geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 21, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمن شہریوں کو بھی یوکرائن چھوڑ دینے کی ہدایت

February 13, 2022 0 1 min read
Annalena Baerbock
Share this:

Annalena Baerbock

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی نے یوکرائن میں مقیم اپنے شہریوں کو کسی اور مقام پر منتقل ہونے یا واپس ملک لوٹنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایت یوکرائن اور روس کے درمیان پیدا شدہ موجودہ بحران کے سنگین ہونے کے تناظر میں کی گئی ہے۔

جرمن وزارتِ خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ روس اور یوکرائن میں کشیدگی حالیہ چند ایام کے دوران مزید بڑھ گئی ہے اور یوکرائنی سرحدوں پر روسی افواج کی بھاری نقل و حرکت بھی دیکھی جا رہی ہے۔

اس بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ایسی مخدوش صورت حال میں اگر اب بھی جرمن شہری یوکرائن میں مقیم ہیں اور ان کا رہنا ضروری نہیں تو وہ فوری طور پر اِس ملک کو چھوڑ کر کسی محفوظ جگہ منتقل ہو جائیں۔ اس کے علاوہ جرمنی نے یوکرائنی دارالحکومت کییف میں اپنے سفارتی عملے میں بھی کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یوکرائنی بحران شدید ہو سکتا ہے

جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے آج 12 فروری کو برلن میں کہا کہ یوکرائن کا بحران اگلے دنوں میں شدید ہو سکتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کا ملک ہر طرح کی صورت حال کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ بیئربوک نے یہ بھی کہا کہ جرمنی روس اور یوکرائن میں شدت اختیار کرتے بحران میں کمی لانے کی تمام کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کے سفارتی حل کی کوششوں میں ہے۔

دوسری جانب اگلے ہفتے جرمن چانسلر اولاف شولس یوکرائن اور روس کے دورے پر روانہ ہونے والے ہیں۔

ہفتہ بارہ فروری کو اردن کی حکومت نے بھی اپنے شہریوں کو یوکرائن چھوڑ دینے کی ہدیات کی ہے۔ اردنی وزارتِ خارجہ نے اپنے شہریوں کو یوکرائن کا ممکنہ سفر اختیار کرنے سے گریز کرنے کا بھی کہا ہے۔ کئی یورپی ممالک ایسی ہدایات اپنے اپنے شہریوں کو پہلے ہی دے چکے ہیں۔

قبل ازیں جرمنی کے ہمسایہ ملک نیدرلینڈز نے بھی اپنے شہریوں کو یوکرائن سے نکلنے کی ہدایت کی تھی۔ ڈچ وزیر خارجہ نے یوکرائن سے اپنے شہریوں کو نکلنے کا بیان بھی آج ہفتہ 12 فروری کو دیا۔

ادھر امریکا نے بھی یوکرائن کے دارالحکومت کییف میں موجود اپنے شہریوں اور عملے کو ممکنہ روسی حملے سے قبل یوکرائن چھوڑ دینے کا کہا ہے۔ امریکی سفارت خانے سے منسلک قریب 200 شہریوں کو کییف سے نکال کر کسی دوسرے ملک منتقل کیا جائے گا یا پھر ان کو انتہائی مغربی یوکرائن میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔
روس حملہ کر سکتا ہے، امریکا

امریکی انٹیلیجینس رپورٹ کے مطابق روس بیجنگ میں منعقدہ سرمائی اولمپکس کے اختتام سے قبل یوکرائن پر حملہ کر سکتا ہے۔ امریکی خفیہ اداروں کی رپورٹ نے یورپی اقوام میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ اس امریکی رپورٹ پر کییف حکومت نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

اس تناظر میں یہ بھی اہم ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن آج ہفتہ 12 فروری کو اپنے روسی ہم منصب سے کسی وقت ٹیلی فون پر گفتگو بھی کریں گے۔ فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں بھی روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے آج یوکرائنی بحران کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔ اس گفتگو کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

یوکرائنی بحران کے حوالے سے ایک پیش رفت یہ بھی ہے کہ امریکی پینٹاگون کے سربراہ لائیڈ آسٹن اور روسی وزیر دفاع سیرگئی شوئیگو کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے۔ یہ بات روسی نیوز ایجنسی انٹرفیکس نے ملکی فوج کے حوالے سے رپورٹ کی ہے۔

Share this:
Philippinen Surigao City - Taifun Rai
Previous Post فلپائن میں مسلم حریف قبائل کے مابین خونی جھڑپیں، متعدد ہلاکتیں
Next Post امریکہ اور برطانیہ یوکیرین کو ہتھیار فراہم کر رہے ہیں، زاہارووا
Zaharova

Related Posts

US-Israel Strikes Escalate as Iran Retaliates, Oil Prices Fluctuate

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ چوتھے ہفتے میں داخل

March 20, 2026
Pakistan Accuses India of Water Weaponization at UN Forum

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بے بنیاد دہشت گردی کے الزامات پر بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کی پالیسی کی سخت مذمت کی

March 20, 2026
Oil Prices Retreat as Hawkish Central Banks Rattle Markets

ایران جنگ کے تناؤ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، بانڈ مارکیٹ میں ہلچل

March 20, 2026
Pakistan's Economy at High Risk from Hormuz Strait Disruption

ہرمز کے آبنائے میں خلل پاکستان کی معیشت کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے، مطالعہ انتباہ

March 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.