geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

وبا کے خلاف ہزاروں غیر ملکیوں کی خدمات، انعام فرانس کی شہریت

December 23, 2020 0 1 min read
Coronavirus in France
Share this:

Coronavirus in France

پیرس (اصل میڈیا ڈیسک) فرانس میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے خلاف خود کو خطرے میں ڈال کر خدمات انجام دینے والے ہزاروں غیر ملکی کارکنوں کو ترجیحی بنیادوں پر ملکی شہریت دی جا رہی ہے۔ اب تک ایسے چوہتر غیر ملکی فرانسیسی شہریت حاصل کر چکے ہیں۔

پیرس سے ملنے والی رپورٹوں میں ملکی وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حکومت نے فرانس میں مقیم اور صحت یا اس سے متعلقہ پیشہ وارانہ شعبوں میں خدمات انجام دینے والے ان ہزاروں غیر ملکی کارکنوں کو ترجیحی بنیادوں پر مقامی شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے، جو کورونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والے بحرانی حالات پر قابو پانے کی کوششوں میں اپنا انتھک کردار ادا کر رہے ہیں۔

فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق ایسے غیر ملکیوں کو ملکی شہریت دینے کا عمل ترجیحی بنیادوں پر تیز تر کیا جا چکا ہے۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق وزرات داخلہ نے اس سال ستمبر میں ایسے تمام غیر ملکیوں کو دعوت دی تھی کہ اگر وہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنے اپنے شعبے میں ‘سرگرمی سے فعال‘ ہیں، تو وہ حکام کو اپنے لیے ‘فاسٹ ٹریک شہریت‘ کی درخواستیں دے سکتے ہیں۔

اس حکومتی اقدام کے نتیجے میں صحت یا صحت سے متعلقہ شعبوں میں کام کرنے والے ہزارہا غیر ملکی کارکنوں میں سے تقریباﹰ تین ہزار تارکین وطن نے اپنے لیے ترجیحی بنیادوں پر فرانس کی شہریت کی درخواستیں جمع کرائی تھیں۔

شہریت سے متعلقہ امور کی جونیئر فرانسیسی وزیر مارلیں شیاپا کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ان تین ہزار کے قریب غیر ملکیوں میں سے 74 کو تیز رفتار دفتری کارروائی کے بعد فرانس کی شہریت دی جا چکی ہے۔ اس کے علاوہ مزید 693 غیر ملکی کارکنوں کے فرانسیسی شہریت دینے کا عمل اپنی تکمیل کے بہت قریب ہے۔ باقی درخواست دہندگان کو بھی ترجیحی بنیادوں پر اگلے سال کے شروع میں ملکی شہریت دے دی جائے گی۔

وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق، ”ان غیر ملکی کارکنوں میں براہ راست صحت کے شعبے میں کام کرنے والے پیشہ ور افراد، صفائی کرنے والی خواتین، بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے تارکین وطن اور چیک آؤٹ سٹاف کے طور پر کام کرنے والے وہ غیر ملکی بھی شامل ہیں، جنہوں نے کورونا وائرس کی وبا کے باوجود اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھتے ہوئے فرانسیسی قوم کے ساتھ اپنی محبت کا ثبوت دیا۔ اس لیے فرانسیسی جمہوریہ کی بھی یہ ذمے داری تھی کہ وہ بھی آگے بڑھتے ہوئے ایسے غیر ملکی کارکنوں کی خدمات کا اعتراف کرے۔‘‘

یرس حکومت کے اس فیصلے کے تحت تارکین وطن سے متعلق ملکی محکمے کے حکام اس قانونی مدت کا دورانیہ بھی بہت کم کر چکے ہیں، جس کے بعد کوئی غیر ملکی فرانس کی شہریت کی درخواست دے سکتا ہے۔ پہلے کسی بھی غیر ملکی کے لیے شہریت کی درخواست دینے سے قبل پانچ سال تک فرانس میں قانونی طور پر مقیم رہنا لازمی تھا۔

اب لیکن یہ کم از کم قانونی عرصہ نصف سے بھی کم کر کے دو سال کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد کووڈ انیس کی وبا کے ‌خلاف ‘شاندار خدمات‘ انجام دینے والے تارکین وطن کی ملکی شہریت کے حصول کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

گزشتہ برس مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباﹰ ایک لاکھ بارہ ہزار غیر ملکیوں نے فرانسیسی شہریت حاصل کی تھی۔ ان میں سے 48 ہزار سے زائد ایسے تارکین وطن تھے، جنہوں نے فرانس میں قانونی قیام کی کم از کم مدت اور دیگر شرائط پوری کرنے کے بعد مقامی شہریت حاصل کی تھی۔ یہ تعداد 2018ء کے مقابلے میں 10 فیصد کم تھی۔

Share this:
Alexei Niwalni
Previous Post زیر جامہ میں زہر ڈال کر مجھے قتل کرنے کی کوشش کی گئی، روسی اپوزیشن لیڈر
Next Post علی گڑھ مسلم یونیورسٹی مِنی انڈیا ہے، مودی
Narendra Modi

Related Posts

US-Israel Strikes Escalate as Iran Retaliates, Oil Prices Fluctuate

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ چوتھے ہفتے میں داخل

March 20, 2026
Pakistan Accuses India of Water Weaponization at UN Forum

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بے بنیاد دہشت گردی کے الزامات پر بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کی پالیسی کی سخت مذمت کی

March 20, 2026
Oil Prices Retreat as Hawkish Central Banks Rattle Markets

ایران جنگ کے تناؤ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، بانڈ مارکیٹ میں ہلچل

March 20, 2026
Pakistan's Economy at High Risk from Hormuz Strait Disruption

ہرمز کے آبنائے میں خلل پاکستان کی معیشت کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے، مطالعہ انتباہ

March 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.