geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 21, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمن ٹین ایجر گرل فرینڈ کے افغان قاتل کی جیل میں خودکشی

October 11, 2019 0 1 min read
Protest
Share this:

Protest

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) ایک نوعمر افغان تارک وطن نے جیل میں خودکشی کر لی ہے۔ اس افغان تارک وطن کو اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے جرم میں جرمن عدالت نے ساڑھے آٹھ برس کی سزائے قید سنائی تھی۔

جرمن دفتر استغاثہ کے مطابق اُس افغان تارک وطن نے جیل میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی ہے، جسے ایک عدالت نے اپنی ٹین ایجر گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے جرم میں آٹھ برس سے زائد کی قید سزا سنائی تھی۔ خودکشی کرنے والے افغان تارک وطن کا نام عبدل ڈی بتایا گیا ہے۔ اس کا پورا نام جرمن پرائیویسی قانون کے تحت مخفی رکھا گیا ہے۔

عبدل ڈی نامی افغان تارک وطن کی نعش بچوں اور نوعمر مجرموں کی جیل کے سیل میں جمعرات دس اکتوبر کی صبح جیل حکام کو قیدیوں کی روزانہ کی شناخت کے دوران ملی۔ یہ جیل جرمن صوبے رائن لینڈ پلاٹینیٹ کے ضلع رائن فالز کرائس کے قصبے شیفراسٹڈ میں واقع ہے۔ جیل حکام کے مطابق گزشتہ ایام کے دوران عبدل ڈی کے اندر خودکشی کا رجحان نہیں پایا گیا تھا۔

عبدل ڈی نے اپنی پندرہ برس کی گرل فرینڈ مِیا کو دسمبر سن 2017 میں چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ جرمن ٹین ایجر کی چاقو کے گھاؤ لگنے سے ہلاکت جنوب مغربی قصبے کانڈیل میں ہوئی تھی۔ افغان نوعمر نے اپنی گرل فرینڈ کا قتل کھلے عام ایک ڈرگ اسٹور پر کیا تھا۔

عدالت میں وکیل استغاثہ نے قتل کی وجہ مقتولہ مِیا کا عبدل ڈی سے اپنا تعلق ختم کرنا بتایا تھا۔ دوسری طرف وکیل صفائی کے مطابق میا کو قتل کرنے کی وجہ عبدل ڈی کے اندر پیدا ہونے والا دکھ، حسد اور رقابت بنی تھی۔ مقتولہ کے والدین نے قتل کی واردات سے کچھ ایام قبل قاتل کی ٹین ایجر مِیا کو دی جانے والی دھمکیوں اور ہراساں کرنے کے خلاف پولیس کو شکایت بھی درج کرائی تھی۔

نوعمر افغان مہاجر سن 2016 میں جرمنی پہنچا تھا اور اُس نے خود کو تنہا نابالغ مہاجر کے طور پر رجسٹر کروایا تھا۔ عبدل ڈی اور میا کے درمیان ملاقات کانڈیل کے اسکول میں ہوئی تھی۔

افغان تارک وطن کو ستمبر سن 2018 میں جرمن شہر لنڈاؤ کی عدالت نے واقعات اور شواہد کی روشنی میں قتل کے جرم میں ساڑھے آٹھ برس کی سزائے قید سنائی تھی۔

اس قتل کی واردات سے سارے جرمنی میں رنج، غم اور غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔ مہاجرین کے خلاف مقامی جرمن آبادی میں پیدا ہونے والے جذبات کا اس واقعے سے بھی تعلق جوڑا جاتا ہے۔ اسی قتل کے بعد جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے سیاسی مخالفین اور دائیں بازو کے سیاسی و سماجی حلقوں نے مہاجرین کے حوالے سے اُن کی پالیسی پر کڑی تنقید کی تھی۔

Share this:
Shahid Khaqan Abbasi
Previous Post ایل این جی کیس: شاہد خاقان جج کے سامنے پھٹ پڑے
Next Post 9 لاکھ بھارتی فوج نے 80 لاکھ کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے: وزیراعظم
Imran Khan

Related Posts

US-Israel Strikes Escalate as Iran Retaliates, Oil Prices Fluctuate

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ چوتھے ہفتے میں داخل

March 20, 2026
Pakistan Accuses India of Water Weaponization at UN Forum

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بے بنیاد دہشت گردی کے الزامات پر بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کی پالیسی کی سخت مذمت کی

March 20, 2026
Oil Prices Retreat as Hawkish Central Banks Rattle Markets

ایران جنگ کے تناؤ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، بانڈ مارکیٹ میں ہلچل

March 20, 2026
Pakistan's Economy at High Risk from Hormuz Strait Disruption

ہرمز کے آبنائے میں خلل پاکستان کی معیشت کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے، مطالعہ انتباہ

March 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.