geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

الوداع ڈونلڈ ٹرمپ

January 20, 2021 0 1 min read
Donald Trump
Share this:

Donald Trump

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے سے پہلے اپنے آخری خطاب میں کہا ہے کہ ان چار برسوں میں ’’ہم نے وہ سب کیا جو کرنے آئے تھے۔‘‘

یوٹیوب پر پوسٹ کیے گئے پہلے سے ریکارڈ شدہ اس ویڈیو بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور میں کٹھن لڑائیوں اور مشکل حالات کا مقابلہ کیا کیونکہ، بقول ان کے، امریکیوں نے اُنہیں اِسی لیے منتخب کیا تھا۔

صدر ٹرمپ کی اس وقت عوام میں مقبولیت محض 34 فیصد ہے جو کہ ماضی میں سبکدوش ہونے والے امریکی صدرو کے مقابلے میں نہایت کم ہے۔

انہوں نے نومبر کے صدارتی انتخابات کے بعد سے باضاطہ طور پر اپنی شکست تسلیم نہیں کی اور الیکشن میں دھاندلی کے الزامات لگاتے رہے۔

وہ امریکا کی سیاسی روایت کے برخلاف بیس جنوری کو نئے صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔

صدر ٹرمپ بدھ کو اپنے اعزاز میں ایک آخری فوجی تقریب میں شرکت کریں گے۔ خیال ہے کہ ان کی حکومت کے کئی نمایاں لوگ اس میں شرکت نہ کر سکیں یا جان بوجھ کر اس تقریب سے دور رہیں گے۔

اس دوران صدر ٹرمپ نے اپنے اقتدار کے آخری چند گھنٹوں میں کئی صدارتی حکم نامے اور معافی نامے جاری کیے ہیں۔

جن افراد کے لیے انہوں نے اپنا صدارتی استحقاق استعمال کرتے ہوئے معافی نامے جاری کیے ان میں ان کے کئی قریبی لوگ شامل ہیں۔ ان افراد کو کرپشن اور غلط بیانی کے مقدمات کا سامنا ہے۔ ان میں سب سے نمایاں نام ان کے سابق مشیر اسٹیو بینن کا ہے جن پر مالی فراڈ کا الزام ہے۔

صدر ٹرمپ امریکی تاریخ کے وہ واحد صدر ہیں جن کا کانگریس نے دو مرتبہ مواخذہ کیا۔

چھ جنوری کو ان کے حامیوں کی طرف سے واشنگٹن میں امریکی کانگریس کی عمارت پر ہنگامہ آرائی کے بعد صدر ٹرمپ پر اپنی پارٹی کی طرف سے تنقید میں نمایاں اضافہ ہوا۔

اپنے بیس منٹ کے الوداعی خطاب میں صدر ٹرمپ نے اپنی حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دور میں انہوں نے دنیا میں نئی جنگیں شروع نہیں کیں، انہوں نے چین کے خلاف سخت موقف اپنایا اور امریکی معیشت کو مضبوط کیا۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق یہ بات درست ہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے پہلے معیشت اچھی جا رہی تھی۔ لیکن وبا کے بعد امریکی معیشت کو دھچکا لگا۔ اسٹاک مارکیٹ میں کچھ بہتری کے باوجود، ملک میں روزگار اور کاروبار کافی متاثر ہوا ہے۔

اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ نے نومنتخب صدر جو بائیڈن کا نام نہیں لیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ، ”اب جب کہ میں بدھ کو بارہ بجے اقتدار ایک نئی انتظامیہ کے حوالے کرنے جا رہا ہوں، میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم نے جس تحریک کا آغاز کیا وہ اب شروع ہورہی ہے۔‘‘

امریکی میڈیا کے مطابق اتنی مخالفت اور تنازعات کے باوجود صدر ٹرمپ اب بھی ہار ماننے کے لیے تیار نہیں اور سیاست میں متحرک رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

بعض اطلاعات کے مطابق قوی امکان ہے کہ وہ اپنی ایک الگ پارٹی بنانے کا اعلان کریں۔

حالیہ ہفتوں میں ریپبلکن پارٹی کے اندر صدر ٹرمپ کی مخالفت کھل کر سامنے آئی ہے اور جماعت کے سرکردہ رہنماؤں نے صدر کو کیپیٹل ہِل پر ہنگامہ آرائی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ صدر ٹرمپ کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس مرحلے پر ریپبلکن اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے تنہا کر دیے جانے پر انہیں خاصا غم و غصہ ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی طرف سے صدر ٹرمپ کے مواخذے کے بعد آنے والے چند ماہ میں ان پر امریکی سینٹ میں مقدمہ چلایا جائے گا۔ اگر صدر ٹرمپ پر لوگوں کو ”بغاوت پر اکسانے‘‘ کے مرتکب پائے گئے تو انہیں سزا کے طور پر آئندہ الیکشن لڑنے سے نا اہل قرار دیا جا سکتا ہے۔

Share this:
John Bolton
Previous Post ایرانی حکومت کو گرا دینا چاہیے: جان بولٹن
Next Post وزیراعظم کا جنوبی وزیرستان میں آج سے تھری جی اور فور جی شروع کرنے کا اعلان
Imran Khan

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.