geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تعلیم، علم اور ادب

January 21, 2020 0 1 min read
Education
Share this:

Education

تحریر : قاسم علی درویش

تعلیم اور علم کو عموماً ایک ہی معنیٰ میں لیا جاتا ہے کیونکہ دونوں کا تعلق جاننے سے ہے نامعلوم کو معلوم کرنے کی کھوج سے منسلق ہے۔نامعلوم حقاٸق کو معلوم کرنے کے لیۓ جو کوشش یا محنت کی جاتی ہے تاکہ اُس متعلقہ ہدف تک پہنچا جا سکے ۔ جب ہدف کی بات کی جاتی ہے تو تعلیم اور عِلم کی شاخیں الگ الگ ہونے لگتی ہیں ۔ جہاں پر تعلیم اور عِلم سکھایا اور سیکھا جاتا ہے اُسے سکول، کالج ، یونیورسٹی، درس گاہ، مندرسہ، مسجد یا مکتب اِس کے علاوہ اور بھی کٸ دیگر ناموں سے پکارا جاتا ہے ۔ اِنہی جگہوں پر کہیں کہیں ادب بھی سِکھایا جاتا ہے ادب یا خدمت کے نِرالے انداز ہیں مگر ادب کی بات آخر میں ہو گی۔

تعلیم ٠زندگی کو اچھے طریقے سے گزارنے کے لیے ہمیں سب سے بنیادی جو چیز ضرورت ہوتی ہے اُسے پیسہ کہتے ہیں ۔ کیونکہ پیسہ ہوگا تو ہم روپے پیسے کے زریعے اپنی بنیادی ضروریات پوری کر سکتے ہیں ۔ ایسا ہُنر جو ہمیں روپے پیسے کمانے کے طریقے سِکھاتا ہے ایسے ہُنر کو تعلیم کہتے ہیں ۔ تعلیم کے زریعے سے انسان جینے کے اور لوگوں کے ساتھ میل جھول کے طریقے سِیکھتا ہے اور سامنے والے کے سامنے اپنی تصویر کو اور بڑا کر کے دِکھاتا ہے ۔حیثیت، شعبہ، رُتبہ یا صند کے اعتبار سےتعلیم جیسے ہُنر کو سیکھ لینے کے بعد انسان زیادہ سے زیادہ چاند تک پہنچ سکتا ہے۔

عِلم کے معنیٰ بھی سیکھنے یا نامعلوم کو معلوم کرنے کی جستجوں سے وابستہ ہیں۔ عِلم وہ پیالہ ہے کہ جس میں جتنی پیاس ہوگی وہ جی بھر کر پی لے گا مگر پیاس پھر پہلے سے زیادہ ہوجاۓ گی ۔اب پیاس کا پھر سے زیادہ ہوجانا یہ حیرانگی والی بات ہے جی بھر کر پی لینے کے بعد بھی آپ کی تڑپ پہلے سے اور زیادہ بڑھ گٸ ہے یہ معاجراہ سمجھنے والا ہے یہی نقطہ تعلیم اور عِلم میں فرق کرتا ہے۔کیونکہ تعلیم کے دیگر مقاصد کے ساتھ ساتھ ایک مقصد صند ہے۔ آپ متعلقہ صند کے حُصّول کے بعد اُس سے بڑی ڈگری کے خواہشمند ہو جاتے ہیں یا ضرورت کی حد تک اُسی متعلقہ تعلیم کو باربار سیکھتے سمجھتے ہیں تاکہ آپ اپنے متعلقہ شعبہ کے اندر مزید ترقی کر سکے اور مزید دولت کما سکیں۔ مگر عِلم کسی اور دریا کا نام ہے، عِلم کی راہ اور ہے آپ اِس راہ پر چل کے عِلم کو سیر ہوکر پی لیتے ہیں مگر تعجب ہے کہ اِس میں ایسا کیا ہے۔ آپ کی آگ، تڑپ لگن پہلے سے بڑھ جاتی ہے۔۔۔جی وجہِ تڑپ، لگن کی یہ ہے کہ اِس میں جنابِ مصطفیٰ، مُحَمَّدِ عربیﷺ کا تعارف ہے۔ جیسے دینِ برحق اسلام مکمل ہو چُکا ہے، ویسے ہی عِلم بھی مکمل ہو چکا ہے ۔اب اِس عِلم کو آپ نے اپنے اپنے ظرف یا پیالے کے حساب سے حاصل کرنا ہے ۔عِلم کی بنیاد اللہ اور اللہ کے حببیبﷺ کا تعارف ہے اور ازل سے ابد تک کا تعارف ہے اور اِس تعارف میں رسول اللہ ﷺ کے ارشادات اور پورا قرآنِ مجید بھرا ہوا ہے۔

عِلم کو آپ رسائی بھی کھ سکتے ہیں اور عِلم کی رساٸ اللہ کے عرش تک جا مِلاتی ہے۔ عِلم وہ دریا ہے جس میں تعلیم، ادب، محبت اور عشق تیہر رہا ہے۔ اب جو جِس کے پیچھے لگ جاۓ۔ عِلم کے اندر رہتے ہوۓ تعلیم، ادب، محبت اور عشق الگ الگ سے خود ایک ایک دریا ہیں اور عِلم سینہ با سینہ منتقل ہوتا ہے۔

ادب: اگر تعلیم اور عِلم کی کمی رہ جاۓ تو زندگی کے کسی بھی حِصّہ میں کسی بھی موڑ پر پوری کی جاسکتی ہے مگر تربیت کی کمی رہ جاۓ تو اِس خَسارے کا پورا کرنا مشکل ہے ہاں مگر ناممکن نہیں ہے۔ ادب کے مقام تک پہنچنے کے لیۓ آپ کو ادب کی کسوٹی سے گزرنا پڑے گا۔ بزرگوں کی محافل میں جانا پڑے گا، خدمت کرنی پڑے گی۔ والدین کی، اپنے کُمبے کی ۔استاد کی ۔اللہ کی مخلوق کی اور خدمت میں اپنی زات کی نفی کرنی پڑے گی تب جا کر آپ کی خدمت سے آپ کو آپ کا خُدا مِلے گا یہی ہے اصل کہ خدمت سے خُدا مِلتا ہے ۔حببیبِ خُدا ﷺ مِلتے ہیں۔ ادب، اخلاق ،خدمت اِن کے لیۓ ممکن ناممکن کی بات کبھی کی ہی نہیں جاتی بس ہو جانے کی بات کی جاتی ہے۔

جتنا بڑا ادب ہوگا اُتنا بڑا انعام ہوگا، جتنی بڑی خدمت ہوگی اُتنا بڑا آپ کا تعارف ہوگا اور جتنی گھٹیاں درجہ کی خدمت ہوگی مثلاََ مسجد، مندرسے کے غسل خانے دھونا صاف کرنا اِس کے لیے کسی تعلیم یا عِلم کی ضرورت نہیں یہ خدمت ہے سخی کے گھر کی شہنشاہ کے گھر کی ایسی خدمت سے آپ کے کام بھی جَلد بنیں گے اور غاٸب کی طاقت بھی آپ کے ساتھ ہو جاۓ گی اور آپ کا اندر صاف ہو جاۓ گا اِس کے ساتھ ساتھ قلب کا سکون بھی نصیب ہوگا۔ ادب کو ہر بُلندی حاصل ہے جو تعلیم اور عِلم کی سمجھ میں بھی نہیں آتی۔

تعلیم پہلا قدم ہے اس کے بعد علم کو بُلندی ہے ۔ عِلم سے بڑی عظمت ادب کو حاصل ہے اور اِس حاصل سے بڑا مُقام خدمت کا ہے۔ کہ خدمت سے خُدا ملتا ہے۔ اور اِن سب کا اُستاد عشق ہے۔

کہ عشق میں بے ادبی بھی عین عبادت ہے ۔چونکہ عشق خود چلتی پھرتی عبادت ہے ۔ عِشق پر بات اللہ نے چاہا تو پھر کبھی ہوگی۔ اللہ آپ کو ادب اور خدمت کی دولت سے نوازے۔
Qasim Ali

تحریر : قاسم علی درویش

Share this:
Flour Crisis
Previous Post گھاس پھونس کی بادشاہی
Next Post مفید مشورے
Opposition

Related Posts

French Nationals Detained in Dubai for Filming War Footage

تین فرانسیسی شہریوں کو دبئی میں جنگ کی تصاویر بنانے پر گرفتار کر لیا گیا

March 19, 2026
New Medical Board Examines Imran Khan at Adiala Jail

ایڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ، نئی میڈیکل بورڈ نے رپورٹ تیار کرلی

March 19, 2026
Pakistan Accuses Afghan Taliban of Sheltering Militants in Govt Buildings

افغان طالبان سرکاری عمارتوں میں دہشت گردوں کو پناہ دے رہے ہیں، آئی ایس پی آر چیف

March 19, 2026
Iran Vows Gulf Energy Strikes After Israel Hits Gas Field

خلیج میں توانائی کے ہدفوں پر ایران کے حملوں کی دھمک، اسرائیل کے جنوبی پارس پر حملے کے بعد تناؤ میں اضافہ

March 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.