geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پرچھائیاں اور انسان

September 29, 2021 1 1 min read
Shadows
Share this:

Shadows

تحریر : طارق حسین بٹ شان

پرچھائیوں کا پیچھا کرنا انسانی فطرت کا حصہ ہے۔در اصل پرچھائیاں ہمیں ایک ایسی دنیا کا سراغ دیتی ہیں جو انسان کے حیطہِ ادراک سے ماورا ہو تا ہے لیکن کبھی کبھی ایسا بھی ہو جاتا ہے کہ انسان ان پرچھائیوں کے پیچھے بھاگتے بھاگتے اپنی زندگی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتا ہے ۔کچھ با ہمت لوگ پرچھائیوں سے منزلِ مقصود کا پتہ ڈھونڈ لیتے ہیں اور کچھ وہم و گمان کا شکار ہو کر سب کچھ کھو دیتے ہیں۔میں ایسے بہت سے دوستوں کو جانتا ہوں جن کی زندگی بڑی ہی تنگدستی ، غربت اور حسرت و یاسیت کا نمونہ تھی لیکن پھر ہمتِ مردانہ ، مددِ خدا اور جہدِ مسلسل نے انھیں کامیابی و کامرنی سے ہمکنار کر دیا اور ان کے سارے سپنے سچ ہو گے ۔ کامیابی کی پر چھائیاں ان کی زندگی کیلئے کچھ کر گزرنے کا عنوان بن گئیں اور پھر وہ کہاں سے کہاں پہنچ گے۔ زندگی کو سر کرنے کے جنون نے انھیں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا اور پھر وہ واقعی سب سے آگے نکل گے ۔ یہ حوصلہ بھی کمال کی چیز ہوتی ہے۔یہ کسی بھی لمحے بیدار ہو جاتا ہے اور پھر شکست خوردہ انسان فاتح بن کر سامنے آ جاتا ہے اور پوری کائنات کی ہئیت کو بدل کر رکھ دیتا ہے۔،۔

تاریخ ہمیں یہی بتاتی ہے کہ فاتح عالم تیمور لنگ اپنے دشمنوں سے بھاگ کر ایک غار میں چھپا ہوا تھا ۔ اس کی سلطنت اس سے چھین لی گئی تھی اور اس کی فوج تتر بتر ہو چکی تھی جبکہ وہ خود بھی اپنی جان بچانے کیلئے غار میں پناہ لئے ہوئے تھا ۔ مایوسی اور یاسیت کے ان لمحوں میں میں وہ کیا دیکھتا ہے کہ ایک نحیف سی چیونٹی ا ناج کادانہ لے کر دیوار پر چڑھنے کی کوشش کرتی ہے لیکن کچھ دور جا کر وہ نیچے گر جاتی ہے۔وہ ایک بار پھر اپنا سفر اسی جگہ سے شروع کرتی ہے جہاں سے وہ اناج کا دانہ لے کر چلی تھی لیکن پھر گر جاتی ہے ۔وہ کئی بار ایسا کرتی ہے اور ہر بار گر جاتی ہے لیکن وہ ہمت نہیں ہارتی۔تیمور لنگ سب کچھ بھول کر پورے انہماک سے چینونٹی کی اس کوشش پیہم کو دیکھنے لگ جاتا ہے ۔اس کا تجسس بڑھتا جاتا ہے تا حالانکہ وہ لمحہ آن پہنچ جاتا ہے جب تیمور لنگ اس چیونٹی کو دیوار پر کامیاب و کامران چڑھتے ہوئے دیکھتا ہے ۔تیمور لنگ فرطِ مسرت سے نعرہ زن ہو تا ہے ۔اس کے اندر کا انسان جاگ جاتا ہے۔اس کے من میں جرات و بسالت کے چشمے پھوٹ پڑتے ہیں۔وہ اپنے تئیں سو چنے لگا کہ اگر ایک نحیف سی چیونٹی جہدِ مسلسل سے کامیابی سے ہمکنار ہو سکتی ہے تو پھر میں تو قدرت کا سب سے حسین شاہکار ہوں لہذا میرے لئے کامیابیوں کے در وازے کیوں نہیں کھل سکتے ؟وہ تتر بتر فوج کو یکجا کرتا ہے اور پھر پوری قوت سے اپنے دشمن پر ٹوٹ پڑتا ہے اور اسے نیست و نابود کر کے دم لیتا ہے۔ایک وقت آتا ہے وہ فاتح عالم بنتا ہے۔تاریخ میں تیموری خون اسی کی جوانمردی اور بہادری کی وجہ سے جرات و بسالت اور غیرت کا استعارہ بن جاتا ہے ۔،۔

انسان لا محدود خواہشات کا ایک ایسا مرقع ہے جو ہر آن نئی دنیائوں کا متلاشی رہتا ہے۔وہ اپنی آرزوئوں کے چلمن میں رنگین پھولوں کی بساط سجاتا ہے اور دنیا کی رنگینیوں سے بہرہ ور ہو نا چاہتا ہے۔وہ ہر اس شہ کو جو اسے دلکش و رنگین دکھائی دیتی ہے اپنے دستِ تصرف میں لینے کی آرزو کرنے لگ جاتا ہے۔وہ جیسے جیسے خواہشات کی لگامیں کستا جا تا ہے اس کی خواہشات آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگ جاتی ہیں۔اب ساری خواہشوں کی تکمیل تو کسی کا بھی مقدر نہیں ہوتیں ۔دنیا کی ہر نعمت کسی بھی انسان کی مٹھی میں بند نہیں ہو سکتی،بقولِ شاعر۔(یہاں پر کسی کو بھی حسب ِ حال نہ ملا۔،۔ کسی کو ہم نے ملے کسی کو تو نہ ملا ) ۔نیرنگی ِ زمانہ یہی ہے کہ نعماء نے چھوئی موئی کی طرح انسان کی مٹھی میں بند بھی ہو نا ہے اور اس مٹھی سے پھسل بھی جا نا ہے۔

کتنے خاندانوں کو میں نے اپنی آنکھوں کے سامنے دھول چاٹتے دیکھا اور کتنے محروموں کو عظمت کی مسند پر جلوہ افروز ہوتے ہوئے دیکھا۔میرے مولا کی غر ض و غائت کیا ہوتی ہے شائد ہم اپنی ذہنی سطح پر اسے سمجھنے سے قاصرہوتے ہیں ، ہمارا حال تو یہ ہوتا ہے کہ ہم سب کچھ اپنی ذات میں سمیٹنے میں لگے رہتے ہیں لیکن میرا مولا جسے چاہتا ہے اسے نواز دیتا ہے اور سب کچھ ویسے ہی ہو تا چلا جاتا ہے جیسے وہ چاہتا ہے چاہے یہ بات کسی کو اچھی لگے یا بری لگے ۔کن فیکون اس کی صفت ہے لیکن اس کائنات کیلئے اصول و ضوابط کو متعین کرنے کے بعد اس نے اس سے ہاتھ کھینچ رکھا ہے۔اب اسے کن فیکون کہنے کی ضرورت اس لئے پیش نہیں آتی کہ اس نے انسان کو آزادانہ فیصلے صادر کرنے کا اختیار دے رکھا ہے۔مالک ِکائنات نے اپنی صفت کا ایک محدود سا حصہ حضرتِ انسان کو عطا کر دیا تا کہ وہ خود اپنے لئے اپنے مقام کا تعین کرے ۔ انسانی جینز کی حقیقت اپنی جگہ اہم ہے لیکن جینز کے باوجود بھی ہر انسان کو جہدِ مسلسل سے اپنا مقام اور تشخص بنانا ہو تا ہے ۔ شاعر ، ادیب ،ڈاکٹرز،وکلاء ، قانون دان،سائنسدان اور حکماء کا اپنا وجود ہے لیکن بلندی اسی کا مقدر بنتی ہے جو اپنا وقت ریسرچ اور مطالعہ میں صرف کرتا ہے ۔کاہل، سست اور آرام طلب افراد تاریخ کے پنوں میں کبھی اپنی جگہ نہیں بنا پاتے ۔ان کا وجود تو ہوتا ہے لیکن جلا ل الدین رومی اور اقبال نہیں بن پاتے کیونکہ ایسا بننے کیلئے جو چیز بنیاد بنتی ہے وہ اس سے تہی دامن ہو تے ہیں۔،۔

خواہشیں سدا سے انسانی زندگی کی ڈگر کا تعین کرتی ہیں۔انسان تتلیوں کو اپنی مٹھی میں بند کرنا چاہتا ہے لیکن تتلیاں اس کی پہنچ سے دور چلی جاتی ہیں۔وہ ان کے رنگوں،کشش ،خوبصورتی اور جاذ بیت کو اپنے دل میں جگہ دے لیتا ہے تو پھر ہر سو اس کیلئے لطافت و دلکشی کے ہالے بنا دئے جاتے ہیں اور وہ انہی سے لطف اندوز ہو تا رہتا ہے ۔کبھی کبھی انسانی آرزوئیں حقائق کے مدِ مقابل کھڑی ہو جاتی ہیں جس سے وہ کسی دوسری ڈگر پر نکل جاتا ہے اور سب کچھ کھو دیتا ہے۔آج کا نوجوان خواہشات کا انبوہِ کثیر لئے ہو ئے ہے۔وہ سب کچھ سمیٹ لینے کیلئے بے تاب نظر آتا ہے لیکن وہ ایسا جہدِ مسلسل ،ریاضت ،تفکر اور عزمِ پیہم کی جانفشانی کے بغیر پانا چاہتا ہے حالانکہ محنت اور خونِ جگر کے بغیر کامیابی کا حصول نا ممکن ہو تا ہے ۔بقولِ اقبال۔(رنگ ہو یا خشت و سنگ ، چنگ ہو یا حرف و صوت ۔،۔ معجزہِ فن کی ہے خونِ جگر سے نمود )۔حدود فرا موش آرزوئوں کے جلو میں پلتا، بڑھتا اور مچلتا انسان مذہب اور اقدار سے بے گانہ ہوتا جا رہا ہے۔معاشی تنگدستی ،بد حالی اور مالی معاملات کی خستہ خالی نے اسے یاسیت کے سمندر میں پھینک کر نشے کی لت کا عادی بنا دیا ہے۔ فرسٹریشن جب حد سے بڑھ جاتی ہے تو انسان نشہ میں پناہ لیتا ہے کیونکہ حا لتِ نشہ میں وہ دنیا و ما فیا سے بے خبر ہو جاتا ہے۔اس کے ساتھ زندگی اک حباب کی سی ہے والا معاملہ ہو جاتا ہے۔،۔

انسان کی تنگدستی اسے دنیا کاسامنا کرنے کے قابل نہیں چھوڑتی ، اس کی محرومیاں اس کا جگر جلاتی ہیں تو وہ لاچار ہو کر دوسری سمت میں نکل جاتا ہے۔ وہ چھلانگ لگا کر ساری نعماء کا مالک بننا چاہتا ہے لیکن ایسا ممکن نہیں ہوتا ۔انسان نے جوخواب دیکھ رکھے ہوتے ہیں اور جو کچھ اس نے سوچ رکھا ہو تا ہے اس کا حصول نا ممکن ہو جائے تو وہ آسان راہ ڈھونڈنے لگ جاتا ہے ۔بڑے بڑے بنگلے،بڑی بڑی گاڑیاں، خوبصورت دوشیزائیں ، نوکروں کی فوج بھلا تنگدستی میں مر مر کر جینے والوں کا مقدر کیسے بن سکتی ہیں؟ معاشرے کی سنگدلی انسان سے اس کے خو اب چھین لیتی ہے تو وہ معاشرتی اقدار کا مخا لف بن جا تا ہے ۔ کامیاب انسان اس کے حسد اور کینہ کا نشانہ بنتے ہیں۔ایسے لوگ ہر آنے والے دن کے ساتھ ڈوبتے چلے جاتے ہیں جبکہ با ہمت لوگ ترقی کے زینے طے کرتے چلے جاتے ہیں۔ محنت ،جفا کشی،ایمانداری اور علم و حکمت کا صلہ کامیابی ہی ہوا کرتا ہے لیکن کچھ کاہل،سست اور ھڈ حرام لوگ اس چھوٹی سی سچائی کو بھی جان نہیں پاتے تو محرومیاں اور ناکامیاں انھیں ایسی صف میں کھڑا کر دیتی ہیں جس سے پھر وہ تا دمِ مرگ باہر نہیں نکل پاتے ۔ان کا انجام انتہائی حسرت آمیز ہو تا ہے کیونکہ انھوں نے اپنے قیمتی وقت کو فروعات کی نذر کیا ہو تا ہے( جہانِ تازہ کی ہے افکارِ تازہ سے نمود۔۔کہ سنگ و خشت سے ہوتے نہیں جہاں پیدا)
Tariq Hussain Butt

تحریر : طارق حسین بٹ شان
(چیرمین) مجلسِ قلندرانِ اقبال۔،۔

Share this:
Noor Muqaddam Murder Case
Previous Post نور قتل کیس: ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت کی درخواستیں مسترد
Next Post جرمنی: انتخابات کے بعد ’کنگ میکرز‘ گرینز اور فری ڈیموکریٹس کی ملاقات
Green and Free Democrat leaders

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.