geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 21, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت کے ساتھ اختلافات ’دوستانہ‘ ہیں: مائک پومپیو

June 27, 2019 0 1 min read
Mike Pompio
Share this:

Mike Pompio

بھارت (جیوڈیسک) بھارت کے ساتھ تجارت اور ایران سمیت کئی معاملات پر نئی دہلی کے دورے پر آئے امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا کہ بھارت اور امریکا کے اختلافات ’دوستانہ‘ ہیں اور دعویٰ کیا کہ باہمی تعلقات نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہیں۔

مائک پومپیو نے اپنے بھارتی ہم منصب سبرامنیم جے شنکر کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس کے ساتھ بھارت کا میزائل سودا اور ایران سے تیل برآمد کرنے کے مسئلے پر بات چیت ہوئی تاہم دونوں رہنماوں نے ان مسائل کے حل کے حوالے سے واضح طورپر کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا۔

بھارتی وزیر خارجہ نے ایران تنازع کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا،”دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان موجودہ کشیدگی پر تفصیلی بات چیت کی۔ ایران کے سلسلے میں ہمارا ایک مقررہ نقطہء نظر ہے۔ اس معاملے پر ہم نے اپنے خیالات سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا۔ ہم دونوں یقینی طور پر اس سلسلے میں ایک دوسرے کی فکر مندیوں کو بہتر طور پر جانتے تھے اورمیں مانتا ہوں کہ بات چیت کے اختتام پر ہم دونوں کچھ امور پر متفق ہوئے۔‘‘

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارت اورامریکا کے مابین تجارتی اختلافات کافی بڑھ گئے ہیں۔ امریکا کے دباؤ کی وجہ سے بھارت کو ایران سے تیل کی خریداری بند کردینی پڑی ہے اس کے علاوہ امریکا بھارت پر روس سے 5.2 بلین ڈالر کے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل ایس 400 نہ خریدنے کے لئے بھی دباؤ ڈال رہا ہے۔

ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی میں بھارت کا نقصان کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کا کہنا تھا،”آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنا اہم ہے لیکن ایران کی طرف سے دہشت گردی کوحکومتی اعانت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ بھارتی عوام کو دہشت گردی کے نقصانات کا اندازہ ہے۔ ماضی میں بھارتی عوام کو دہشت گردی سے بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ بھارت کے ساتھ اشتراک کرکے ہم اس عالمی خطرے کا خاتمہ کرنے کی امید کرتے ہیں۔ بھارت اور امریکا دونوں ہی دہشت گرد ی کے خطرے سے واقف ہیں اور اس خطرے کو روکنا یقینی بنانا چاہتے ہیں۔”

اس دوران یہاں اپوزیشن جماعتوں نے امریکی دباؤ کے آگے جھک جانے پر مودی حکومت کی نکتہ چینی کی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ بھارت کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ اپنے مفادات کے تحت کس ملک سے دوستی کرے اورکس سے نہ کرے۔ اس معاملے میں کسی ملک، خواہ وہ امریکا ہی کیوں نہ ہو، کی مداخلت برداشت نہیں کی جانی چاہیے۔ اس حوالے سے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے سکریٹری اتل کمار انجان نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا،”مائک پومپیو کی آمد ایسے وقت ہوئی ہے جب امریکا بھارت کے روایتی دوست ایران کی گھیرا بندی کرنے میں مصروف ہے تاکہ وہ ایران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرسکے۔ اسی طرح کا رویہ وینزویلا کے ساتھ بھی ہے جب کہ ان دونوں ہی ملکوں کی معیشت تیل پر مبنی ہے اور امریکا نے دنیا کے ممالک پر ان ملکوں سے تیل خریدنے پر پابندی لگادی ہے۔ اس کا براہ راست اثر عوام پر پڑے گا۔”

دونوں ملکوں کے مابین اختلافات کے متعلق ایک سوال کے جواب میں بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا،”دو ملکوں کے طورپر اور وزیر خارجہ کے طور پر اپنے خیالات اور مفادات میں تال میل برقرار رکھنا سفارت کاری کا کام ہے۔ کسی بھی تعلق میں کبھی نہ کبھی کچھ معاملات تو سامنے آئیں گے اور مجھے لگتا ہے کہ ان معاملات پر ہم نے بات چیت کی۔” جے شنکر نے کہا کہ بھارت اورامریکا ایک دوسرے کے اسٹریٹیجک پارٹنر ہیں جو درحقیقت گہرے اور وسیع تعلقات پر مبنی ہے اوراس میں گزشتہ کئی برسوں سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس ملاقات کے حوالے سے وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا،”وزیراعظم مودی نے تجارت، معیشت، توانائی، دفاع، انسداد دہشت گردی اورعوام کے مابین باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے تمام ممکنہ مواقع سے فائدہ اٹھانے کا عہد کیا۔” بیان میں تاہم اس کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔ اس ملاقات کے دوران بھارت کے قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال بھی موجود تھے۔ یہ ملاقات اس لحاظ سے اہم تھی کہ آئندہ 28-29 جون کو جاپان کے اوساکا میں مجوزہ جی 20 سمٹ میں وزیراعظم مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

Share this:
Ashraf Ghani
Previous Post افغان صدر اشرف غنی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
Next Post پاکستان نے سلامتی کونسل کے لیے بھارت کی حمایت کر دی
Security Council

Related Posts

US-Israel Strikes Escalate as Iran Retaliates, Oil Prices Fluctuate

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ چوتھے ہفتے میں داخل

March 20, 2026
Pakistan Accuses India of Water Weaponization at UN Forum

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بے بنیاد دہشت گردی کے الزامات پر بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کی پالیسی کی سخت مذمت کی

March 20, 2026
Oil Prices Retreat as Hawkish Central Banks Rattle Markets

ایران جنگ کے تناؤ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، بانڈ مارکیٹ میں ہلچل

March 20, 2026
Pakistan's Economy at High Risk from Hormuz Strait Disruption

ہرمز کے آبنائے میں خلل پاکستان کی معیشت کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے، مطالعہ انتباہ

March 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.