geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 21, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تاریخی تبدیلی

July 12, 2020 0 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

تحریر : عمر خان جوزوی

عمران خان کے وزیراعظم بننے سے ایک بات توکم ازکم کلیئر ہو گئی کہ آئندہ اس ملک میں کوئی عاقل ،بالغ اور باشعور توکیا۔۔؟کسی مینٹل ہسپتال میں داخل کوئی پکاٹکا پاگل بھی کسی تبدیلی شبدیلی کے قریب نہیں جائے گا۔اس تبدیلی والے دورمیں ،،بے چاری تبدیلی،،جتنی ذلیل اوررسواہوئی اتنی تو منی بھی بدنام نہیں ہوئی تھی۔بائیس سال تک قوم کوبڑے ذوق وشوق سے تبدیلی تبدیلی کاسبق پڑھایاجاتارہالیکن جب غریبوں کی حالت بدلنے اورظلم کے بت توڑنے کاوقت آیاتوپھرتبدیلی لانے والے خوداس طرح تبدیل ہوگئے کہ سیاسی مخالفین اورناقدین کیا۔؟کئی اپنے بھی منہ دیکھتے رہ گئے ۔خربوزہ خربوزے کودیکھ کررنگ پکڑتاہے۔یہ سناتو تھا۔لیکن ایسادیکھاکبھی نہیں تھا۔اللہ پی ٹی آئی والوں کابھلاکرے۔ان کی مہربانی سے ،،نئے پاکستان،، میں یہ مناظربھی اپنی ان گناہ گار آنکھوں سے دیکھے۔خربوزہ خربوزے کودیکھ کررنگ پکڑتاہے یانہیں لیکن نئے پاکستان میں وزیراعظم عمران خان جیسے بہت سے ایمانداروں نے کرپٹ اورلوٹے سیاسی چوروں کودیکھ کران کارنگ ضرورپکڑاہے۔سابق وزیراعظم نوازشریف اورآصف علی زرداری جیسے گزرے ہوئے حکمران جنہیں تحریک انصاف والے چوراورڈاکوکہتے ہوئے نہیں تھکتے۔ان کی حکمرانی میں بھی اس قدرمہنگائی،غربت اوربیروزگاری کبھی نہیں تھی جتنی آج تبدیلی والوں کی اس حکمرانی میں ہے۔

پی ٹی آئی کی حکومت میں دوسال سے اب تک تبدیلی نے صرف غریبوں کاہی پیچھاکرکے ان کا کباڑہ کیاہواہے مگروہ ایماندارجوکنٹینرپرچڑھ کر120دن تک غریبوں کوسبز باغ ،سپنے اورخواب دکھاتے رہے انہیں اب اس کی کوئی پرواہ نہیں۔ماضی میں جوغریبوں پرمرنے اورکٹنے کی قسمیں کھاتے تھے۔جوغربت کے باعث لاغر بننے والے تھرپارکرکے نحیف وکمزور بچوں کی تصاویرسینے سے لگاکرآنسوئوں پرآنسوبہایاکرتے تھے اب وہ اتنے تبدیل ہوچکے ہیں کہ آج انہیں ان غریبوں کی شکل دیکھنابھی گوارہ نہیں۔تاریخی ڈی چوک میں کنٹینرپرچڑھ کرجن کوتھرپارکر،بلوچستان اورملک کے دیگرپسماندہ علاقوں میں ایک انسان بھی جب دودونظرآتے تھے آج انہیں ملک کے دیگرعلاقوں میں کیا۔۔؟پسماندگی ،غربت اوربیروزگاری کی دلدل میں ڈوبے تھرپارکرجیسے زندہ انسانوں کے قبرستانوں میں بھی کوئی انسان نظرنہیں آرہا۔اقتدارسے باہرجن غریبوں کے حقوق کارونارویاجاتاتھاکیااب اس ملک میں وہ غریب نہیں رہے ۔۔؟

جن غریبوں کی غربت اوربیروزگاری کی داستانیں پڑھ کروزیراعظم عمران خان میڈیاکے سامنے سرپکڑکربیٹھ جایاکرتے تھے کیاان داستانوں کوخون سے لکھنے والے غریب اب اس دھرتی پر نہیں رہے۔۔؟برسوں سے اس ملک پرحکمرانی کرنے والے شریفوں اورزرداریوں کوعوام نے باربارآزمایا۔نوازشریف ہوآصف علی زرداری یاان جیسے اور ۔عوامی خواہشات اورتوقعات پرکوئی ایک بھی پورانہیں اترا۔مہنگائی،غربت اوربیروزگاری کے ماروں کے پاس عمران خان آخری چوائس تھی۔لوگوں کوٹیکوں پرٹیکے لگانے والے ڈاکٹرزاورٹیچروں کے ساتھ کئی بابے تو کپتان کوامیدکی آخری کرن بھی سمجھ بیٹھے تھے۔ہم نے اس وقت بھی کہاتھاکہ اس میدان میں اتناآگے نہیں جاناچاہئیے۔کیونکہ عشق کے امتحان اوربھی ہے۔ بہرحال امیدپرہی تودنیاقائم ہے۔

کپتان سے امیدیں باندھنے والے کم ازکم ہم سے توبہترتھے کہ اپنی ایک دنیاتوقائم کی۔ان کی دنیاقائم ودائم رہتی تواچھاہوتالیکن سیانے کہتے ہیں کہ جب امیدکی زنجیریں ٹوٹ جائیں توپھرہوائوں اورفضائوں میں قائم اپنی دنیابھی قائم نہیں رہتی۔۔پرامیدی کے موسم میں جب اچانک مایوسی کی آفت قہر بن کرنازل ہو توپھردلوں میں امیدکے جلنے والے دیئے بھی تو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بجھ جاتے ہیں۔امیدکے دیئے بجھنے پرپھرعاشقوں اورپروانوں کی کیاحالت ہوتی ہے۔۔؟یہ کوئی عمران خان پراندھااعتمادکرکے انہیں اپنے لئے مسیحاسمجھنے والے ان ڈاکٹرز،ٹیچرز،تاجر،صنعتکار،سرمایہ کاراورسرکاری افسران سے پوچھیں جوکل تک پروانوں کی طرح شمع تبدیلی کی آگ میں خودکوجلائے جارہے تھے۔ہم نے پہلے ہی کہاتھاکہ آگ میں کودنے والے پروانوں،دیوانوں اورسونامیوں کاانجام کچھ اچھانہیں ہوتامگرہماری بات پرعمل کون اورکیوںکرتا۔۔؟ہم جومفت میںٹھہرے چوروں اورڈاکوئوں کے یار۔خیرہمیں جوغیروں کے یارکہاکرتے تھے وہ بے چارے آج خودپی ٹی آئی کے غداربنے پھرتے ہیں۔کپتان نے صرف دوسال میں ،،تبدیلی،،کاایساجنازہ نکالاکہ اب غم والم میں کوئی اپنابھی تبدیلی شریف کے مزارپرفاتحہ پڑھنے کے لئے تیار نہیں۔

اعلیٰ تعلیم اورشعورمیں ڈبل ایم اے کرنے والے ڈاکٹروں سے لیکرباتوں کے ذریعے مٹی کوسونابنانے والے تاجروں اور ٹیچروںتک بہت سارے ارسطواورافلاطون کانوں کوہاتھ لگالگاکرمعافیاں مانگ رہے ہیں۔یہ نادان اورپاگل کپتان کوبھی نوازشریف اورزرداری سمجھ کران کے سامنے تبدیلی تبدیلی کے نعرے لگاتے رہے۔یہ سمجھ رہے تھے کہ نوازاورزرداری کی طرح یہ بھی کہیں تبدیلی کے نام پرہمارے ساتھ مذاق کررہے ہیں مگرانہیں یہ نہیں پتہ تھا۔کہ کپتان جب موڈاورفام میں آتاہے تووہ پھراچھااوربرانہیں دیکھتے بلکہ وہ توپھر صرف کھیلتے ہیں۔اورکھیلتے بھی ایسے ہیں کہ پھردنیایادرکھتی ہے۔ورلڈکپ 1992کودنیاآج تک نہیں بھولی۔پھرجس تبدیلی کے لئے خان نے 22سال تک طویل جدوجہدکی اس تبدیلی کوآئندہ سوسال تک دنیاکیسے بھول پائے گی۔۔؟آٹا،چینی ،گھی ،بجلی ،گیس اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ معمولی معمولی اضافے یہ توابھی کچھ نہیں ۔کپتان کوتوچھکے اورچکوںکی پرانی عادت ہے۔کپتان کوپتہ ہے سکورجتنازیادہ ہوگا۔میچ جیتنااتناآسان ہوگا۔اس لئے وہ دوسال سے مسلسل چھکے اورچوکے ماررہے ہیں۔

آٹے سے لیکرچینی۔۔گھی سے لیکردال اوربجلی سے لیکرگیس تک کونسی چیزایسی ہے جس میں خان نے چھکوں پرچھکے نہیں مارے۔ہم پہلے ہی کہتے رہے کہ سیاست یہ کوئی کرکٹ کاکھیل نہیں لیکن افسوس اچھے بھلے لوگ بھی عقل وشعور استعمال کرنے کی بجائے تبدیلی کے چکروں میں ہمیں شریفوں اورزرداریوں کے ایجنٹ سمجھ بیٹھے۔آج جب چارسوپھیلی مہنگائی نے تبدیلی کی اصلیت اورحقیقت اشکارہ کردی ہے توتبدیلی پرمرمٹنے والے بہت سوں کے ہوش بھی ٹھکانے آگئے ہیں۔وہ نام نہاددانشورجوصبح وشام تبدیلی کاوردکرتے ہوئے نہیں تھکتے تھے اب تووہ بھی تبدیلی پرتھوں کرکے رجوع کررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اورکوئی کام کیایانہیں۔۔؟ لیکن ایک کام کاکریڈٹ توان کوجاتاہے کہ انہوں نے انتہائی مختصرعرصے میں تبدیلی کے کیڑے کواس طرح ماردیاہے کہ اب اس ملک میں کوئی بھول کربھی تبدیلی کانام نہیں لے گا۔پہلے تومائیں بچوں کوڈرائونے خواب،قصے اورکہانیاں سناکرڈرایاکرتی تھیں لیکن اب لگتاہے کہ مائیں اپنے بچوں کوتبدیلی کی داستان سناکرڈرایاکریں گی۔جس تبدیلی میں غریب کوکھانے کے لئے روٹی ۔۔بدن ڈھانپنے کے لئے کپڑااورسرچھپانے کے لئے چھت میسرنہ ہو۔جس تبدیلی میں غریب کے بچے بھوک سے بلک بلک کرایڑھیاں رگڑیں اوربھوکے کے سائے تلے ہچکیاں لیتے ہوئے سوئیں۔جس تبدیلی میں صرف آہیں اورسسکیاں ہی ہوں۔جس تبدیلی میں غریبوں کے اناج پربھی آٹااورچینی چوروں کاراج ہو۔اس تبدیلی سے ڈرناواقعی ڈرناچاہیئے۔ویسے اس قوم کوہرحال میںاپنے کپتان کاشکرادا کرناچاہیئے کہ انہوں نے ان کا،،تبدیلی ،،والادیرینہ خواب جلدپوراکرکے ان کوہمیشہ ہمیشہ کے لئے قراردلادیاورنہ نہ جانے تبدیلی کے چکروںمیں یہ بے چارے اورکتنے امتحانات سے گزرتے۔ویسے کپتان اگراس ملک میں تبدیلی نہ لاتے توکیایہ غریب پھراس طرح زندگی گزارتے۔۔؟جوکام خان کی تبدیلی نے دوسال میں کیاوہ چورنوازشریف اورڈاکوزرداری بیس تیس سال میں بھی نہیں کرسکے ۔اس لئے تبدیلی کے گن گانے والوں کوکپتان کی ،،تاریخی تبدیلی،،اورغریبوں کواس ملک سے چین،سکون اورراحت کاتبادلہ بہت بہت مبارک ہو۔
Umar Khan Jozvi

تحریر : عمر خان جوزوی

Share this:
Student
Previous Post نواب شاہ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کے لیے میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیں
Next Post بلدیہ کورنگی کے تحت کورنگی اور لانڈھی میں فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے اقدامات
DMC KORANGI

Related Posts

US-Israel Strikes Escalate as Iran Retaliates, Oil Prices Fluctuate

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ چوتھے ہفتے میں داخل

March 20, 2026
Pakistan Accuses India of Water Weaponization at UN Forum

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بے بنیاد دہشت گردی کے الزامات پر بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کی پالیسی کی سخت مذمت کی

March 20, 2026
Oil Prices Retreat as Hawkish Central Banks Rattle Markets

ایران جنگ کے تناؤ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، بانڈ مارکیٹ میں ہلچل

March 20, 2026
Pakistan's Economy at High Risk from Hormuz Strait Disruption

ہرمز کے آبنائے میں خلل پاکستان کی معیشت کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے، مطالعہ انتباہ

March 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.