geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یورپی ممالک نے خوآن گوآئیڈو کو وینزویلا کا صدر تسلیم کر لیا

February 5, 2019 0 1 min read
Juan Guaido
Share this:

Juan Guaido

وینزویلا (جیوڈیسک) نئے انتخابات کرانے کے لیے وینزویلا کے موجودہ صدر نکولاس مادورو پر بین الاقوامی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ دوسری جانب کئی یورپی ممالک نے ملکی اپوزیشن لیڈر خوآن گوآئیڈو کو عبوری صدر تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسپین وہ پہلا یورپی ملک ہے، جس نے لاطینی امریکی ملک وینزویلا میں اپوزیشن لیڈر کو عبوری صدر تسلیم کیا ہے۔ ہسپانوی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے، ’’ہسپانوی حکومت وینزویلا کی نیشنل اسمبلی کے صدر کو عبوری ملکی صدر تسلیم کرنے کا اعلان کرتی ہے۔‘‘ ہسپانوی حکومت نے گوآئیڈو سے جلد از جلد نئے انتخابات کا اعلان کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا، ’’ہم وینزویلا میں مکمل جمہوریت کی بحالی، انسانی حقوق اور انتخابات کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘‘

اس اعلان کے کچھ ہی دیر بعد برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا، ’’یورپی اتحادیوں کے ساتھ ہم نئے قابل اعتماد انتخابات تک گوآئیڈو کو عبوری صدر تسلیم کرتے ہیں۔‘‘ پھر فرانس نے بھی ایسا ہی ایک اعلان کر دیا۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کا کہنا تھا، ’’فرانس وینزویلا کے اپوزیشن لیڈر خوآن گوآئیڈو کو عبوری صدر تسلیم کرتا ہے۔ گوآئیڈو کو اب نئے انتخابات کرانے کا اعلان کر دینا چاہیے۔‘‘

نکولاس مادورو نے اتوار کی شام اسپین کے ایک نشریاتی ادارے کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ وہ ایسے عناصر کے دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے، جن کا مطالبہ ہے کہ وہ صدارتی منصب سے علیحدہ ہو جائیں

ڈنمارک، سویڈن اور آسٹریا بھی ایسے ہی اعلانات کر چکے ہیں۔ یورپی ممالک کی جانب سے یہ اعلانات ایسے وقت پر کیے جا رہے ہیں، جب وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو ملک میں نئے انتخابات کرانے کا یورپی مطالبہ مسترد کر چکے ہیں۔ یورپی یونین کے سات رکن ممالک نے کل اتوار کو مادورو کو الٹی میٹم دیا تھا کہ وہ ملک میں فوری نئے عام انتخابات کا اعلان کریں، ورنہ یہ ممالک خوآن گوآئیڈو کو وینزویلا کا عبوری صدر تسلیم کر لیں گے۔

وینزویلا کو گزشتہ چند ہفتوں سے شدید سیاسی بحران کا سامنا ہے۔ اس لاطینی امریکی ملک میں اپوزیشن کے سربراہ خوآن گوآئیڈو خود کو ملک کا عبوری سربراہ قرار دے چکے ہیں۔

نکولاس مادورو نے اتوار کی شام اسپین کے ایک نشریاتی ادارے کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ وہ ایسے عناصر کے دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے، جن کا مطالبہ ہے کہ وہ صدارتی منصب سے علیحدہ ہو جائیں۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر گوآئیڈو کو امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور کئی لاطینی امریکی ممالک پہلے ہی ملک کا عبوری صدر تسلیم کر چکے ہیں۔ سیاسی مبصرین کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران وینزویلا میں سیاسی عدم استحکام مزید بڑھ سکتا ہے۔

Share this:
Iraq Bus Bomb Attack
Previous Post عراق، ایرانی شہریوں کی بس پر بم حملہ
Next Post پاکستان میں بڑھتا ہوا سرطان، ماہرین تشویش میں مبتلا
Cancer

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.