geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی میں دائیں بازو کی سیاسی قوتوں کے گرد گھیرا تنگ

June 16, 2020June 16, 2020 0 1 min read
Protest
Share this:

Protest

برانڈنبرگ (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی میں مہاجرین مخالف دائیں بازو کی انتہا پسند پارٹی کے خلاف بڑھتے ہوئے دبا کے سبب پیر کے روز مقامی حکام نے اس پارٹی کے ایک پورے علاقائی دھڑے کو پولیس کی نگرانی میں دے دیا ہے۔

شمال مشرقی جرمن صوبے برانڈنبرگ کی وزارت داخلہ کے ایک ترجمان کے مطابق، ‘جرمنی کے لیے متبادل اے ایف ڈی پارٹی کا برانڈنبرگ چیپٹر مشکوک ہوتا جا رہا ہے اور اس کی نگرانی ضروری ہے۔

اس فیصلے سے برانڈن برگ میں حکام کو دور رس اختیارات ملیں گے جو ریاست میں اے ایف ڈی کے اداروں اور عہدیداروں کی نگرانی کر سکیں گے ۔ واضح رہے کہ برانڈن برگ میں اے ایف ڈی سن 2019 کے انتخابات میں 23.5 فیصد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔

تازہ فیصلے کے تحت نگرانی ان مخصوص گروہوں یا تنظیموں کے لیے مختص ہے جنہیں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے خطرہ سمجھا جاتا ہے۔ اس گروپ پرکڑی نگرانی رکھنے سے متعلق تازہ ترین سرکاری احکامات دراصل اے ایف ڈی پارٹی کے سب سے زیادہ بنیاد پرست دھڑے، جسے ‘ونگ کے نام سے جانا جاتا ہے، کے نامعلوم نیو نازیوں کے ساتھ وابستگی کی وجہ سے تین ماہ قبل پولیس کی نگرانی میں دیے جانے کے بعد جاری کیے گئے ہیں۔

اے ایف ڈی کے گروہ ‘ونگ کے لگ بھگ 7،000 ارکان ہیں اور اسے دائیں بازو کے انتہا پسندوں کی پارٹی اے ایف ڈی کے شریک بانی اور ایک جرمن قانون ساز بوئرن ہوئکے نے مشترکہ طور پر قائم کیا تھا۔ اس دائیں بازو کے انتہا پسند لیڈر نے جرمن معاشرے میں نازی جرائم کے دور کی یاد تازہ رکھنے کی ثقافت کو اجاگر کرنے جیسے رجحانات پھیلانے کی جو کوششیں شروع کی ہیں، انہیں نہایت غم و غصے سے دیکھا جاتا ہے۔

اے ایف ڈی کے برانڈن برگ چیپٹر کی سربراہی آندریاس کالبٹس کر رہے تھے۔ انہیں مئی میں نیو نازی تنظیم ‘جرمنی کے نوجوانوں کی پدر وطن سے وفاداری نامی تنظیم میں اپنی رکنیت چھپانے پر پارٹی سے باہر نکال دیا گیا تھا۔ تاہم وہ پارٹی میں غیر معمولی اثر و رسوخ کے حامل ہیں اور انہوں نے اے ایف ڈی پارٹی سے اپنے نکالے جانے کے اقدام کو چیلنج کیا۔

کالبٹس کی برطرفی نے پارٹی کے مقبول الٹرا قدامت پسندوں اور دائیں بازو کے انتہا پسندانہ منظر سے وابستہ عناصر کے مابین بڑھتے ہوئے معاندانہ تنازعہ کے شعلوں کوہوا دی ہے۔

یورو سنگل کرنسی کے خلاف بطور احتجاج پارٹی کے طور پر 2013 میں قائم ہونے والی اے ایف ڈی نے تیزی سے ترقی کی اور مزید دائیں طرف کی انتہا پسندی کی جانب بڑھتی رہی۔ اب یہ جرمنی کے پارلیمنٹ بنڈسٹاگ کے ایوان زیریں میں سب سے بڑا اپوزیشن گروپ ہے۔

لیکن حالیہ مہینوں میں جرمنی میں دائیں بازو کی یہ جماعت تارکین وطن مخالف جذبات بھڑکانے اور اسلام مخالف نفرت پھیلانے کی وجہ سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنی ہے۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران جرمنی کے مختلف حصوں میں دائیں بازو کے انتہا پسندوں کی طرف سے تارکین وطن پر متعدد حملے بھی ہوئے ہیں۔ پچھلے سال مہاجرین کے حامی ایک جرمن سیاستدان کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث نیو نازی گروپ سے قریبی تعلق اور ہمدردی رکھنے والے ایک شخص کو منگل کے روز فرینکفرٹ میں مقدمے کی سماعت میں پیش ہونا ہے۔

Share this:
Emmanuel Macron
Previous Post فرانس کی تاریخ سے کوئی بھی نام نہیں مِٹے گا: مانوئیل ماکرون
Next Post کورونا وائرس: فارما انڈسٹری کی حکمت عملی بدل سکے گی؟
Protest

Related Posts

French Nationals Detained in Dubai for Filming War Footage

تین فرانسیسی شہریوں کو دبئی میں جنگ کی تصاویر بنانے پر گرفتار کر لیا گیا

March 19, 2026
New Medical Board Examines Imran Khan at Adiala Jail

ایڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ، نئی میڈیکل بورڈ نے رپورٹ تیار کرلی

March 19, 2026
Pakistan Accuses Afghan Taliban of Sheltering Militants in Govt Buildings

افغان طالبان سرکاری عمارتوں میں دہشت گردوں کو پناہ دے رہے ہیں، آئی ایس پی آر چیف

March 19, 2026
Iran Vows Gulf Energy Strikes After Israel Hits Gas Field

خلیج میں توانائی کے ہدفوں پر ایران کے حملوں کی دھمک، اسرائیل کے جنوبی پارس پر حملے کے بعد تناؤ میں اضافہ

March 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.