geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نعمت اللہ شاہ ولی رحمتہ اللہ علیہ (2)

December 29, 2020 0 1 min read
Dargah Hazrat Naimatullah Shah Wali
Share this:

Dargah Hazrat Naimatullah Shah Wali

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

تجسس کھوج مختلف چیزوں کے بارے میں جاننا اور کل کیا ہو گا ‘آنے والے دور میں کونسے واقعات کب کس طرح ظہور پذیر ہو نگے ‘کس کو عروج کس کو زوال کب کیسے ہو گا فتح کی دیوی کس کے سر پر بیٹھے گی ناکامی کے گمنام اندھیروں میں کون کس طرح غرق ہوگا ‘ مستقبل کے موٹے پردے کے اُس پار کیا ہو گا یہ وہ سوالات ہیں جو انسان کی جبلت میں شامل ہیں انسان اِن کے جواب جاننے کے لیے پراسرار علوم کی طرف راغب ہو تا ہے یا پھر اُن فطری روحانی لوگوں کی طرف رجوع کر تا ہے جو قدرتی طور پر مستقبل کے پردوں سے آنے والے روشنی سے اندازہ لگاتے ہیں کہ کل کیا ہو گا یہ شوق تجسس ہر دور کے انسان کا رہا ہے اِس کی وجہ فطری میلان ہو نے کے ساتھ ہر دور میں ایسے نابغہ روزگار عبقری انسان رہے ہیں جن کو حق تعالیٰ بصیرت علم کا نور اور مستقبل میں جھانکنے کی آنکھ عطا کرتا ہے یا ایسے انسان کے قلب و روح پر آنے والے دور کی انفارمیشن بر سات کی طرح برستی ہے ‘اولیا ء کرام ایسے خاص بندے ہیں جن کو حق تعالیٰ روشن ضمیری کے ساتھ مستقبل میں جھانکنے کی صلاحیت عطا کر تا ہے اور پھر ایسے نادر نایاب خدا کے چنے ہو ئے بندے خدا کے عطا کر دہ نور سے آنے والے حالات کے بارے میں دیکھ کر بتاتے ہیں جو وقت آنے پر حرف بحرف سچ ثابت ہو تے ہیں۔

برصغیر پاک و ہند کی سر زمین پر ایسے عبقری اولیاء اللہ مختلف ادوار میں بزم جہاں میں آکر اپنی اِس صلاحیت سے اہل دنیا کو حیران کر تے آئے ہیں ایسے اولیاء اللہ میں نعمت اللہ شاہ ولی تھے جنہیں خالق کائنات نے مستقبل میں جھانکنے کی غیر معمولی صلاحیت عطا کی تھی کہ ان پر جب خاص کیفیت یا حال طاری ہو تا تو اُن کے حجابات اٹھ جاتے پھر اُن کو آنے والے واقعات وقت جگہ اور ناموں کے ساتھ دکھا دئیے جاتے اتنی شاندار ایکو ریسی موجودہ دور کے انسان کو حیرتوں میں گم کر دیتی ہے مغلیہ خاندان کے بارے میں نو سو سال پہلے آپ پیشن گوئی کر تے ہیں کہ ہمایوں بادشاہ کے بعد اُس کا بیٹا اکبر عظیم بادشاہ کے طور پر ظاہر ہو گا جس کی طاقت کا یہ عالم تھا کہ پچاس سال کامیابی سے حکومت کی دین الٰہی ایجاد کیا جس کا خاتمہ حضرت مجدد الف ثانی نے کیا نعمت اللہ شاہ آگے اپنے اشعار میںواضح فرماتے ہیں کہ اکبر کے بعد جہانگیر بادشاہ پھر اُس کا بیٹا شاہ جہاں ہو گا جو بہت بلند مرتبے کو پہنچے گا پھر نعمت اللہ شاہ صاحب آنے والے باقی مغل بادشاہوں کے نام بتاتے ہیں۔

قاری اُس وقت ششدرہ جاتا ہے جب آپ فرماتے ہیں کہ نادر شاہ ایران سے آئے گا ہندوستان پرقبضہ کر لے گا اگلی بات حیران کن یہ کہ وہ دہلی میں خوفناک قتل عام کر کے اہل دہلی پر قیامت ڈھائے گا مغلوں کے دور حکومت کے ساتھ ہی نعمت اللہ شاہ صاحب فرماتے ہیں اِسی دوران ایک اللہ کا فقیر جس کا نام نانک ہو گا جو بہت بڑا فقیر بزرگ ہو گا اہل دنیا اُس کی طرف بہت زیادہ تعداد میں رجوع کر یں گے یہاں پر نعمت اللہ شاہ یہ فرماتے ہیں کہ یہ بزرگ پنجاب کے علاقے میں نمودار ہو نگے جو قوم اِ ن کی مرید ہو گی وہ سکھ کہلائیں گے وہ بزرگ ایک نئے دین کی بنیاد رکھے گا ساتھ ہی فرماتے ہیں یہ سکھ قوم مسلمانوں پر بہت زیادہ ظلم ڈھائے گی یہ بات بھی آپ کی مکمل طور پر سچ ثابت ہو ئی آپ فرماتے ہیں مغلوں کی حکومت ہندوستان پر تین سو سال تک قائم رہے گی پھر اُن کی ایسی پیشن گوئی کہ سر چکرا کر رہ جاتا ہے آپ فرماتے ہیں مغلوں کی حکومت تین سو سال کے بعد ختم ہو جائے گی اُن کی عیاشیوں کی بدولت پھر آسمان سے اِن کے زوال کا حکم آئے گا اور وہ اِس طرح ہندوستان سے غائب ہو جائیں گے جس طرح اصحاب کہف غار میں غائب ہو گئے تھے جس وقت مغل خاندان ہندوستان پر جاہ و حشمت سے حکومت کر رہا تھا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ اس عظیم تیموری خاندان کو کبھی زوال بھی ہو گا پھر تاجروں کے روپ میں انگریزوں نے ہندوستان میں آکر مغل سلطنت کا خاتمہ کر کے ہندوستان پر حکومت شروع کی تو جنگ آزادی کے بعد مغل شہزادے شہزادیاں جو ریشم میں پلے تھے لوگوں نے اُن کو گلیوں میں بھیک مانگتے دیکھا ‘ انگریزوں سے چھپ کر زندگی کسمپرسی میں گزارتے رہے۔

نعمت اللہ شاہ مزید انگریزوں کے بارے میں اسطرح فرماتے ہیں کہ مغل حکمران راج مہاراج شراب کباب شباب میں مست ہونگے انگریز تاجروں کے روپ میں ہندوستان آکر قابض ہو جائیں گے پھر آپ آگے مزید فرماتے ہیں صدیوں سے عظیم مسلمانوں کی سلطنت مسلمانوں کے ہاتھوں سے چھن جائے گی اور مہمان بن کر آنے والے اپنی حکومت قائم کر کے اپنا سکہ جاری کر کے مسلمانوں کو ماضی کا قصہ بنادیں گے آپ بات یہاں ختم نہیں کر تے بلکہ مزید فرماتے ہندوستان پر عیسائی قابض ہو کر اپنی حکومت کو مضبوط کر کے پھر مسلمانوں کو مختلف بہانوں سازشوں سے پکڑ کر اندر کر نا شروع کر یں گے یہ وقت مسلمانوں پر بہت بھاری ہو گا لاکھوں مسلمانوں کو قتل کر دیا جائے گا خواتین کی آبرو ریزی کی جائے گی دینی مدارس بند کر دئیے گئے علمادانشوروں کو زندہ جلا دیا گیا آزادی پسندوں کو توپوں کے آگے باندھ کر اڑا دیا جاتا تھا اسلامی قوانین کے پر زے پر زے کر دئیے جاتے آخری مغل بادشاہ کو جلا وطن کر کے رنگون بھیج دیا جاتا ہے یہاں سے آگے کے اشعار میں فرماتے ہیں اِس کے بعد عیسائی پورے ہندوستان پر قابض ہو جائیں گے پھر اِن کی حکومت سو سال تک قائم رہے گی اور اہل اسلام بلخ بخارہ سندھ اور ہندوستان میں لاچار حیران رہ جائیں گے یہاں پر ہزار سال بعد عیسائی قبضہ کر کے حکومت شروع کر دیں گے۔

ہندوستان اسلام کے بجائے دارلکفر بن جائے گا مسلمانوں کے پاس اس مسئلے کا کوئی حل نہیں ہو گا کہ یہاں پر رہیں یا ہجرت کر جائیں پھر اِن حالات میں لاکھوں مسلمان افغانستان کی طرف ہجرت کر تے ہیں لیکن افغانستان لاکھوں لوگوں کو دیکھ کر اپنی سرحد بند کر دیتا ہے مسلمان برباد ذلیل ہو کر رہ جاتے ہیں ہندوستان میں مسلمانوں کے زوال کے ساتھ دوسری طرف سلطنت عثمانیہ بھی بر بادی کے عمل سے گزرتی ہے ثمر قند بخارہ تا شقند جیسے عظیم مسلمان ملک روسی غلامی میں چلے جاتے ہیں پورے عالم اسلام پر مایوسی کفر کا اندھیرا پھیل جاتا ہے آپ مزید فرماتے ہیں سکولوں درس گاہوں میں انگریزی علوم پڑھائے جائیں گے مسلمان فقہ و تفسیر سے غافل ہو جائیں گے انگریزوں نے یہی کیا مسلمانوں کے علوم کو مسترد کر تے ہوئے کہا پڑھا لکھا شخص وہی مانا جائے گا جو انگریزی جانتا ہو گا وہ دانشور علما کرام جنہوں نے بیس بیس سال لگا کر علم حدیث فقہ تفسیر کو پڑھا تھا وہ جاہل قرار پائے انگریزوں نے نو کریوں کے دروازے بند کر دئیے صرف انہیں کو نوکری دی جاتی جو انگریزی جانتے لارڈ میکالے نے انگریزی نصاب ہندوستان پر رائج کر کے اسلامی علوم کو دفن کر دیا نعمت اللہ شاہ صاحب آگے ہندوستان سے باہر اقوام عالم کے بارے میں حیران کن پیشن گوئی فرماتے ہیں کہ قدرت نے انہیں کیا صلاحیت عطا کی تھی آپ کہتے ہیں پھر روس اور جاپان کے درمیان خوفناک جنگ ہوگی آپ جنگ وقوع پذیر ہونے کے ساتھ ساتھ یہ بھی فرماتے ہیں کہ روس جاپان کی جنگ آخر کار اِس جنگ میں جاپان کو فتح نصیب ہو گی ۔ ( جاری ہے )
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Accountability
Previous Post احتساب ناگزیر ہے
Next Post جماعت اسلامی مالی نظام
Jamaat-e-Islami

Related Posts

Netanyahu Claims Iran's Nuclear and Missile Capabilities Destroyed

ایران کی یورینیم افزودگی اور بیلسٹک میزائل کی صلاحیت ختم ہوگئی، نیٹن یاہو کا دعویٰ

March 19, 2026
Israeli Police Assault Journalists Covering Ramadan Prayers in Jerusalem

یروشلم: فلسطینیوں کی تروایح کی نماز کے دوران اسرائیلی پولیس کا صحافیوں پر تشدد، سی این این پروڈیوسر کا ہاتھ ٹوٹا

March 19, 2026
French Weatherman Drops Viral '6-7' Meme on Live TV

فرانس کے موسمیات کے پروگرام میں وائرل ’6-7‘ میم کا غیر متوقع حوالہ

March 19, 2026
Toulouse Left-Wing Candidates Jeered at Merah Attack Memorial

ٹولوز میں انتخابی کشیدگی: یادگاری تقریب میں بائیں بازو کے امیدواروں کی للکار

March 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.