geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عازمینِ حج کا مکہ مکرمہ میں خیرمقدم، کووِڈ-19 سے بچاؤ کے لیے سخت احتیاطی اقدامات

July 26, 2020 0 1 min read
Hajj Pilgrims
Share this:

Hajj Pilgrims

مکہ مکرمہ (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں اس مرتبہ فریضۂ حج ادا کرنے والے خوش نصیبوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور سعودی حکام نے ان کے پہلے گروپ کا مکہ مکرمہ میں خیرمقدم کیا ہے۔

ان عازمین کا ایک خودکار طریقے سے انتخاب کیا گیا ہے۔انھیں مناسکِ حج کے آغاز سے قبل مکہ مکرمہ میں ایک مخصوص ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا۔ البتہ شہر کے قرب وجوار میں رہنے والے منتخب عازمین کو ہوٹل میں قیام کی ضرورت نہیں۔

سعودی حکومت نے اس مرتبہ کرونا وائرس کی وَبا کی وجہ سے صرف مملکت میں مقیم شہریوں اور مکینوں ہی کو حج کی اجازت دی ہے۔سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن کا کہنا ہے کہ ان کا انتخاب اٹکل پچو خودکار طریقے سے کیا گیا ہے اور اس عمل میں کوئی انسانی کردار کارفرما نہیں تھا۔

انھوں نے العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ جولوگ اس سال حج ادا کریں گے، اللہ تعالیٰ نے ان کا لاکھوں، کروڑوں لوگوں میں سے انتخاب کیا ہے۔یہ کوئی انسانی انتخاب نہیں تھا بلکہ یہ ایک خدائی انتخاب ہے اور محدود تعداد میں عازمین فریضۂ حج ادا کرنے کے لیے منتخب کیے گئے ہیں۔‘‘

سعودی عرب کے دور دراز شہروں میں رہنے والے منتخب عازمین کو طیارے کے ذریعے پہلے جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منتقل کیا گیا ہے،وہاں ان کی مکمل سکریننگ کی گئی اور اس کے بعد انھیں بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ میں لایا گیا ہے۔وہ اپنے ہوٹل میں 29 جولائی کو مناسک حج کے آغاز سے قبل تک الگ تھلگ رہیں گے۔

عازمین وہاں قیام کے دوران میں ہر وقت اپنے چہروں پر ماسک پہن کررکھیں گے۔ ہوٹل میں داخلے پر ان کا جسمانی درجہ حرارت چیک کیا گیا ہے۔تمام عازمین اس ہوٹل کے نزدیک ایک مخصوص جگہ جمع ہوں گے اور پھر انھیں وہاں سے مناسک حج کے لیے دوسرے مقامات منیٰ ، عرفات اور جمرات لے جایا جائے گا۔

وزارتِ حج و عمرہ نے عازمین کی صحت کے تحفظ کےلیے اس ہوٹل میں سخت احتیاطی تدابیر کا نفاذ کیا ہے۔ہر ایک عازم کو الگ الگ کمرا دیا گیا ہے۔ہاتھوں کی صفائی کے لیے الگ سینی ٹائزر مہیا کیے گئے ہیں اور سماجی فاصلے کے ضابطے کی سختی سے پاسداری کی جارہی ہے۔

سعودی حکام نے تمام عازمین حج کو مکہ مکرمہ میں آمد سے قبل اپنے ہی گھروں میں سات روز تک الگ تھلگ رہنے کی ہدایت کی تھی۔البتہ ایسے عازمین جو ماضی قریب میں کرونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے لیکن اب صحت یاب ہوچکے ہیں،انھیں قرنطین ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔وہ حج کے پہلے روز سے چندے قبل مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ ان منتخب عازمین حج کی عمریں 20 اور 50 سال کے درمیان ہیں۔ان کے انتخاب کے عمل میں ان غیر سعودیوں کو ترجیح دی گئی ہے جو پہلے سے کسی عارضے میں مبتلا تھے اور نہ انھوں نے ماضی میں حج کیا تھا۔ان کی تعداد 70 فی صد ہے۔

عازمین میں 30 فی صد سعودی شہری ہیں۔ان میں محکمہ صحت کے ان ورکروں اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو ترجیح دی گئی ہے جو کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں خود بھی اس مہلک وَبا کا شکار ہوگئے تھے مگر بعد میں صحت یاب ہوچکے ہیں۔سرکاری طور پر حج کے لیے ان کے انتخاب کا مقصد ان کی خدمات کا اعتراف اور انھیں خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

Share this:
Iran - Corona
Previous Post ایران کورونا خلاف جنگ میں شدید مشکلات سے دو چار
Next Post ترکی کو نقصان پہنچانے کی کوششیں پھر رائیگاں گئیں، صدر ایردوان
Recep Tayyip Erdogan

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.