geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عمران نیازی نے یوٹرن لیکر جہانگیر ترین کو کابینہ میں بٹھا لیا: مریم اورنگزیب

March 20, 2019 0 1 min read
Marriyum Aurangzeb
Share this:

Marriyum Aurangzeb

اسلام آباد (جیوڈیسک) ‎ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے یوٹرن لے کر جہانگیرترین کو کابینہ میں بٹھا لیا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں جہانگیر ترین بھی شریک ہوئے اور انہوں نے زرعی شعبے میں اصلاحات سے متعلق بریفنگ دی۔

اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا ردعمل میں کہا کہ ‎عمران نیازی کا دعویٰ تھا کہ عدالتی سزا پر جہانگیر ترین کو پارٹی سے نکال دوں گا لیکن عمران نیازی نے یوٹرن لے کر جہانگیرترین کو کابینہ میں بٹھا لیا۔

انہوں نے کہا کہ ‎نیازی صاحب نے کرپشن ٹھیکے پر دی ہوئی ہے اور نیازی صاحب خود کو عدالت سے برتر سمجھتے ہیں، ‎عدالت سے سزا یافتہ شخص کو کابینہ اجلاس میں بٹھانا توہین عدالت نہیں؟ ‎عمران نیازی بتائیں کس حیثیت میں سزا یافتہ کو آئینی فورم میں بٹھایا؟

ان کا کہنا ہے کہ زرعی اصلاحات کا شعبہ کس حیثیت سے ’منی لانڈر‘ کے حوالے کیا جارہا ہے؟ ‎پہلے ان سائیڈ ٹریڈنگ، بچوں اور باورچی کے نام پر منی لانڈرنگ ہوئی اور اب کسانوں کی روزی پر ڈاکہ ڈالا جائے گا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎ان سائیڈ ٹریڈنگ، بچوں اور باورچیوں کے نام پر منی لانڈرنگ پر کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟ عمران صاحب نے ایف آئی اے کو جہانگیر ترین کے خلاف کارروائی کا کیوں حکم نہیں دیا؟

انہوں نے کہا کہ ‎عمران نیازی 600 ارب واپسی کے دعوے کو جہانگیرترین کے پیسے واپس لاکر پورا کریں، ‎علیمہ باجی کو این آر او دینے کے بعد سزا یافتہ ’اے ٹی ایم‘ کو کابینہ میں بٹھانا بھی این آر او ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ‎جہانگیر ترین کے متعلق عدالتی فیصلے پر حکومت اور نیب دونوں کی آنکھیں بند ہیں۔

یاد رہے کہ 15 دسمبر 2017 کو سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین نے اپنے بیان میں مشکوک ٹرمز استعمال کیں اور صحیح جواب نہ دینے پر انہیں ایماندار قرار نہیں دیا جا سکتا۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ جہانگیر ترین نے آف شور کمپنی ظاہر نہیں کی اور عدالت کے سامنے جھوٹ بولا، الیکشن کمیشن جہانگیر ترین کی نااہلی کا نوٹی فکیشن جاری کرے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے 27 ستمبر 2018 کو جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق نظرثانی کی درخواست بھی مسترد کرتے ہوئے تاحیات نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

Share this:
Iran Plane Crash
Previous Post ایران میں مسافر برادر طیارہ گر کر تباہ، 66 افراد ہلاک
Next Post شہدائے مسجد کا خون رائیگاں نہیں ہو گا، حساب طلب کریں گے : رجب طیب ایردوان
Rajab Tayyip Erdoğan

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.