, 2019 0 1 min read
Education
Share this:

Education

تحریر : چودھری عبدالقیوم

کسی بھی قوم اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے تعلیم کی بہت زیادہ اہمیت ہے آج کے ترقی یافتہ دور سے چودہ سو سال پہلے نبی رحمتۖ کا فرمان عالی شان ہے کہ تعلیم حاصل کرو چاہے تمھیں اس کے لیے چین جانا پڑے اس دور میں تعلیم عام نہیں تھی اور نہ ہی لوگوں کو تعلیم کی اہمیت معلوم تھی موجودہ دور کے مقابلے میں تعلیمی ادارے بہت بھی کم تھے تحصیل علم کے لیے سینکڑوں،ہزاروں میل دور جانا پڑتا تھا لیکن ہمارے آقائے دوجہانۖ نے اس وقت بھی تعلیم کی اہمیت واضح کردی تھی جسے دنیا نے سمجھا اور اس پر عمل کرتے ہوئے زیورتعلیم سے آراستہ ہو کر ترقی اور خوشحالی کی منزلیں حاصل کیں لیکن افسوس کہ ہم نے تعلیم کی اہمیت کو نہیں سمجھا وطن عزیز کی آزادی کو سترسال ہوچکے ہیںلیکن ہمارا ملک تعلیم کے میدان میں بہت پیچھے ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ جسطرح ہمارے حکمرانوں نے ملک اور قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے دیگر شعبوں میں کوئی کارگردگی نہیں دکھائی اسی طرح ملک میں تعلیم کو عام کرنے اور اس کے فروغ کے لیے بھی کچھ نہیں کیا گیا جس کا نتیجہ یہ ہے کہ ہمارا پیارا پاکستان دنیا کے امقابلے میں ترقی،خوشحالی سمیت زندگی کے ہرشعبہ میں بہت پیچھے ہے ملک میں بہت زیادہ وسائل ہونے کے باوجود جہالت،غربت،بیروزگاری اور مہنگائی کے ڈیرے ہیں۔

ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور ترقی کے لیے سب سے پہلی ترجیح اور سب سے اہم مسئلہ تعلیم کو ہونا چاہیے لیکن افسوس کہ اس اہم ترین شعبے میں بہت زیادہ خامیاں اور خرابیاں ہیں جنھیں دور کرکے تعلیمی اصلاحات لانے کی اشد ضرورت ہے۔ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ ماضی میں برسراقتدار لوگوں نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام نہیں دیں حکمران عوام کے مسائل حل کرنے اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے کام کرنے کی بجائے اپنے مفادات پورے کرنے میں مصروف رہے یہ لوگ پاکستان میں اپنا مفاداتنا ہی سمجھتے تھے کہ انھوں نے یہاں کے عوام کو چھوٹے نعروں سے ورغلا کر اور سبز باغ دکھا کر ووٹ حاصل کرنے ہیں اور حکومت کرنی ہے یہ حکمران اقتدار کے بل بوتے پر لوٹ مار کرکے ساری دولت بیرونی ممالک میں جمع کرتے رہے اپنے کاروبار اور جائدادیں دوسرے ملکوں میں بنا ئیںیہ اپنا علاج بیرونی ممالک کے بڑے ہسپتالوں میں کراتے اور ان کے بچے بھی دوسرے ممالک میں تعلیم حاصل کرتے انھوں نے ملک اور قوم کو درپیش مسائل حل کرنے کی ذمہ داری ادا کرنے سے چشم پوشی کی اور تعلیم جیسے اہم شعبے کو بھی بری طرح نظرانداز کیا جس کا نتیجہ یہ ہے کہ ملک اس وقت بیشمار مسائل سے دوچار ہے۔

یقینی طور پر نئی حکومت کے سامنے بہت زیادہ مسائل ہیں جن کی جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے لیکن ان سب میںنہایت اہم شعبہ تعلیم کا ہے جس پر ترجیحی بنیادوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے پاکستان میں تعلیم جیسا اہم ترین شعبہ بیشمار مسائل میں گھرا ہوا ہے ضرورت تو اس امر کی تھی ملک میں تعلیم کے شعبے کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ترقی دی جاتی اورہر حکومت تعلیم کے فروغ کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھتی اور شعبہ تعلیم کی ترقی کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈز خرچ کیے جاتے تاکہ ہمارے بچے بہترین زیور تعلیم سے آراستہ ہو کر ملک کی ترقی کی دوڑ میںدنیا کا مقابلہ کرتے۔لیکن افسوس کہ ایسا نہیں ہوا قیام پاکستان سے لے کر آج تک ہر حکومت نے اہم ترین شعبہ تعلیم کو بری طرح نظرانداز کیا گیااس کا سب سے بڑا ثبوت یہ کہ تعلیم کی مد میں قومی بجٹ کے اندر بہت ہی معمولی رقم رکھی جاتی ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ ہمارا تعلیمی معیار نہ صرف دنیا کے مقابلے میں بہت ہی نیچے ہے بلکہ ایک اندازے کیمطابق اڑھائی کروڑ بچے سکول نہیں جاتے یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا حق ہے اور بچوں کو تعلیم دینا ریاست کا فرض اور ذمہ داری ہوتی ہے جس سے غفلت برتی جا رہی ہے اس جانب فوری طور پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ اس وقت ملک میں تعلیم کے کئی نظام اور مختلف نصاب ہیں۔

سرکاری سکولوں اور کالجز کا تعلیمی نظام نجی تعلیمی اداروں سے مختلف ہوتاہے امیروںاور غریبوں کے بچے مختلف نصاب اور نظام کی تعلیم حاصل کرتے ہیں اس طرح تعلیم کی ابتداسے ہی قوم کے بچوں میں تفریق پیدا ہوجاتی ہے کہ یہ امیروں کے بچے ہیں جنھوں نے اچھے پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے اچھی اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے بڑے عہدے حاصل کرنے ہیں اور غریبوں کے بچوں نے سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کرکے معمولی ملازمتیں حاصل کرنی ہیں سب سے بڑی قباحت جو شعبہ تعلیم میں مختلف نصاب اور دوہرے نظام سے پیدا ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ غریب لوگوں کے بچوں میں احساس کمتری پیدا ہونے کیساتھ قوم میں تفریق اور تقسیم پیدا ہوتی ہے جوقوم کے لیے کسی بھی طور فائدہ مند نہیں بلکہ یہ ہر لحاظ سے ملک کے لیے نقصان دہ ہے پرائیویٹ شعبے نے تعلیم کو ایک منافع بخش کاروبار بنا کر رکھ دیا ہے ایک عام تعلیم ادارے کی ماہانہ فیس کم از کم تین ہزار روپے ہے جبکہ یونیفارم، کتابوں کاپیوں اور ٹرانسپورٹ کا خرچہ علیحدہ ہے اپنی آمدن بڑھانے کے لیے پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے مختلف طریقے اپنا رکھے ہیں چھوٹی کلاسز کے بچوں کو اتنی کتابیںاور کاپیاں لگا رکھی ہیں کہ چھوٹے معصوم بچوں سے اپنا بیگ نہیں اٹھایا جاتا اس طرح تعلیم کے نام پر معصوم چھوٹے بچوں سے جبری مشقت لی جاتی ہے جو ملک کے نونہالوں کیساتھ بہت ظلم ہے۔

وزیراعظم عمران خان کو چاہیے کہ وہ جہاں بہت سارے بڑے اہم کام کرنے جارہے ہیں وہاں شعبہ تعلیم کو بھی اپنی پہلی ترجیح میں شامل کرکے اس کی بہتری کے لیے اقدامات کریں خاص طور پر ملک کے اندر تعلیم کا نظام اور نصابیکساں بنادیں تو یہ ان کا ایک بہت بڑا کارنامہ ہوگا جسے ملک کی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف یاد رکھا جائیگا۔کیونکہ ملک میں تعلیم عام ہونے کیساتھ معیاری اور جدید تقاضوں کیمطابق یکساں قومی تعلیمی نصاب ہو تو اس سے قوم میں تقسیم اور تفریق پیدا ہونے کی بجائے اتحاد پیدا ہو گا اور معیاری تعلیم کی بدولت ملک ترقی اور خوشحالی منزلیں طے کرکے دنیا کا مقابلہ کرسکتا ہے امید ہے کہ حکومت اس اہم ترین قومی مسئلے کی جانب توجہ دے کربھرپور ٹھوس اقدامات کرے گی تاکہ ملک میں صیح معنوںمیں تبدیلی آسکے اور ملک و قوم ترقی اور خوشحالی کی منزلیں طے کریںاس کے لیے پرائیویٹ تعلیم اداروں پر پابندی لگاکر سرکاری سکولوں،کالجز اور یونیورسٹیوں کی حالت زار اور تعلیمی معیار کو بہتر بنایاجائے اس کے لیے ملک بھر میں تعلیمی نصاب یکساں بنایا جائے اور قومی بجٹ میں شعبہ تعلیم کی مد میں بجٹ بڑھایا جائے۔
Ch. Abdul Qayum

تحریر : چودھری عبدالقیوم

Share this:
Munir Niazi
Previous Post اردو اور پنجابی زبان کے معروف شاعر منیر نیازی
Next Post ظلم کیخلاف آواز اٹھانے کیلئے امام حسین کی پیروی کرنا ہو گی: مسعود احمد صدیقی
Sufi Masood Ahmed Siddiqui

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.