geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی میں مسلم طلبا و طالبات کو اسلام مخالف مہم کا سامنا

February 16, 2021 0 1 min read
Germany Muslim Students
Share this:

Germany Muslim Students

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی میں مسلم طلبا و طالبات کا کہنا ہے کہ کرسچین ڈیموکریٹ سیاستدان نوربرٹ رؤٹگن کے ساتھ ایک ڈیجیٹل میٹنگ کے بعد سے ان کے خلاف ایک آن لائن مہم شروع ہو گئی ہے اور انہیں اسلاموفوبیا کا سامنا ہے۔

جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی پارٹی کرسچین ڈیموکریٹک یونین کے ایک چوٹی کے سیاستدان نوربرٹ رؤٹگن کے ساتھ اسکالرشپس پر جرمن یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے والے چند مسلم طلبا و طالبات نے حال ہی میں ایک ڈیجیٹل میٹنگ کی۔ طلبا نے اس آن لائن گفتگو کے لیے چند موضوعات چنے اور ان پر گفتگو کی تیاری کی۔ چھوٹے چھوٹے گروپوں پر مشتمل ان مسلم طلبا و طالبات نے اس مباحثے کے لیے جن موضوعات کا انتخاب کیا، ان میں ماحولیاتی پالیسی، کرسچین ڈیموکریٹک یونین سی ڈی یو کا میرکل کے عہد کے بعد مستقبل اور کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے انتظامات جیسے موضوعات بھی شامل تھے۔

ابن سینا اسکالرشپ آرگنائزیشن جرمنی کا ایک مشہور ادارہ ہے، جو مسلم دنیا کے طلبا اور محققین کو جرمنی آ کر یہاں کے اعلیٰ تعلیمی اداروں سے وابستہ ہو کر تحقیق کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ اس اسکالرشپ کے وابستہ مسلم طلبا نے سی ڈی یو کے نوربرٹ رؤٹگن کے ساتھ ورچوئل مباحثے کی تیاری تو کی تھی، تاہم انہیں اس سلسلے میں کسی قسم کے منفی رد عمل کے سامنے آنے کی کوئی توقع نہیں تھی اور نا ہی وہ ذہنی طور پر اپنے خلاف کسی اشتعال انگیز مہم کا سامنے کرنے کے لیے تیار تھے۔

یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا، جب نوربرٹ رؤٹگن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس میٹنگ کی چند تصاویر شائع کیں۔ ان تصویروں میں 20 کے قریب نوجوان لڑکیاں ہیڈ اسکارفس کے ساتھ نظر آئیں۔ ان طلبا و طالبات میں سے ایک 22 سالہ ندا کنانی نے، جو اس میٹنگ کی منتظم تھیں، ڈوئچے ویلے کو بتایا، ”جیسے ہی یہ سلسلہ شروع ہوا، ہم جان گئے کہ یہ رکنے والا نہیں۔ زیادہ سے زیادہ کومنٹس آتے رہے، جن میں سے بہت سے نفرت سے بھرپور تھے۔ ایسی چیزیں دائیں بازو کے انتہا پسندوں کے گروپوں میں شیئر کی گئیں۔ یہی گروپ اس طرح کی منظم کارروائیوں کا اہتمام کرتے ہیں۔ کنانی اور ان کی ساتھی طالبات نے رؤٹگن سے اس پروگرام کے شرکاء کے نام غیر واضح رکھنے کو کہا، بعد ازاں اس جرمن ساستدان نے ایسی پوسٹس حذف کر دیں جس سے شرکاء کی شناخت ظاہر ہو سکتی تھی۔ ندا کنانی کہتی ہے، ”یہ ناقابل یقین بات لگتی ہے کہ نوجوانوں کو ان کے عقیدے کی وجہ سے کس طرح نفرت کا شکار بنایا جاتا ہے۔‘‘ کنانی نے تاہم اس آن لائن میٹنگ کو کافی کارآمد پایا۔ ان کا کہنا تھا، ”میں ہر کسی سے کہوں گی کہ وہ اس طرح کے تبادلہ خیال سے استفادہ کرے۔‘‘

اسلاموفوبیا کے اظہار کی ایک اور شکل کے طور پر اس حالیہ آن لائن ملاقات کے بعد مسلمانوں پر طنز کا سلسلہ جاری رہا۔ ندا کنانی کہتی ہیں، ”ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے بہت سے افراد کے لیے ہیڈ اسکارف کسی بھی مسلمہ کو نا اہل قرار دینے کے لیے کافی بہانا ہوتا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ نے اپنی تعلیم اور کیریئر پر کتنا کچھ صرف کیا۔ آپ کو ایک مسلمان عورت کی حیثیت سے کم درجے کا انسان سمجھا جاتا ہے۔ آپ محض ایک خاتون ہیں، وہ بھی ہیڈ اسکارف کے ساتھ۔‘‘

یاسمین المنور بیرٹلزمان فاؤنڈیشن کی مذہبی امور کی مانیٹرنگ باڈی کی سربراہ ہیں، جس کا کام مذہبی اور معاشرتی ہم آ ہنگی پر نظر رکھنا ہے۔ انہوں نے ڈوئچے ویلے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ”ایسے مسلمان جو اپنے پہناوے سے پہچانے جائیں، جیسے کہ ہیڈ اسکارف پہننے والی خواتین، انہیں اس تعصب اور نفرت کا خاص طور سے سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘ المنور کا کہنا ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون معاشرے میں کتنی اچھی طرح فٹ ہے۔ جرمنی میں بہت سے مسلم باشندے بچپن سے ہی اس تعصب کا سامنا کرتے ہیں اور بہت سے ‘مذہبی مانیٹر سروے‘ مسلمانوں کے خلاف اس تعصب کا انکشاف کر چکے ہیں۔ المنور نے مزید کہا، ”گزشتہ دس سال کے دوران اسلام کے بارے میں شکوک و شبہات نے جرمنی کی نصف آبادی کو جکڑ لیا ہے۔ ایسے تعصبات اب معاشرے میں تعصب کی حیثیت سے نہیں پہچانے جاتے۔ ایسے ماحول میں اسلاموفوبک جذبات کا اظہار زیادہ کھل کر اور آزادی کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ انٹرنیٹ یہاں یقینی طور پر اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ معاشرتی رابطے کے عام اصول یہاں رائج نہیں۔‘‘

جرمنی میں ماضی میں آن لائن نسل پرستانہ سرگرمیوں کے حقیقی زندگی پر اثرات دیکھنے میں آئے اور اس کے نتیجے میں تشدد میں اضافہ ہوا۔ اس کی ایک مثال یہ کہ 2020 ء میں انیس فروری کو ایک شخص نے انٹرنیٹ پر نسل پرستانہ منشور کی اشاعت کی، جس کے بعد وسطی جرمن شہر ہاناؤ میں دو شیشہ بارز میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں نو افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس حوالے سے ڈوئچے ویلے کو ایک بیان دیتے ہوئے جرمنی کی کمشنر برائے سماجی انضمام آنیٹے وِڈمان ماؤٹس نے کہا، ”یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ ہمارے لیے آن لائن نفرت انگیزی قابل قبول نہیں۔‘‘ ان کا کہنا تھا، ”قانون نافذ کرنے والے حکام کو سوشل میڈیا پر توہین اور بدنامی کے اس طرح کے سنگین معاملات کے بارے میں جلد از جلد سدباب کے قابل ہونا چاہیے۔ متاثرین خود اس بارے میں مقدمے درج کرائیں، یہ نہیں ہونا چاہیے۔ سرکاری وکیلوں کوخود کارروائی کرنا چاہیے۔‘‘

جرمنی میں نفرت انگیز تقریر کے خلاف ایک نیا قانون تشکیل دینے کا قصد کیا گیا ہے، جو اس رجحان کی روک تھام کے عمل کو سہل تر بنا سکے گا۔ وِڈمان ماؤٹس کے مطابق جرمنی میں دائیں بازو کی انتہا پسندی اور نسل پرستی کے سدباب کے لیے کابینہ کمیٹی کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سیاسی سطح تک بھی ان معاملات کو پہنچایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ان لوگوں کے لیے ایک امدادی ہاٹ لائن قائم کرنے کا منصوبہ بھی تیار کیا گیا ہے، جو نفرت انگیز آن لائن تبصروں، نسل پرستانہ بیانات اور اسلاموفوبیا کا ایک با قاعدہ بیرومیٹر تیار کرنے کے لیے اعداد و شمار اکٹھا کر کے مدد دے گا۔ وِڈمان ماؤٹس کا کہنا ہے، ”امید کی جاتی ہے کہ حکومتی سطح پر ایک اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے گروپ کی تشکیل کے ذریعے آئندہ سال مزید ٹھوس تجاویز سامنے آئیں گی۔‘‘

جرمنی کی کمشنر برائے سماجی انضمام آنیٹے وِڈمان ماؤٹس نے اپنے بیان میں کہا ہے، ”ہمیں اسلاموفوبیا کی اس شکل کا زیادہ سختی سے مقابلہ کرنا ہو گا تاکہ لوگ اپنے عقیدے پر قائم رہتے ہوئے خوف زدہ نہ ہوں۔‘‘

Share this:
Abdallah Al-Mouallimi
Previous Post سعودی عرب کے دفاع میں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں : المعلمی
Next Post ولی عہد محمد بن سلمان اور روسی صدر کے درمیان ‘اوپیک پلس’ معاہدے پر تبادلہ خیال
Muhammad bin Salman

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.