geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 21, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

گھاس پھونس کی بادشاہی

January 21, 2020 0 1 min read
Flour Crisis
Share this:

Flour Crisis

تحریر : قادر خان یوسف زئی

حکومت اس وقت کسی سیاسی بحران میں مبتلا ہے یا نہیں، اس کے بجائے عوام کو اس سوال کا جواب نہیں مل پا رہا کہ ان کے مسائل کب حل ہوں گے۔ پاکستان جیسے حالت جنگ کا منظر پیش کررہا ہو، دشمن ملک کے ساتھ جنگ ہو رہی ہو اور عوام کو مختلف بحرانوں کا سامنا ہو۔ مہنگائی اور بے یقینی اپنے عروج پر پہنچی ہوئی ہے تو دوسری جانب ملک کے اصل دشمنوں نے عام عوام پر اشیا خورد نوش کی ذخیرہ اندوزی و اسمگلنگ سے بحران پیدا کردیا ہے۔ پاکستان سے مہنگے داموں افغانستان اسمگل کئے جانے والے مختلف اشیاء خوردنوش کی وجہ سے عوام کو ایک بار پھر آٹے کی شدید قلت کے بحران کا سامنا ہے۔ ذخیرہ اندوز کسی طور پر بھی مملکت کی غریب عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہیں، اس پر کرپٹ عناصر کے ساتھ ملی بھگت کی وجہ سے غریب عوام کی پہنچ سے آٹا بھی دور ہوتا جارہا ہے۔ ارباب اختیار کے خزانے بھرنے کا نام ہی نہیں لے رہے، کوئی بھی بڑا جرم سرکاری اہلکاروں و حکام کی مرضی کے بغیر نہیں ہوسکتا، اگر اسے دوسرے لفظوں میں کہا جائے کہ سرکاری حکام کی مرضی کے بغیر جرم پَر بھی نہیں مار سکتا تو غلط نہ ہوگا۔

بر خود آنرا کہ پادشاہی نیست
بر گیاہیش پادشاہ شمار

یعنی جس شخص کو اپنی ذات پر حکمرانی نہیں تو اسے صرف گھاس پر بادشاہ شمار کرو (وہ ایک ایسا بادشاہ ہے جسے ایک تنکے پر بھی اختیار نہیں۔)۔ بجلی آئے یا نہ آئے، لیکن بھاری بھرکم بل آنا کبھی تاخیر کا شکار نہیں ہوتا۔ گیس کا بحران تو ایسا لگتا ہے کہ جسے دشمنوں نے آئل فیلڈ پر (خدا نخواستہ) حملہ کرکے پورے ملک میں گیس کی فراہمی ہی روک دی ہو۔ گھروں کی چولہے ہوں، گاڑیا ں، اسمال بزنس یا تجارتی ادارے، ان سب کا پہیہ جیسے رک سا گیا ہو، کمزور ترین معیشت جہاں عوام کی کمر پر تابڑ توڑ نت نئے ٹیکس کے کوڑے برسا رہی ہو وہاں سخت سرد ی سے بھی یخ معاشی اداروں کی پیداواری صلاحیت نقطہ انجماد کی بدترین سطح پر گر چکی ہے۔ نہ جانے نوکر شاہی ہاتھی کے کس کان میں سو رہے ہیں کہ انہیں عوام کی چیخیں سنائی نہیں دی رہیں۔ کانوں میں اگر روئی بھی ٹھونس لی جائے تو بھی بلکتی، سسکتی چیخوں کی آہ وزاری سے مُردہ دلوں میں احساس کی کوئی رگ پھڑک اٹھتی، لیکن لگتا یہی ہے کہ انسانیت بھی مَر گئی ہے اور ضمیر تو کئی عشروں سے تعفن دے رہا ہے۔ حکومت کی نا اہلی کہیں یا اداروں کی سازش، ان سب کا نشانہ صرف عوام بن رہے ہیں۔

علما اکرام نے بڑی صراحت کے ساتھ ذخیرہ اندوزی کے معمانعت سے آگاہ کیا ہے کہ ایسی ذخیرہ اندوزی جس سے معاشرہ کے افراد تکلیف میں آجاتے ہیں۔دام مصنوعی طور پر بڑھادئیے جاتے ہیں یا دام بڑھنے کی صور ت میں ان اشیاء کی فروخت بند کردی جاتی ہیں۔حالانکہ لوگ طلب میں لگے ہوئے ہوتے ہیں جیسا کہ آجکل، چینی،آٹا، پیٹرول وغیرہ سے متعلق کہا جارہاہے، اسلام میں ایسی ذخیرہ اندوزی ناجائز ہے،احادیث میں اس پر بہت سخت وعیدیں آئی ہیں چند وعیدات ملاحظہ ہوں۔ 1۔ حضرت معمرؓ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ذخیرہ کرنے والا خطا کار ہے۔ 2۔حضرت عمر ؓ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والا ملعون ہے۔ 3۔حضرت عمر ؓ سے روایت ہے کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے فرماتے ہوئے سنا کہ جس شخص نے مسلمانوں کے خلاف غذائی اجناس کا ذخیرہ اندوزی کیا، اللہ تعالیٰ اس پر،غربت افلاس اور جذام کی بیماری مسلط کردینگے۔(مشکوٰۃ باب الاحتکار)4۔ ناپ تول میں کمی کرنا حرام ہے، سورہ مطففین اسی کے متعلق نازل ہوئی، حضرت شعیب علیہ السلام کی قوم،شرک کے ساتھ ناپ تول میں کمی کی وجہ سے ہلاک ہوئی۔ عیب بتائے بغیر عیب دار مال فروخت کرنا،جھوٹی قسم کھا کر مال فروخت کرنا،عمدہ چیز بتاکر گھٹیا دینا، پرانی اشیاء کو نئے کے ساتھ بتائے بغیر فروخت کرنا، جن اشیا ء کی مدت ختم ہوچکی ہے، تاریخ ھٹا کر فروخت کرنا، یہ تمام امور دھوکہ اور فریب ہیں۔

حکومت چاہے کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت کی ہو، ان تمام حالات کی ذمے داری اُس پر عاید ہوتی ہے کہ عوام کو پہنچنے والی تکالیف کو دور کرے۔ کسی بھی ایک فرد کو پہنچنے والی تکلیف کی باز پرس بارگاہ الہی میں ریاست کے ذمے داروں سے ہوگی۔ کوئی لیل و حجت بارگاہ ایزدی میں قابل قبول نہیں ہوگی، کسی سیاسی مفاہمتوں کے جواز یا الزامات سے ریاست کے کرتا دھرتا مبرّا نہیں ہوسکتے، انہیں میزان الہی کے سامنے ذرّے ذرّے کا جواب دینا ہوگا، صرف ریاست ہی نہیں بلکہ عام آدمی بھی میزان سے نہیں بچ سکے گا، معاشرے میں پیدا شدہ ناہمواریوں میں کسی ایک غلط انتخاب کا جواب بھی دینا ہوگا۔ ماضی میں کسی بھی سیاسی جماعت یا حکومتی ارباب و اختیار یا اُن کے سہولت کاروں نے جو کچھ بھی کیا ہو، اس کا جواب اُنہیں دینا ہوگا۔

دنیا کی عدالت سے چاہے کسی طور بھی بچ جائیں لیکن ایک عدالت ایسی ہے جہاں کسی کی سفارش، رشوت، اقربا پروری یا کسی بھی مقدس ہستی سے نسبت کام نہیں آئی گی، کائنات کے چھوٹے سے چھوٹے ذرے کے برابر بھی حساب لیا جائے گا۔ رائی برابر نا انصافی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ اس کے باوجود کہ وہ یہ سب کچھ بھلا دیں اور اپنی زندگی کے چند روزہ مفاد کے لئے اپنی آخرت خراب کرلیں، تو اُنہیں تباہ و برباد ہونے سے کون روک سکتا ہے۔ عوام و ریاست اِس وقت قدرت کی بہت بڑی آزمائش سے گذر رہی ہیں، یہ خوف و بھوک کا وہ عذاب ہے جو ملک و قوم پر مسلط نا اہل حکمرانوں اور ان کی حمایت کرنے والوں کی وجہ سے نازل ہوا ہے۔ سورۃ النحل میں اللہ تعالیٰ ایک بستی کی مثال بیان کرتا ہے کہ اس نے اللہ کی نعمتوں کی ناشکری کی تو،اللہ نے ان کے کرتوتوں کا مزا یہ چکھایا کہ ان پر بھوک اور خوف (کا عذاب) مسلط کردیا(112)۔ ایک لمحے کے لئے ضرور سوچیں کہ ہمیں ہمارے اعمال کے سبب اللہ تعالیٰ سزا تو نہیں دے رہا۔
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Speech
Previous Post ڈاؤ یونیورسٹی میں فارم ڈی کی کلاسز کا آغاز
Next Post تعلیم، علم اور ادب
Education

Related Posts

US-Israel Strikes Escalate as Iran Retaliates, Oil Prices Fluctuate

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ چوتھے ہفتے میں داخل

March 20, 2026
Pakistan Accuses India of Water Weaponization at UN Forum

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بے بنیاد دہشت گردی کے الزامات پر بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کی پالیسی کی سخت مذمت کی

March 20, 2026
Oil Prices Retreat as Hawkish Central Banks Rattle Markets

ایران جنگ کے تناؤ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، بانڈ مارکیٹ میں ہلچل

March 20, 2026
Pakistan's Economy at High Risk from Hormuz Strait Disruption

ہرمز کے آبنائے میں خلل پاکستان کی معیشت کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے، مطالعہ انتباہ

March 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.