geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یورپ: کورونا پابندیوں کے خلاف زبردست مظاہرے

January 10, 2022 0 1 min read
Europe Protest
Share this:

Europe Protest

یورپ (اصل میڈیا ڈیسک) یورپی یونین کے ملکوں میں اومیکرون کے کیسز میں مسلسل اضافے کے درمیان ماہرین نے بالخصوص ویکسین نہ لینے والوں کو خطرات سے متنبہ کیا ہے۔ دوسری طرف کورونا پابندیوں کے خلاف یورپ کے مختلف شہروں میں مظاہرے ہوئے۔

کووڈ وائر س کی وبا کے مد نظر حکومتوں کی طرف سے عائد کی گئی سخت پابندیوں نیز کووڈ ویکسین اور بوسٹر شاٹ کے لیے عوام کی حوصلہ افزائی کے خاطر نئے ضابطوں کے درمیان یورپی یونین کے ملکوں میں ویک اینڈ پر مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔ اتوار کے روز بیلجیئم اور چیک جمہوریہ میں ہزاروں افراد نے کورونا وائرس کی وجہ سے عائد کی جانے والی پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ ہفتے کے روز بھی جرمنی کے مختلف شہروں اور ویانا میں اسی طرح کے مظاہرے ہوئے۔

کورونا کا نیا ویریئنٹ یورپی یونین میں مسلسل پھیل رہا ہے۔ سائنس دانوں اورطبی ماہرین نے انفیکشن میں تیزی سے اضافے کی وارننگ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالخصوص جن افراد نے ویکسین نہیں لیے ہیں ان کے متاثر ہونے کا خدشہ زیادہ ہے اور اس کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بڑھ سکتا ہے۔

بیلجیئم
اتوار کے روز بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں تقریباً پانچ ہزار مظاہرین سڑکوں پر اترآئے۔ مظاہرین “ویکسین ڈکٹیٹرشپ” کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے ریستورانوں، بار اور دیگر ثقافتی تقریبات میں شرکت کے لیے ‘کووڈ پاس’ کو لازمی قرار دینے کے حکومت کے فیصلے کے خلاف ناراضگی ظاہر کی۔

احتجاجی مارچ سے قبل پولیس نے گیارہ افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ مظاہرے کے اختتام پر مزید 30 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

بیلجیئم میں گذشتہ ہفتے کے مقابلے 30 دسمبر سے 5 جنوری کے درمیان نئے کیسز میں 96 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس مدت کے دوران 28 فیصد سے زیادہ متاثرین کو ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔

چیک جمہوریہ
پراگ میں ہزاروں افراد نے ایک مخصوص عمر گروپ اور پیشہ ورافراد کے لیے کووڈ ویکسینیشن کو لازمی قرار دیے جانے کی تجویز کے خلاف مظاہرہ کیا۔

مظاہرین میں سے بیشتر نے چیک جمہوریہ کا قومی پرچم اٹھارکھا تھا جب کہ کچھ دیگر “آزادی، آزادی” کے نعرے لگا رہے تھے۔

چیک حکومت 60 برس سے زیادہ عمر کے افراد کے علاوہ طبی عملہ، میڈیکل اسٹوڈنٹس، پولیس افسران اور فائر بریگیڈ عملہ کے لیے کووڈ ویکسین لینا لازمی قرار دینے پر غور کر رہی ہے۔

گوکہ لازمی ویکسینیشن کا فیصلہ دسمبر کے اوائل میں اس وقت کے وزیر اعظم آندریز بابس نے کیا تھا تاہم اب چیک جمہوریہ میں وزیر اعظم پیٹر فیلا کی قیادت میں پانچ جماعتی اتحاد کی حکومت ہے۔ اور نئی حکومت 60 برس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے لازمی ویکسینیشن کی فیصلے کو واپس لینے پر غور کررہی ہے تاہم اس نے بعض پیشے سے وابستہ افراد کے لیے لازمی ویکسینیشن کو مسترد نہیں کیا ہے۔

جرمنی
جرمنی میں ہفتے کے روز کئی شہروں میں ہزاروں افراد نے کورونا وائرس کے انسداد کے لیے حکومتی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کیے۔

پولیس کے مطابق سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ شمالی شہر ہیمبرگ میں ہوا، جہاں تیرہ ہزار سے زائد افراد نے مارچ کیا۔ اس مارچ کا نعرہ تھا، ”بہت ہو چکا، ہمارے بچوں سے دور رہو”۔

حکام کے مطابق ڈسلڈورف شہر میں بھی ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ فرینکفرٹ میں بھی ہزاروں شہری سڑکوں پر نکلے، جو کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے سخت حکومتی پابندیوں کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔

مشرقی شہر ڈریسڈن اور مغربی شہر منڈین میں بھی مظاہرے ہوئے۔

ان مظاہروں کے منتظمین کی طرف سے بھی شرکاء سے کہا گیا تھا کہ وہ سماجی فاصلوں کے ضوابط کا خیال رکھیں اور ماسک پہنیں، تاہم کئی مظاہرین اس ہدایت پر عمل نہ کرتے نظر آئے۔

دارالحکومت ویانا میں کورونا وائرس کے حوالے سے حکومت کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کے خلاف سنیچر کے روز کئی مظاہرے ہوئے۔

حکومت کی طرف سے کووڈ ویکسین کو لازمی قرار دینے کے منصوبے کے خلاف مظاہروں میں 40000 ہزار سے زائد مظاہرین نے حصہ لیا۔

چانسلر کارل نیہیمر، جو جمعے کے روز کووڈ پازیٹیو پائے گئے تھے، نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ کووڈ ضابطوں پر مکمل عمل کریں۔ یہ یکم فروری سے نافذ ہونے والے ہیں۔

آسٹریا کوبھی کووڈ کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کا سامنا ہے۔ گوکہ حالیہ لاک ڈاون کی وجہ سے نئے انفیکشن کی تعداد نسبتاً کم ہوگئی تھی تاہم پابندیوں کو اٹھائے جانے کے بعد سے نئے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

Share this:
Justice Athar Minallah
Previous Post ریاست کا مائنڈ سیٹ عوام کی خدمت کرنا ہے ہی نہیں: جسٹس اطہر من اللہ
Next Post سانحہ مری کے روز کتنی برفباری ہوئی؟ محکمہ موسمیات نے تفصیلات جاری کر دیں
Murree Incident

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.